ونڈوز وسٹا

قیصرانی

لائبریرین
بنیادی طور پر وہی بات کہ ہائپر تھریڈنگ میں‌ ڈیٹا کی دو سٹرنگز ایک وقت میں‌ ان ہوتی ہیں‌اور پھر انہیں ایک ساتھ پروسیس کرکے نکالا جاتا ہے اور‌بعد ازاں الگ الگ کر دیا جاتا ہے

ڈؤل کور میں‌ یہ سٹرنگز الگ الگ ان ہوتی ہیں کیونکہ ڈائی پر دو پروسیسر ہوتے ہیں

ڈؤل کور ہائپر تھریڈنگ میں‌ یہ دونوں‌ ٹیکنالوجیز مکس ہوتی ہیں اور چار سٹرنگز کو پروسیس کیا جاتا ہے

باقی آٹھ نینو میٹر اور نو نینو میٹر وغیرہ الگ تفصیل ہوجاتی ہے اور پھر اس میں‌ بھی بہت کچھ مزید ڈسکس کرنے کو رہ جاتا ہے۔ لیکن فورم ممبران بور ہو جائیں گے شاید :?
 

بدتمیز

محفلین
مجھے دکھ لگا دیا :cry: مجھے خیال ہی نہیں رہا کہ ڈؤل کور میں‌ ہائپر تھریڈنگ دیکھ لوں :cry: ستیاناس صرف تھوڑے سے فرق سے رہ گیا :cry:
ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ امی کا موڈ آگے بڑا خراب ہے :p ان کے مطابق ہر ویلے ڈبے آندے رہندے نے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
مجھے دکھ لگا دیا :cry: مجھے خیال ہی نہیں رہا کہ ڈؤل کور میں‌ ہائپر تھریڈنگ دیکھ لوں :cry: ستیاناس صرف تھوڑے سے فرق سے رہ گیا :cry:
ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ امی کا موڈ آگے بڑا خراب ہے :p ان کے مطابق ہر ویلے ڈبے آندے رہندے نے۔
اوہ معذرت بھائی جی، میرا یہ مطلب ہرگز نہ تھا :oops:
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی غلطی تو میری ہے پھر آپ کیوں معذرت کر رہے ہیں؟ :lol: ویسے بھی میں پر تول رہا ہوں کہ اس کمپیوٹر کی سالگرہ پر ایک اور لے ہی لوں :twisted:
 

امانت علی

محفلین
چوری کے سافٹ‌ویئر

ابھی ذکر چھڑا تھا چوری کے سافٹ ویئر کا، تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنے عاجزانہ خیالات کا اظہار کروں۔
اول تو ہمیں سافٹ ویئر کے ایسے ‌ ‌‌‌استعمال کرنے کی عادت ہوچکی ہے جن کی ہمیں قطعی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر ایک طالب علم کو ونڈوز وستا الٹی میٹ کی کیا ضرورت؟ کیا وہ اکیڈمک ایڈیشن سے اپنا کام نہیں چلا سکتا؟
ایک گھریلیو صارف کو آفس 2007سسٹم کا پروفیشنل ایڈیشن کیوں درکار ہوتا ہے؟
اگر مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ طلبہ اور گھریلیو صارفین کے لئے دستیاب سافٹ ویئر کی قیمت بہت ہی کم ہے۔ مثال کے طور پر ونڈوز وستا اسٹارٹر کی قیمت صرف تین ہزار روپے ہے۔ وستا اسٹارٹر ایک عام صارف کی تقریبا تمام ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو درست ایڈیشن اور درست ورژن استعمال کرنے کی طرف راغب کیا جائے۔ کیونکہ اگر وہ ان ایڈیشنز سے مطمئن ہوگئے تو ان کی کم قیمت کو دیکھ ضرور خریدنے کی کوشش کریں گے۔
مجھے مائیکروسافٹ پاکستان سے بھی شکایت ہے کہ وہ درست طریقے سے اپنی مصنوعات کی تشہیر نہیں کررہا۔ ان کی تمام تر مارکیٹنگ کا محور صرف کارپوریٹ ادارے ہیں۔
اس کا ایک عملی مظاہرہ بارہ فروری کو پاکستان میں وستا کی لانچنگ کی تقریب میں دیکھا گیا۔اس تقریب میں وستا ، آفس 2007 سسٹم اور ایکسچینج سرور 2007 پاکستان میں لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا اور ساتھ ہی ان کے بارے میں حاضرین کو معلومات پہنچائی گئیں۔ افسوس کہ یہ ساری معلومات صرف کارپوریٹ اداروں کے لئے تھیں، ایک عام صارف کے لئے نہیں۔
 

