ترجمہ مطلوب ہے

دوست

محفلین
استقبالیہ اور معنوں میں مستعمل ہے۔
یہ فعل ہی ہے۔ استقبالی یا خیر مقدمی بھی فاعل ہی ہونگے۔
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک پر کچھ اصطلاحات کے نئے ترجمے شامل کرے گئے ہیں۔ غالبا انہیں اردو ویکیپیڈیا کی ٹیم نے شامل کیا ہے۔ میری گذارش ہے کہ تمام ممبران اس کا جائزہ لیں۔ کیونکہ یہ تراجم اسقدر دشوار اور ناقابل فہم ہیں کہ پر ضرور مباحثہ ہونا چاہئے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسے تراجم سے لوکلائزیشن بے مقصد ہوجائیگی اور یہ تراجم ہماری پالیسی گائیڈلائن سے متصادم ہیں۔ آپ سب کی آراء کا انتظار ہے۔
 

آصف ربانی

محفلین
سلام

سر دست جو متبادل دستیاب تھے وہ منتقل کیے ہیں۔ اگر مشکل مشکل ہیں تو آسان بھی مل جائیں گے۔ میں نے آپ کی پالیسی پڑھہی اور آپ نے لکھا ہے کہ آسان اصطلاحات کے عدم موجودگی میں مشکل بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اور پھر بات معیار کی بھی ہے، اگر انگریزی اصطلاحات کو ہی اردو ہجوں میں لکھنا ہے تو مقامیانے کا کیا فائدہ۔

جو اصطلاحات درج کی گئی ہیں وہ آپشن ہیں، اور مزید متبادلات کی تلاش جاری ہے، سر دست زیادہ آپشن نہیں ہیں جب مزید دستیاب ہوں گے تو درج کر دوں گا۔ آپ کم از کم کام تو شروع کریں۔
 

آصف ربانی

محفلین
control panel

کے لیے مرکز اختیار یا مرکز انتظام کیسا یے۔

اس انگریزی اصطلاح میں panel میرے خیال میں مرک کے معنے میں ہی استعمال ہوا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مرکز اختیار بھی اچھی تجویز ہے

اختیاراتی تختہ، اختیاراتی مرکز، اختیاراتی صفحہ یا اختیاراتی کچھ اور بھی لکھ سکتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
شیڈول
شیڈولڈ
شیڈولر
تینوں کا ترجمہ درکار ہے
براہ کرم ذرا احباب توجہ کریں
میں نے نظام لاوقات اور نظام الاقات گر تراجم کیے ہیں۔ لیکن اب شیڈولڈ کا کیا کروں سمجھ سے باہر ہے۔
اوقات کیا تھا پہلے لیکن یہ مجھے مناسب نہ لگا اور نظام الاوقات کردیا۔
یہ ارجنٹ ہے اور مجھے جواب چاہیے ورنہ میں نے ذپ کر کر کے ناک میں دم کردینا ہے۔ :evil:
 

دوست

محفلین
انٹیگریشن کا بھی اردو درکار ہے
انٹیگریٹ کا تو جڑنا میرے ذہن میں آتا ہے۔ شامل کرنا کچھ اور ہوجائے گا۔
اب اس کا اسم بنانا ہے۔
 

دوست

محفلین
طےشدہ تو ڈیفالٹ کے لیے استعمال کررہے ہیں پہلے ہی۔ :(
یک جہتی کچھ اور ہی ہوجاتا ہے :roll:
کوئی اور تجویز :?
 

دوست

محفلین
جی یہ ٹھیک رہے گا
طے کردہ
طے کار
طے کریں
اور انٹیگریشن کا جڑاوت کردیتا ہوں
یک جہتی کا کوئی اسم نہیں‌مل رہا اچھا سا۔
 
Top