آیئنہ تاریخ۔۔۔۔آج کا دن تاریخ میں

۲۸ستمبر
۱۹۵۸ء۔۔۔۔گنی نے فرانس سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔
۱۹۵۹ء۔۔۔۔کراچی شپ یارڈ میں بنایا جانے والا پہلا بحری جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا۔
۱۹۷۰ء۔۔۔۔مصری صدر ناصر کی جگہ انور سادات صدر بنے۔
۱۹۸۰ء۔۔۔۔اسلامی وزرائے خارجہ نے عراق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
۱۹۹۲ء۔۔۔۔پاکستانی ایئر بس اے تھری ہنڈریڈ کھٹمنڈو میں ایک پہاڑ سے ٹکرانے کے باعث ایک سو سرسٹھ مسافر ہلاک ہوئے۔
 
۲۹ستمبر
۱۰۶۶ء۔۔۔۔فاتح ولیم نے برطانیہ پر قبضہ کرلیا۔
۱۹۴۱ء۔۔۔۔یوکرین میں یہودیوں کا قتل عام چونتیس ہزار یہودی ہلاک۔
۱۹۵۰ء۔۔۔۔وزیراعظم لیاقت علی خان نے بنیادی حقوق کمیٹی کی رپورٹ دستورساز اسمبلی میں پیش کردی۔
۱۹۵۰ء۔۔۔۔بیل لیبارٹریز نے ٹیلی فون آنسرنگ مشین ایجاد کی۔
۱۹۶۸ء۔۔۔۔وزیر دفاع پاکستان نے ایک سو چھپن میل طویل گلگت اسکردو روڈ کا افتتاح کیا۔
۱۹۸۰ء۔۔۔۔صدر پاکستان ضیاء الحق نے ایران عراق کے جنگ رکوانے کے لیے ایران عراق دورہ شروع کردیا۔
۱۹۹۳ء۔۔۔۔پنجاب کے سابق وزیراعلی غلام حیدر وائیں کو میاں چنوں کے قریب قتل کردیا گیا۔
 
۳۰ستمبر
۳۰ستمبر۱۴۵۲ء۔۔۔۔پہلی کتاب(یوحنا گوٹنبرگ بائبل)شائع ہوئی۔
۳۰ستمبر۱۹۴۷ء۔۔۔۔پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رکنیت اختیار کی۔
۳۰ستمبر۱۹۵۱ء۔۔۔۔مشرقی اور مغربی پاکستان کے لیے نیا معیاری وقت نافذ العمل ہوا۔
۳۰ستمبر۱۹۵۵ء۔۔۔۔پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے تین ہفتے کی بحث کے بعد ون یونٹ کے مسودہ کی منظوری دیدی۔
۳۰ستمبر۱۹۸۰ء۔۔۔۔ایران نے عراقی صدر صدام حسین کی مصالحت کی پیشکش مسترد کردی۔
۳۰ستمبر۱۹۸۱ء۔۔۔۔ہندوستانی جہاز کے اغواکاروں کیخلاف کمانڈو ایکشن :پینتالیس مسافر بازیاب، پانچ ہائی جیکرگرفتار۔
 
یکم اکتوبر
یکم اکتوبر۱۶۶۴ء۔۔۔۔کمپوزر جین روسو کی تاریخِ پیدائش۔
یکم اکتوبر۱۸۸۸ء۔۔۔۔نیشنل جیوگرافک پہلی مرتبہ شائع کیا گیا۔
یکم اکتوبر۱۹۳۶ء۔۔۔۔جنرلزیومو فرانسسکو فرانس نے اسپین کی ریاست کی بنیاد ڈالی۔
یکم اکتوبر۱۹۴۸ء۔۔۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ،دس اورایک سو روپے کے نوٹ شائع کئے۔
یکم اکتوبر۱۹۵۷ء۔۔۔۔ناسا کا افتتاح ہوا۔
یکم اکتوبر۱۹۶۰ء۔۔۔۔نائیجریا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی ،نائیجریا کا قومی دن۔
یکم اکتوبر۱۹۶۵ء۔۔۔۔بھارتی افواج نے بھاری اسلحہ کے ساتھ پاکستان کی اکھنر سیکٹر چھمب کے مقام پر حملہ کیا جس کے مقابلے میں پاکستانی جوانوں نے جوابی کارروائی کی۔
یکم اکتوبر۱۹۸۸ء۔۔۔۔میکائیل گورباچیف روس کے صدر بنے۔
یکم اکتوبر۱۹۸۹ء۔۔۔۔پاکستان دولت مشترکہ کا رکن بنا۔
یکم اکتوبر۲۰۰۹ء۔۔۔۔پاکستان کے مشہور اداکار سید کمال نے 75 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پائی۔
 