رضا

معطل
دوست نے کہا:
چوری تو چوری ہے نا شہزادے۔
ہمیں تو اتنا پتا ہے آئیں بائیں شائیں لاکھوں بے شمار منطقیں، بے شمار فلسفے لیکن بات پھر وہی کہ ونڈوز چوری کی ہے۔
اگر ایک بندہ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو اسے چاہیے کہ لینکس استعمال کرے۔ اور اس کی آگے وکالت بھی کرے۔
تاکہ اس کو فروغ ہو اور ترقی میں تیزی آئے۔
تم اگر خرید سکتے ہو تو بہت اچھی بات ہے بصد شوق ونڈوز استعمال کرو۔ بعض لوگوں کا شوق بھی ہوتا ہے کوئی خاص چیز جیسے تم ونڈوز کو ترجیح دیتے ہو اور نعمان جیسے لینکس کو۔ ہر کسی کی اپنی طبیعت ہے کسی کو مجبور تھوڑی کیا جاسکتا ہے۔
لیکن کہہ دینا فرض ہے ہم پر۔
وسلام
چوری تو چوری ہے نا دوست شہزادے۔
وہ چاہے ونڈو کی ہو یا لینکس کے ذریعے مائیکرو سوفٹ کی فونٹس اور دیگر سوفٹویئیر استعمال کر کے؟؟؟
چوری تو چوری ہے نا شہزادے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امانت بھائی کا بیان کردہ نکتہ بہت اہم ہے۔ بدقسمتی سے میں اس وقت قیمتوں کے تقابلے سے محروم ہوں، لیکن واقعی ہوم ایڈیشن یا پروفیشنل کی قیمتوں میں‌ فرق تو ہے ہی۔ دوسرا آفس 2000 بھی ایک عام یوزر کے لئے وہی کام کرتا ہے جو آفس 2007 کرے گا۔ اسی طرح‌ ایک عام یوزر کے لیئے ونڈوز 2000 بھی وہی کام کرے گی جو وسٹا کام کرے گی۔ لیکن اگر یوزر ونڈوز 2000 اور آفس 2000 استعمال کرے یا پھر وسٹا اور اس کے ساتھ آفس 2007۔ دونوں‌ صورتوں‌ میں‌ آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ یوزر کو ہارڈ وئیرز اور سافٹ وئیرز کی مد میں‌ ٹوٹل کتنا خرچ کرنا پڑے گا

رضا بھائی، لینکس جو فانٹس استعمال کرتا ہے وہ سب فری ہوتے ہیں، چاہے وہ کوئی بھی ریلیز کرے۔ دوسرا یہ بھی یاد رکھئیے گا کہ مائیکرو سافٹ کے پروگرام لینکس پر نہیں‌ چل سکتے
 

امانت علی

محفلین
ونڈوز وستا اسٹارٹر کی قیمت تین ہزار روپے جبکہ بزنس اور الٹی میٹ ایڈیشن کی قیمت آٹھ ہزار نو سو روپے ہے۔ ونڈوز وستا اسٹارٹر کی ہارڈ‌ویئر ضروریات، الٹی میٹ ایڈیشن کے مقابلے میں آدھی ہیں۔
پاکستان آفس 2007سسٹم کا صرف پروفیشنل اور بزنس ایڈیشن دستیاب ہے اور اس کی قیمت بیس ہزار روپے ہیں۔ مائیکروسافٹ پاکستان کے مطابق جلد ہی دوسرے ایڈیشن بھی یہاں دستیاب ہوجائیں گے۔
جہاں تک میری معلومات ہیں، ونڈوز وستا اور آفس 2007 سسٹم کا اسٹوڈنٹ ایڈیشن شاید مفت ہے۔ دوستوں سے تصیح کی گزارش ہے۔
 

دوست

محفلین
امانت بھائی نے نئی خبر دی ہے۔
رضا بھائی آپ کی بات بھی بالکل بجا ہے لیکن بات یہ ہے کہ ونڈوز پر چلنے والے سارے پروگرام مائیکرو سافٹ کےہی اور سارے کاپی رائٹ والے نہیں ہوتے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ونڈوز پر بھی آزاد یا مفت استعمال کیے جائیں
وسلام
 

پاکستانی

محفلین
Amanat نے کہا:
ونڈوز وستا اسٹارٹر کی قیمت تین ہزار روپے جبکہ بزنس اور الٹی میٹ ایڈیشن کی قیمت آٹھ ہزار نو سو روپے ہے۔ ونڈوز وستا اسٹارٹر کی ہارڈ‌ویئر ضروریات، الٹی میٹ ایڈیشن کے مقابلے میں آدھی ہیں۔
پاکستان آفس 2007سسٹم کا صرف پروفیشنل اور بزنس ایڈیشن دستیاب ہے اور اس کی قیمت بیس ہزار روپے ہیں۔ مائیکروسافٹ پاکستان کے مطابق جلد ہی دوسرے ایڈیشن بھی یہاں دستیاب ہوجائیں گے۔
جہاں تک میری معلومات ہیں، ونڈوز وستا اور آفس 2007 سسٹم کا اسٹوڈنٹ ایڈیشن شاید مفت ہے۔ دوستوں سے تصیح کی گزارش ہے۔

امانت بھائی نے واقعی ایک نئی بات کی ہے کوئی اور صاحب بھی اس خبر کی تصدیق یا وضاعت کرے گا۔
 

امانت علی

محفلین
کچھ دیر پہلے ہی میں نے مائیکروسافٹ پاکستان کے ایک رکن سے بات چیت کی تو انہوں نے مجھے یہ بتایا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو نوے فیصد رعائتی قیمتوں پر مائیکروسافٹ کی پراڈکٹس آفر کی گئی ہیں۔ آگے ان اداروں کی مرضی ہے کہ وہ مفت دیتے ہیں یا کچھ پیسے لیتے ہیں۔
ویسے اس سلسلے میں مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ کو سرچ کرنا زیادہ مناسب ہوگا
 

قیصرانی

لائبریرین
مائیکرو سافٹ کی فن لینڈ‌کے لئے قیمتیں

ونڈوز وسٹا

ہوم بیسک 85 یورو
ہوم پریمیم 108 یورو
بزنس 137 یورو

وسٹا الٹیمیٹ ایڈیشن 90۔329 یورو

آفس 2007 ہوم اینڈ سٹوڈنٹ 148 یورو
 

ملنگ

محفلین
مجھے پُچھنا ھے کہ وسٹا میں اُردو کیسے لکھی جا سکتی ھے اور اُس کو پینٹ مے کیسے لکھ سکتے ہین؟؟؟
 
بہت اچھی انفارمیشن ہے جناب

یقینا بہت ہی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور ہم جیسوں کی معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اس بحث کو جاری رکھا جائے اور ونڈوز وسٹا سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جائیں!:rolleyes:
 
Top