دلاور فگار کل چودھویں کی رات تھی آباد تھاکمرہ ترا

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تو اس سے بہتر ہے کہ آپ یہی پر بیٹھیں رہے۔۔ سونا تو ہوتا نہیں آپ نے۔۔۔ ویسے ہماری طرف دوپہر کے کھانے کے بعد کوئی ریسٹ ویسٹ نہیں کیا جاتا :p

لیکن چھوٹا بھائی بار بار کہتا ہے
جا
میں نے نیٹ استعمال کرنا ہے۔
 
اکرم محمد

محفلین
کل شب چودھویں کی رات تھی​
شب بھر رہا خرچہ میرا​
کچھ نے کہا یہ چانپ لا​
کچھ نے کہا چرغہ میرا​
تم بھی وہیں موجود تھے​
تم سے بھی سب پوچھا کئے​
تم چپ رہے تم ہنس دیئے​
منظورنہ تھا خرچہ میرا​
 
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی بھیااااااااا
:rollingonthefloor:

ویسے میرے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔ جمعہ کی نماز پڑھنے گئے تھے۔۔ کوئی میری بالکل نئی والی چپل اٹھا کر لے گیا تھا۔۔:rollingonthefloor:
مقدس بہنا!
یہاں پاکستان میں تو خواتین جمعہ کی نماز بھی گھر پر پڑھتی ہیں، ان کے مسجد جانے کا رواج نہیں۔ اسی تناظر میں ہم نے تو یہی پڑھا کہ آپ کے بیچارے شوہر (کرکشن: ہر شوہر یچارہ ہوتا ہے)آپ کی چپل پہن کر نماز پڑھنے گئے تھے۔ کوئی آپ کی نئی چپل ہی اُٹھا کر لے گیا اور تیمور بھائی ننگے پاؤں ہی گھر واپس پہنچے۔:shock:
 
خدا کا خوف کرو لڑکی
جوتا چوری ہونے کے ڈر سے مسجد ہی نہیں گئی
میرا جوتا بھی اکثر چوری ہوجاتا ہے
تو میں کسی اور کا پہن کر آجاتا ہوں :D

اگر مسجد میں آپ کا جوتا چوری ہوجائے تو آپ کیا کریں گے
  • ننگے پاؤں مسجد سے نکلیں اور چھپتے چھپاتے گھر پہنچ جائیے۔
  • ایک کونے میں چپ چاپ کھڑے ہوجائیں ، جب سب نمازی نماز سے فارغ ہوکر مسجد سے باہر نکل جائیں تو دیکھیے کہ ایک پھٹا پرانا جوتا اب بھی ریک پر رکھاہوا ہوگا۔ شرافت سے وہی پہن لیجیے اور گھر پہنچتے ہی اس جوتے کو ڈسٹ بِن میں پھینک دیجیے۔
  • غور سے دیکھیے، جوتوں کے ریک میں یا نیچے کوئی بہت ہی پرانا جوتا آپ کا مذاق اُڑا رہا ہوگا۔ یہی وہ جوتا ہے جو چور بدبخت چھوڑ گیا ہے۔ جلدی سے پہن لیجیے اور مسجد سے باہر نکل جائیے۔ کہیں یہ کسی اور چور کا جوتا نہ ہو جو آج واردات کرنے میں ناکام ہوگیا ہو؟
 
کل شب چودھویں کی رات تھی​
شب بھر رہا خرچہ میرا​
کچھ نے کہا یہ چانپ لا​
کچھ نے کہا چرغہ میرا​
تم بھی وہیں موجود تھے​
تم سے بھی سب پوچھا کئے​
تم چپ رہے تم ہنس دیئے​
منظورنہ تھا خرچہ میرا​
اکرم محمد بھائی بہت خوب ہے آپ کی شاعری ، اسے مکمل کرکے مزاح کے کالم میں الگ پوسٹ کیجیے نا!
اور ہاں اپنا تعارف بھی دیجیے جناب
 
