فیس بک پر شیئر کردہ اقبال کی شاعری سے ایک اقتباس جس پر مجھے قدرے شک گزرا

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اقبال قوم کی فطرت سے واقف تھے۔ قابل انسان تو تھے ہی۔ اگر نثری صنف میں کوششیں کرتے تو انکی کوئی نہ سنتے۔ اس لئے انہوں نے اپنے کلام کو منظوم حالت میں پیش کیا۔ ورنہ اقبال سے بہت زیادہ بڑے درجے کے شعرا پہلے بھی تھے۔ اور اب بھی ہیں۔

یہ بہت معلوماتی بات ہیں،
کچھ نام بتائیں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
پس ثابت ہوا کہ محفل میں اقبال سے بڑے دو شعرا موجود ہیں:
  1. شاعرِ شمال جناب علامہ محمداحمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ
  2. شاعرِ جنوب جناب علامہ مزمل شیخ بسمل صاحب رحمۃ اللہ علیہ

ہاہاہاہا :D

اللہ میرے حال پر رحم کرے، اب یہاں سے نکل لینا چاہیے۔ :D

کیونکہ اب اس دھاگے کا اگلا جواب 'انا للہ و انا الیہ راجعون' ہی آنا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
اوریا مقبول جان کس زبان کا شاعر ہے؟ نیز اس کی ادبی و شعری اہمیت کیا ہے؟ اگر اس کی ادبی و شعری اہمیت صفر ہے تو شعرا و ادیبوں کے متعلق اس کی رائے کی اہمیت بھی صفر بلکہ منفی میں مانی جائے گی۔ :)
  1. جس طرح آپ کو اپنی یہ رائے رکھنے کا حق حاصل ہے، کیا اسی طرح اوریا کو اپنی رائے پیش کرنے کا حق حاصل نہیں؟
  2. آپ نے اوریا کی رائے سے نہ تو اتفاق کیا ہے اور نہ ہی اختلاف ، بلکہ اس کے ”حق رائے دہی“ کو ہی چیلنج کردیا
  3. ویسے اگر کسی کی ادبی و شعری اہمیت صفر ہو تو کیا وہ ”ادب کے طالب علم“ کے طور پر اپنی رائے پیش نہیں کرسکتا؟
  4. کالج و جامعات میں اردو ادب و شاعری پڑھانے والے اساتذہ کی اپنی ذاتی ادبی و شعری اہمیت بھی صفر ہی ہوتی ہے تو کیا وہ بھی ادب و شاعری کے شہ پاروں کے بارے مین اپنی کوئی رائے پیش نہیں کرسکتے؟
  5. ویسے اوریا مقبول جان ”دائیں بازو“ کے ایک صاحب قلم، وسیع المطالعہ دانشورکے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں۔ یہ تو ممکن ہے کہ ان کے مخالف یا مقابل مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب ان کی کسی رائے سے اختلاف کریں، لیکن یہ ممکن نہیں کہ اوریا مقبول جان کو کلی طور پر ادب و شاعری پر ”اظہار خیال“ کے لئے اسی طرح ”نا اہل“ قرار دے دیا جائے جس طرح سپریم کورٹ جعلی اسناد یا دُہری شخصیت کے حامل اراکین پارلیمنٹ کو ”نا اہل“ قرار دے رہی ہے۔ :)
 