۳اکتوبر

۳اکتوبر۱۸۴۹ء۔۔۔۔الیزبیتھ بلیک ویل امریکا میں ڈاکٹر ی کی ڈگری حاصل کنے والی پہلی خاتون بنیں۔

۳اکتوبر۱۸۷۲ء۔۔۔۔دوسوپندرہ کووزنی، دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ڈلا نیو ساؤتھ ویلز سے ملا۔

۳اکتوبر۱۹۲۹ء۔۔۔۔مملکت سَرون کا نام تبدیل کرکے یوگو سلاویہ رکھ دیا گیا۔

۳اکتوبر۱۹۳۲ء۔۔۔۔عراق نے برطانیہ سے مکمل آزادی حاصل کرکے لیگ آف نیشنز کی رکنیت اختیار کرلی۔

۳اکتوبر۱۹۳۳ء۔۔۔۔برلن اولمپک کمیٹی نے انیس سوچھتیس میں باسکٹ بال کو اولمپک میں روشنا س کرانے کا فیصلہ کیا۔

۳اکتوبر۱۹۵۷ء۔۔۔۔عالمی بینک نے پاکستان کوریلوے کی استعدادبڑھانے کے لئے مختلف کرنسیوں میں تین کروڑدس لاکھ ڈالر کے قرضے دئیے۔

۳اکتوبر۱۹۶۰ء۔۔۔۔فرانس نے مور یطانیہ کو آزادی دی۔ ۳اکتوبر۱۹۷۴ء۔۔۔۔واٹر گیٹ کے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔

۳اکتوبر۱۹۷۷ء۔۔۔۔بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

۳اکتوبر۱۹۸۶ء۔۔۔۔آسٹریلوی کرکٹرایلین بارڈر نے بھارت میں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے دس ہزار رنز مکمل کیے۔

۳اکتوبر۱۹۹۲ء۔۔۔۔افریقی نیشنل کانگریس کے صدر ڈاکٹر نیلسن منڈیلا کراچی آئے اور اُن کا پر جوش استقبال کیا گیا۔
 
۴اکتوبر
۴اکتوبر۱۹۱۰ء۔۔۔۔اسپین میں جمہوریت قائم ہوئی اور شنہشاہ مینول دوئم نے انگلستان میں پناہ لی۔
۴اکتوبر۱۹۴۸ء۔۔۔۔مولانا مودودی کو جماعت ِ اسلامی کی ایک ریلی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
۴اکتوبر۱۹۵۳ء۔۔۔۔بائبل کا پہلا مکمل انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں شائع ہوا۔
۴اکتوبر۱۹۵۷ء۔۔۔۔روس میں پہلا مصنوعی سیٹلائٹ اُڑایا گیا۔
 
۵اکتوبر
۵اکتوبر۱۸۶۴ء۔۔۔۔شدید طوفان سے کلکتہ کا ایک بڑا حصّہ تباہ ہوگیا اور تقریباً ساٹھ ہزارافراد ہلاک ہوگئے۔
۵اکتوبر۱۹۴۷ء۔۔۔۔بھارتی حکومت نے جو ناگڑھ کے پاکستان سے الحاق اور بابریا ود اور منگرول پہ پاکستان کے حق کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
۵اکتوبر۱۹۸۹ء۔۔۔۔تبت کے ملک بدر روحانی پیشوا دلائی لاماکو نوبل پرائز دیا گیا۔
۵اکتوبر۲۰۰۲ء۔۔۔۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی پر قندھار میں قاتلانہ حملہ ہوا قندھار کے گورنر گل آغا ناکام شیرازی زخمی ہوئے، اور کرزئی کے امریکی باڈ ی گارڈز کی جوابی کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
۵اکتوبر۲۰۱۱ء۔۔۔۔امریکی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکیٹو اور اس کے بانی اسٹیو جابس چھپن سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
 
۶اکتوبر
۶اکتوبر۱۹۲۷ء۔۔۔۔پہلی مکمل بولتی فلم دی جیز سنگرپیش کی گئی۔
۶اکتوبر۱۹۵۹ء۔۔۔۔پہلی تصویریں لینے والی کامیاب خلائی مشین سوویت لیونا تھری چاندپر اُتری۔
۶اکتوبر۱۹۷۳ء۔۔۔۔شام اور مصر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔
۶اکتوبر۱۹۸۱ء۔۔۔۔مصر کے صدر انور سادات کو قاہر ہ میں قتل کردیا گیا۔
۶اکتوبر۱۹۹۲ء۔۔۔۔بن مانس کا جگر لگنے والے پینتیس سالہ شخص کا آپریشن کے دس ہفتے بعد انتقال ہوگیا۔
 