اکرم محمد

محفلین
اکرم محمد بھائی بہت خوب ہے آپ کی شاعری ، اسے مکمل کرکے مزاح کے کالم میں الگ پوسٹ کیجیے نا!
اور ہاں اپنا تعارف بھی دیجیے جناب
خلیل بھائی حوصلہ افزائی کا شکریہ، مگر ہم کہاں کے شاعر پہلے کافی کوشش کیا کرتے تھے مگر ایک بار قاسمی صاحب سے ملاقات ہوئی اُنھیں ایک شعر سنایا مسکرا دیئے دوسرا سنا تو بولے بیٹا یہ شاعری ہر ایک کے بس کے بات نہیں ہے، یقینان بے وزن ہوگا یا کچھ اور بس تب سے توبہ کر لی، اور جو دوست احباب ہماری شاعری سن کر واہ واہ کرتے تھے اُن کو بھی بتا دیا کہ اب کوئی شاعری نہیں ہاں تخلص(دانش)باقی ہے اب کچھ دوست اسی نام سے پکارتے ہیں۔ آپ کو ایک مزے کی بات بتاوں یہ جو "پبلک" ہے نہ وہ بھی شاعری کی الف بے سے میری طرح کوری ہے، سو اگر شعر پسند آگیا تو کوئی اس کی ناپ تول کرنے نہیں کرتا، اور شعر ہٹ ہو جاتا ہے۔
پہلے سوچتا تھا کہ کہیں کوئی سیکھانے والا ہو تو سیکھ لیں یہ وزن ، ردیف ، قافیہ کیا ہے، مگر شاعر حضرات سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی دی ہوئی صلاحیت ہے مطلب یہ کہ سیکھنے سے نہیں آتی ہاں صلاحیت ہو تو استاد کی مدد سے نکھاری جا سکتی ہے۔
خیر یہ تو پہلےکی باتیں ہے، اب تو جب سے زرداری بھائی آئے ہیں ڈالر سے لے کر پیٹرول تک سب آسمان پہ چڑھ گئے ہیں، اور ہم عوام ، مصروف تگ دو یک نان جویں، خیر جی روٹی تو کسی طور کمائے کھائے ہے
ویسے کیا یہاں انگریزی کی مزاحیہ شاعری بھی درج کی جا سکتی ہے؟ ایک لکھی تھی دیر واز اے گرل ان مائے ڈریم
ہاں اگر تعارف درکار ہے تو میری چھوٹی کہانی ہمارے ادرے کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔
http://www.danishkadah.org.pk/aboutUs/akram/index.html
ایک بار پھر حوصلہ افزائی کا شکریہ
خیر اندیش دعاگو
اکرم
 
شکریہ بلال بھائی، اکرم بھائی کی دل شکستہ روداد سننے کے بعد میں خلیل الرحمٰن صاحب کی اجازت سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ شعر کہنے کی صلاحیت، تخیل، خیال، وغیرہ تو واقعی شاعر لے کر پیدا ہوتا ہے۔ لیکن یہ صلاحیت اس کے اشعار میں بلاغت پیدا کرتی ہے، جبکہ فصیح کلام کہنے کے لئے قافیہ، ردیف، بحر، وزن، عروض و ضعافات وغیرہ کا جاننا ضروری ہے اور یہ سب باتیں سیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اچھے سے اچھا خیال بھی ان اصولوں کے مطابق بیان نہ ہو تو اسے اچھی نثر تو کہا جاسکتا ہے، اچھی شاعری نہیں۔

کل چودھویں کی رات تھی ۔ ۔ ۔ ۔
ممکن ہے کہ شاعر کو اس کی بحر یا اوزان کا پتہ ہی نہ ہو اور اس نے محض اپنی پیدائشی صلاحیت کی وجہ سے ہر مصرعے کو بحر کے مطابق رکھا ہو، لیکن جس شخص نے چار اوزان پر مشتمل یہ بحر سیکھی ہوگی "مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن" وہ بھی بغیر تکنیکی غلطی کیئے بحر کے مطابق شعر کہہ ہی ڈالے گا۔ ممکن ہے شروع میں اشعار پختہ نہ ہوں لیکن مشق اور رہنمائی سے کلام میں بہتری آتی چلی جائے گی۔

اکرم بھائی!
شاعری میراث کا حصہ کبھی ہوتی نہیں
یہ تو وہ دیوانہ ہے کہ جس کا گھر کوئی نہ ہو
دل شکستہ کیجیئے نہ، آپ صرف اس بات پر
ایسی بھی شب ہے کوئی جس کی سحر کوئی نہ ہو؟
(فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن)

لیجیئے بیٹھے بیٹھے آپ کو دو بحور سکھا دیں :)