فاتح

  1. ہمارے علم میں واقعی یہ نہیں ہے کہ یہ اوریا کون ہے کیونکہ ہماری نظر سے آج تک اس کی کوئی شعری یا ادبی تخلیق نہیں گزری۔ اگر وہ کوئی شاعر یا ادیب ہے تو ہم اپنی لا علمی پر معذرت خواہ ہیں۔
  2. اگر وہ دائیں بازو کا دانشور ہے تو بھی اسے کیا علم کہ شاعری نامی ڈش آلوؤں کے ساتھ کھائی جاتی یا ٹینڈوں کے ساتھ۔
  3. وہ اقبال کو بطور دائیں یا بائیں بازو کا دانشور کہتا تو اس کی رائے کی اہمیت ہوتی۔
  4. ہم نے اس کی رائے دہی کا حق نہیں چھینا بلکہ صرف یہ عرض کیا تھا کہ کسی شاعر و ادیب کے متعلق اس کی رائے کی اہمیت صفر ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
چلیں اگر اوریا صاحب کی رائے صفر ہے تو پھر اس لنک کو دیکھنے میں تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اس میں کئی ماسٹر بلاسٹر قسم کے لوگوں کی رائے بھی شامل ہے
لنک 1

ویسے بھی میں تو صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں
اقبال جیسا شاعر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔
 
کیا اس لنک سے اوریا کی ادبی و شعری اہمیت مستحکم ہوتی ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیا اس لنک سے اوریا کی ادبی و شعری اہمیت مستحکم ہوتی ہے؟

میں نے اوریا کی تو بات ہی نہیں کی اور نہ ہی میرا مقصد اوریا کو ڈیفنڈ کرنا ہے۔
لیکن اس لنک سے میرا مقصد اتنا ضرور تھا کہ اوریا نے جو کہا ہے اقبال کے متعلق وہ بالکل درست ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نے اوریا کی تو بات ہی نہیں کی اور نہ ہی میرا مقصد اوریا کو ڈیفنڈ کرنا ہے۔
لیکن اس لنک سے میرا مقصد اتنا ضرور تھا کہ اوریا نے جو کہا ہے اقبال کے متعلق وہ بالکل درست ہے۔
تب شاید آپ نے ہمارا لکھا ہوا پڑھنے کی زحمت نہیں کی۔۔۔ ہم نے کہیں یہ نہیں کہا کہ اقبال غیر اہم یا چھوٹا شاعر ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تب شاید آپ نے ہمارا لکھا ہوا پڑھنے کی زحمت نہیں کی۔۔۔ ہم نے کہیں یہ نہیں کہا کہ اقبال غیر اہم یا چھوٹا شاعر ہے۔

فاتح بھائی میں آپ سے اختلاف نہیں کر رہا ہوں لیکن میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کیا اگر کوئی غیر ادبی شخص اقبال کے متعلق کوئی رائے دو تو کیا اُس کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی؟
کیونکہ اگر اوریا کی کوئی اہمیت نہیں تو پھر باقی عوام کس کھیت کی مولی ہے۔
 
شاید آپ کو سمجھ نہیں آ رہی ہماری سیدھی سی بات۔۔۔ چلیے ایک تمثیل پیش کرتے ہیں:
ہمارے ہمسائے میں ایک طب کا ڈاکٹر رہتا ہے جو ہمیشہ ہمارے حق میں بیان دیتا ہے۔ کوئی ہمارے خلاف بولے، کوئی کچھ کہے مگر وہ اللہ کا نیک بندہ ہماری تعریف ہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات کی بنا پر وہ ہمیں بے انتہا پسند ہے۔
اس پسندیدگی کی بنا پر ہم نے ایک میڈیکل جرنل اور ایک طبی میگزین میں ایک مضمون لکھ ڈالا ہے جس میں ہم نے اپنی رائے میں اسے اس صدی کا سب سے بڑا سرجن قرار دے دیا ہے۔
کیا ہماری یہ رائے میڈیکل سائنس کے حلقوں میں کسی اہمیت کی حامل ہے؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی آپ ہنس کے چلے گئے جبکہ مجھے آپ سے اور مزمل شیخ بسمل بھائی دونوں سے جواب کا انتظار ہے۔
میں بالکل مذاق نہیں کر رہا ہوں، I am serious.