۷اکتوبر
۷اکتوبر۱۸۰۶ء۔۔۔۔ویجووُڈ نے لندن میں کاربن پیپر پیٹینل کیا۔
۷اکتوبر۱۸۱۶ء۔۔۔۔واشنگٹن نامی پہلی ڈبل ڈیکر اسٹیم بوٹ نیو اولینزپہنچی۔
۷اکتوبر۱۹۳۱ء۔۔۔۔راچسٹر نیویارک میں پہلی انفرا ریڈ تصویر لی گئی۔
۷اکتوبر۱۹۴۲ء۔۔۔۔امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اقوامِ متحدہ کی بنیاد ڈالنے کا اعلان کیا۔
۷اکتوبر۱۹۵۸ء۔۔۔۔پاکستان کے صدر جنرل محمد ایوب خان نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرکے آئین معطل کردیا مرکزی اور صوبائی حکومتیں ، قومی اور صوبائی اسمبلیاں برخاست کردی گئیں اور تمام سیاسی جماعتیں ختم کردی گئیں۔
۷اکتوبر۱۹۶۴ء۔۔۔۔پاکستانی حکومت نے جنوبی افریقہ کے ساتھ تمام برآمدی تجارت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
 
۸اکتوبر
۸اکتوبر۱۸۶۶ء۔۔۔۔شکاگوکے جیمس اور جینی بُشینل کے یہاں پہلے چھ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
۸اکتوبر۱۹۲۹ء۔۔۔۔محمد نادر خان نے کابل، افغانستان پہ قبضہ کیا۔
۸اکتوبر۱۹۴۸ء۔۔۔۔امریکی صدر ہیری ٹرومین نے اعلان کیا کہ امریکا ایٹم بم کا راز صرف برطانیہ اور کینیڈا کو دے گا۔
۸اکتوبر۱۹۵۰ء۔۔۔۔خلیق الزماں کے مستعفی ہونے پر وزیر اعظم لیاقت علی خان کومسلم لیگ کا صدر منتخب کیا گیا۔
۸اکتوبر۱۹۵۲ء۔۔۔۔ارینسٹ ہیمنگو کاناول دا اولڈ مین اینڈ دا سی شائع ہوئی۔
 
۱۲اکتوبر
۱۲اکتوبر۱۴۹۲ء۔۔۔۔کرسٹو فر کولمبس نے امریکا دریافت کیا۔
۱۲اکتوبر۱۸۷۹ء۔۔۔۔برطانوی فوجوں نے کابل پر قبضہ کیا۔
۱۲اکتوبر۱۹۸۶ء۔۔۔۔ملکہ الزبیتھ دوئم چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی تاجدار بنیں۔
۱۲اکتوبر۱۹۹۹ء۔۔۔۔پاکستانی افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف نے پاکستانی حکومت کی باگ ڈور سنبھال لی۔
۱۲اکتوبر۲۰۰۲ء۔۔۔۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں کُوتا کے مقام پر بم دھماکے میں دوسودوافراد ہلاک اور دوسونوزخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر غیرملکی سیاح تھے یہ حادثہ انڈو نیشیا کی تاریخ میں ہونے والا خطرناک ترین دہشت گردانہ عمل تھا۔
 
۱۳اکتوبر
۱۳اکتوبر۱۷۶۰ء۔۔۔۔روس اور آسٹریا کی فوجیں برلن سے نکل گئیں۔
۱۳اکتوبر۱۹۱۴ء۔۔۔۔گیریٹ مورگن نے گیس ماسک ایجاد کیا۔
۱۳اکتوبر۱۹۲۳ء۔۔۔۔انقرہ ترکی کا دارالخلافہ بنا۔
۱۳اکتوبر۱۹۴۸ء۔۔۔۔عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکار نصرت فتح علی خان فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔
۱۳اکتوبر۱۹۷۷ء۔۔۔۔چار فلسطینیوں نے سومالیہ جانے والا لفت ہنساکا ہوائی جہاز اغوا کر لیا اور ریڈ آرمی فیکشن کے ارفان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
۱۳اکتوبر۱۹۸۷ء۔۔۔۔امریکی بحریہ نے خلیج فارس میں پہلی دفعہ ڈولفنوں کو فوجی کارروائی کے لیے استعمال کیا۔
۱۳اکتوبر۱۹۸۷ء۔۔۔۔ہندوستان کے مشہور فلمی گلوکار کشور کمار (ابہاس کمار گنگولی) دنیا سے رخصت ہوئے۔
۱۳اکتوبر۱۹۹۹ء۔۔۔۔امریکی سینیٹ نے کومپری ہینسیو ٹیسٹ بین ٹریٹری سی ٹی بی ٹی پردستخط کرنے انکا کردیا۔
 