الف عین، الف نظامی، محمد حفیظ الرحمٰن، محمد یعقوب آسی، محمد وارث جیسے پختہ شعراء کے علاوہ بھی آپ کو اس فورم پر بہت مدد ملے گی انشاءاللہ۔ بس حوصلہ نہیں ہارنا آپ نے۔

کچھ زیادہ لمبا لیکچر نہیں ہو گیا؟ اجازت دیں
:)
 
عمدہ لکھا ہے جی۔
عروض کے معاملے میں محفل ہمیشہ سے بہت خود کفیل رہی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر مسجد میں آپ کا جوتا چوری ہوجائے تو آپ کیا کریں گے
  • ننگے پاؤں مسجد سے نکلیں اور چھپتے چھپاتے گھر پہنچ جائیے۔
  • ایک کونے میں چپ چاپ کھڑے ہوجائیں ، جب سب نمازی نماز سے فارغ ہوکر مسجد سے باہر نکل جائیں تو دیکھیے کہ ایک پھٹا پرانا جوتا اب بھی ریک پر رکھاہوا ہوگا۔ شرافت سے وہی پہن لیجیے اور گھر پہنچتے ہی اس جوتے کو ڈسٹ بِن میں پھینک دیجیے۔
  • غور سے دیکھیے، جوتوں کے ریک میں یا نیچے کوئی بہت ہی پرانا جوتا آپ کا مذاق اُڑا رہا ہوگا۔ یہی وہ جوتا ہے جو چور بدبخت چھوڑ گیا ہے۔ جلدی سے پہن لیجیے اور مسجد سے باہر نکل جائیے۔ کہیں یہ کسی اور چور کا جوتا نہ ہو جو آج واردات کرنے میں ناکام ہوگیا ہو؟

یادش بخیر، جب کبھی بھی میرا جوتا مسجد میں چوری ہوا (یا حُسنِ ظن سے کام لوں تو جب کبھی بھی جوتا مسجد میں گم ہوا) اور ننگے پاؤں گھر آنا پڑا کہ کوئی اور جوتا پہننے کو طبعیت نہیں مانتی تھی تو اس دن یقین ہوا کہ میری نماز قبول ہوئی۔ نماز کی قبولیت کا یقیناً یہ بہت تکلیف دہ سا "اصول" میں نے بنا لیا تھا لیکن لگتا یہی ہے کہ اس خاکسار کی یہی تین چار نمازیں ساری عمر کا حاصل ہیں :) ایک پرانا شعر یاد آ گیا۔

یہی متاع ہے میری یہی مرا حاصل
نہالِ غم کی لہو سے کی آبیاری ہے
 
اکرم محمد

محفلین
شکریہ بلال بھائی، اکرم بھائی کی دل شکستہ روداد سننے کے بعد میں خلیل الرحمٰن صاحب کی اجازت سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ شعر کہنے کی صلاحیت، تخیل، خیال، وغیرہ تو واقعی شاعر لے کر پیدا ہوتا ہے۔ لیکن یہ صلاحیت اس کے اشعار میں بلاغت پیدا کرتی ہے، جبکہ فصیح کلام کہنے کے لئے قافیہ، ردیف، بحر، وزن، عروض و ضعافات وغیرہ کا جاننا ضروری ہے اور یہ سب باتیں سیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اچھے سے اچھا خیال بھی ان اصولوں کے مطابق بیان نہ ہو تو اسے اچھی نثر تو کہا جاسکتا ہے، اچھی شاعری نہیں۔

کل چودھویں کی رات تھی ۔ ۔ ۔ ۔
ممکن ہے کہ شاعر کو اس کی بحر یا اوزان کا پتہ ہی نہ ہو اور اس نے محض اپنی پیدائشی صلاحیت کی وجہ سے ہر مصرعے کو بحر کے مطابق رکھا ہو، لیکن جس شخص نے چار اوزان پر مشتمل یہ بحر سیکھی ہوگی "مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن" وہ بھی بغیر تکنیکی غلطی کیئے بحر کے مطابق شعر کہہ ہی ڈالے گا۔ ممکن ہے شروع میں اشعار پختہ نہ ہوں لیکن مشق اور رہنمائی سے کلام میں بہتری آتی چلی جائے گی۔

اکرم بھائی!
شاعری میراث کا حصہ کبھی ہوتی نہیں
یہ تو وہ دیوانہ ہے کہ جس کا گھر کوئی نہ ہو
دل شکستہ کیجیئے نہ، آپ صرف اس بات پر
ایسی بھی شب ہے کوئی جس کی سحر کوئی نہ ہو؟
(فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن)