بھائی میں کبھی ادب میں چھوٹے بڑے اور مراتب کی بحث میں نہیں پڑتا، نہ ہی میرا اتنا علم ہے۔میں ایک معمولی طالبِ علم ہوں مجھے تو اقبال اور غالب کے شعر سمجھ آجائیں یہی میرے لئے بہت بڑی بات ہے۔ میری نظر میں اقبال بڑے شاعر تھے اور ہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میری رائے کو کوئی کیا اہمیت دیتا ہے۔ اگر کوئی کہے کہ اقبال بھی صفر اور اقبال کو سراہنے والے بھی صفر تب بھی اس سے اقبال کے قد کاٹھ میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پھر اس قسم کا تقابل مجھے تو ایسے ہی لگتا ہے جیسے کوئی کہے کہ ایم ایس ورڈ زیادہ بہتر ہے یا ایم ایس ایکسل؟ شعر کا معاملہ تو یہ ہے کہ ایک نو عمر (یا نامعلوم) شاعر کے ہاں بھی بعض اوقات ایسے غضب کے اشعار ملتے ہیں کہ اساتذہ کے پورے پورے دیوانوں میں بھی نہیں ملتے۔ ایسے میں ہم تو یہی کہتے ہیں کہ :

جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے

ایک بات اور ہے۔ اور وہ یہ کہ اس دھاگے میں جھگڑا شاعر کا نہیں ہے بلکہ "رائٹ" اور "لیفٹ" کا ہے سو جو بات زیرِ بحث ہی نہیں ہے اُس پر کیا بات کرنی۔

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

:)
 
محمداحمد

لائبریرین
Allama+Iqbal+Message.gif

یہاں اقبال کی انکساری دیکھیے تاہم ہمارے دوست احباب اس بات کو سند کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ :)
 
نعیم ملک

محفلین
بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ۔اردو محفل میں سب سے بڑا مسئلہ یہیں نظر آتا ہے اگر آپ اوریا مقبول جان پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ دھاگہ شروع کر لیں۔ اس تھریڈ میں ملک عدنان احمد کے شیئر کردہ اشعار ہی کو زیر بحث رکھا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔
 
یوسف-2

محفلین
چلیں اگر اوریا صاحب کی رائے صفر ہے تو پھر اس لنک کو دیکھنے میں تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اس میں کئی ماسٹر بلاسٹر قسم کے لوگوں کی رائے بھی شامل ہے
لنک 1

ویسے بھی میں تو صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں
اقبال جیسا شاعر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔
زبردست بلال بھیا ۔ بہت خوب
لیکن اگر ”میں“ پھر بھی اقبال اور اس کی بلند حیثیت کو نہ مانوں تو :D آخر کو ”مَیں“ بھی تو کوئی شئے ہون نا :eek:
 
یوسف-2

محفلین
  1. ہمارے علم میں واقعی یہ نہیں ہے کہ یہ اوریا کون ہے کیونکہ ہماری نظر سے آج تک اس کی کوئی شعری یا ادبی تخلیق نہیں گزری۔ اگر وہ کوئی شاعر یا ادیب ہے تو ہم اپنی لا علمی پر معذرت خواہ ہیں۔
  2. اگر وہ دائیں بازو کا دانشور ہے تو بھی اسے کیا علم کہ شاعری نامی ڈش آلوؤں کے ساتھ کھائی جاتی یا ٹینڈوں کے ساتھ۔
  3. وہ اقبال کو بطور دائیں یا بائیں بازو کا دانشور کہتا تو اس کی رائے کی اہمیت ہوتی۔
  4. ہم نے اس کی رائے دہی کا حق نہیں چھینا بلکہ صرف یہ عرض کیا تھا کہ کسی شاعر و ادیب کے متعلق اس کی رائے کی اہمیت صفر ہے۔
پھر تو اوریا مقبول کے بارے میں ”آپ کی رائے“ کی اہمیت صفر یا اس سے بھی کم ہو گئی :D کیونکہ آپ تویہ جانتے ہی نہیں کہ اوریا کون ہے اور کیا ہے۔ :p اب ناراض نہ ہونا فاتح بھائی ۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں :)
 
Top