قرانی عربی کے لیے مدد

ابو یاسر

محفلین
محترم قارئین!
مجھے اپنے کلائنٹ کے لیے ایک ویب سائٹ تشکیل دینا ہے :eek: جس میں قرآنی آیات بھی ہیں مجھے اس کے لیے فونٹ کی ضرورت ہے۔
اور ہاں میں نے سن رکھا ہے کہ کوئی کنورٹر آتا ہے جس سے آیات پر خودبخود اعراب (زیر ، زبر، پیش وغیرہ) لگ جاتے ہیں۔ :atwitsend:
اگر کسی(میل، فیمیل ،ممبر، ایکسپرٹ ، محفلین وغیرہ :D ) کو اس بارے میں جانکاری ہوتو پلیز میری مدد کریں۔
اور عنداللہ ماجور ہوں۔(y)
والسلام
 
footprints

محفلین

footprints

محفلین
اردو محفل میں اس موضوع سے متعلق معلومات بھرپور اور مواد دستیاب ہےلیکن متفرق مراسلات میں!
محفلین میں سے کوئی انھیں ایک جگہ جمع کردے تو بوقت ضرورت حوالہ دینے میں یقینا سہولت رہے گی۔
 
مقدس

لائبریرین
اردو محفل میں اس موضوع سے متعلق معلومات بھرپور اور مواد دستیاب ہےلیکن متفرق مراسلات میں!
محفلین میں سے کوئی انھیں ایک جگہ جمع کردے تو بوقت ضرورت حوالہ دینے میں یقینا سہولت رہے گی۔

بھائی اگر آپ ان تھریڈز کی نشاندہی کر دیں تو میں سب ایک جگہ کر دوں گی
 
footprints

محفلین
بھائی اگر آپ ان تھریڈز کی نشاندہی کر دیں تو میں سب ایک جگہ کر دوں گی
بہن! فوری تو وہ دھاگے اپنے عناوین کے ساتھ ذہن میں مستحضر نہیں ہیں، لیکن اتنا بخوبی یاد ہےکہ جب محفل میں قرآن حکیم کے انڈو پاک سکرپٹ پر مبنی خطوط کی تیاری کی جارہی تھیں تو اس وقت اہتمام کے ساتھ محفلین نے اپنی اپنی معلومات اور مواد شیئر کیا تھا۔ قرآنی اور عربی ٹائپوگرافی سے مجھے مستقل شغف رہا ہے اس لیے اس وقت محفل سے خوب استفادہ رہا ۔
آجکل کچھ مصروفیت ہے ان شاء اللہ اس سے فارغ ہو کر قرآنی ٹائپوگرافی سے متعلق دستیاب مناسب ریسورسز کو جمع کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top