لیجیئے بیٹھے بیٹھے آپ کو دو بحور سکھا دیں :)

الف عین، الف نظامی، محمد حفیظ الرحمٰن، محمد یعقوب آسی، محمد وارث جیسے پختہ شعراء کے علاوہ بھی آپ کو اس فورم پر بہت مدد ملے گی انشاءاللہ۔ بس حوصلہ نہیں ہارنا آپ نے۔

کچھ زیادہ لمبا لیکچر نہیں ہو گیا؟ اجازت دیں
:)

شکریہ امجد بھائی، اگر ایسا ہے توپھر ٹھیک ہے ہم پھر شروع کر دیتے ہیں مگر اب کی بار کوئی مجھے الف ب سے شروع کروائے، اس کا آسان طریقہ یہ ہے کے شاعری میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، بحر، ردیف، قافیہ ، وزن اس کو مختصرا سمجھا دیں۔ کوئی لنک وغیرہ ہو تو وہ بھی بتا دیں جہاں جا کر پڑھ لوں۔ یا ایسا کیوں نہیں کرتے کے اس فورم میں ایک حصہ مخصوص کر دیں شاعری کی تربیت کا بہت سے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔
تو فرمائیں تربیت کا یہ بار اُٹھانے کے لیے راضی ہیں؟ اور انشاللہ ہم انشاء جی کی اُردو کی آخری کتاب والے بکرے ثابت نہیں ہوں گے اور فاعلاتن فاعلاتن فاعلات سیکھ ہی لیں گے۔

خوش رہیں۔
 
اکرم محمد

محفلین
یادش بخیر، جب کبھی بھی میرا جوتا مسجد میں چوری ہوا (یا حُسنِ ظن سے کام لوں تو جب کبھی بھی جوتا مسجد میں گم ہوا) اور ننگے پاؤں گھر آنا پڑا کہ کوئی اور جوتا پہننے کو طبعیت نہیں مانتی تھی تو اس دن یقین ہوا کہ میری نماز قبول ہوئی۔ نماز کی قبولیت کا یقیناً یہ بہت تکلیف دہ سا "اصول" میں نے بنا لیا تھا لیکن لگتا یہی ہے کہ اس خاکسار کی یہی تین چار نمازیں ساری عمر کا حاصل ہیں :) ایک پرانا شعر یاد آ گیا۔

یہی متاع ہے میری یہی مرا حاصل
نہالِ غم کی لہو سے کی آبیاری ہے

وارث بھائی حُسن ظن نہیں اکثر یہ حقیت بھی ہوتی ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی غلطی سے کسی اور کا جوتا پہن کر چلا گیا، ایک بار میرے ساتھ ایسا ہوا تھا کسی کا جوتا پہن کر آ گیا گھر آ کے محسوس ہوا کہ یہ میرا تو نہیں ہے واپس جا کر رکھ آیا اب پتہ نہیں وہ اللہ کا بندہ کسی اور کا پہن کر چلا گیاہو اور کوئی اور کسی اور کا۔ آپ نے اچھا کیا کسی اور کا نہیں پہنا تھوڑی سی تکلیف سے بہت سا ثواب سمیٹ لیا۔
 
کہا اک مولوی نے دیکھ کر جوتا مرے آگے
"اگر ہو سامنے جوتا تو پھر سجدہ نہیں ہوتا"
کہا میں نے "بجا ہے آپ کا ارشاد یہ لیکن
اگر پیچھے رکھیں جوتا تو پھر جوتا نہیں ہوتا"

(معلوم نہیں کس کا قطعہ ہے)
 
اکرم جی، مشورہ اچھا ہے، منتظم صاحب، مدیرِاعلیٰ، مدیر صاحبان، ، لائبریرین صاحبان اور اس ویب سائیٹ کو چلانے والے دیگر حضرات چاہیں تو یہ سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ یہاں پر سخن کی اتنی بڑی بڑی شخصیات ہیں کہ ان کی موجودگی میں سکھانے کی ذمہ داری اٹھانا مجھے مناسب نہیں لگتا اور نہ میں خود کو استاد کہلانے لائق سمجھتا ہوں، ہاں البتہ متذکرہ حضرات کی جانب سے میرے ذمہ کوئی بھی ذمہ داری لگائی گئی تو انشاءاللہ بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔
 
Top