۱۴اکتوبر
۱۴اکتوبر۱۹۵۵ء۔۔۔۔مشرقی پاکستان کا نام بدل کر مشرقی بنگال رکھ دیا گیا۔
۱۴اکتوبر۱۹۶۴ء۔۔۔۔امریکی سیاہ فام لیڈرمارٹن لو تھرکنگ کو نوبل انعام دیا گیا۔
۱۴اکتوبر۱۹۶۴ء۔۔۔۔امریکی خلائی جہازاپولو سیون سے پہلی دفعہ براہ راست نشریات نشر کیں گئیں۔
۱۴اکتوبر۱۹۸۲ء۔۔۔۔امریکانے پاکستان کو پہلے چالیس ایف سولہ طیارے دئیے۔
۱۴اکتوبر۱۹۸۸ء۔۔۔۔نجیب محفوظ نوبل انعام پانے والے پہلے عرب ادیب بنے۔
۱۴اکتوبر۱۹۹۴ء۔۔۔۔یاسرعرفات، رابنِ اور شمون پیریس کو امن کانوبل پرائز دیا گیا۔
 
۱۵اکتوبر
۱۵اکتوبر۱۸۷۸ء۔۔۔۔امریکی شہر نیویارک میں ایڈیسن الیکٹر ک لائٹ کمپنی وجود میں آئی۔
۱۵اکتوبر۱۹۴۴ء۔۔۔۔وارسا کی جنگ شروع ہوئی۔
۱۵اکتوبر۱۹۷۰ء۔۔۔۔جمال عبدالناصر کی جگہ انور سادات مصر کے صدر منتخب ہوئے۔
۱۵اکتوبر۱۹۹۰ء۔۔۔۔روسی صدر میکائیل گوربا چوف کوامن کا نوبل انعام دیا گیا۔
۱۵اکتوبر۲۰۱۱ء۔۔۔۔پاکستان کے ممتاز افسانہ، ڈرامہ اور ناول نگار منشاء یاد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
 
۱۶اکتوبر
۱۶اکتوبر۱۹۲۶ء۔۔۔۔محمد نادر خان نے افغانستان میں انقلابی مہم شروع کی جس میں ایک ہزار دوسوافراد ہلاک ہوئے۔
۱۶اکتوبر۱۹۴۲ء۔۔۔۔خلیج بنگال میں شدید طوفان آیا جس سے کلکتہ کے شمال میں تقریباً چالیس ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔
۱۶اکتوبر۱۹۴۵ء۔۔۔۔اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن ایف اے او قائم ہوئی۔
۱۶اکتوبر۱۹۴۸ء۔۔۔۔بھارت کی ممتاز اداکارہ اور بالی وڈ ڈریم گرل ہیما مالنی پیدا ہوئیں۔
۱۶اکتوبر۱۹۵۱ء۔۔۔۔راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایک شخص نے پاکستان کے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان پر گولی چلا کر اُنہیں شہید کردیا۔
۱۶اکتوبر۱۹۵۲ء۔۔۔۔پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا،یہ میچ بھارت کے خلاف نئی دہلی میں کھیلا گیا۔
۱۶اکتوبر۱۹۷۹ء۔۔۔۔پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کو نوبل انعام دیا گیا۔
۱۶اکتوبر۱۹۸۴ء۔۔۔۔امریکی شہر کیلیفورنیا میں پندرہ دن کی بچی کو بن مانس کا دل لگایا گیا۔
 
۱۷اکتوبر
۱۷اکتوبر۱۹۱۸ء۔۔۔۔یوگو سلاویہ میں جمہوریت قائم ہوئی۔
۱۷اکتوبر۱۹۵۱ء۔۔۔۔وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا جسدِ خاکی کراچی لایا گیا جہاں اُنہیں قائد ِ اعظم کی لحد کے نزدیک دفن کیا گیا۔
۱۷اکتوبر۱۹۵۶ء۔۔۔۔کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو نووکٹوں سے ہرادیا۔
۱۷اکتوبر۱۹۵۷ء۔۔۔۔ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستان کے وزیراعظم مقرر ہوئے۔
۱۷اکتوبر۱۹۷۹ء۔۔۔۔بین الاقوامی فلاحی کارکن مدر ٹریسا کو نوبل انعام دیا گیا۔
۱۷اکتوبر۱۹۹۸ء۔۔۔۔پاکستان کے مایہ ناز حکیم، حکیم محمد سعید کو کراچی میں ان کے دواخانہ کے باہر وحشیانہ فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
 
Top