آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
prometheus_movie-wide.jpg

Prometheus دیکھی۔ایک اعلیٰ درجے کی فضول اور بکواس فلم۔
 

شہزاد وحید

محفلین
سپارٹکس کا پریکوئل گاڈز آف دی ایرینا ابھی ختم ہوا ہے۔ اور یہ سپارٹکس بلڈ اینڈ سینڈ سے کئی گناہ زبردست تھا۔
اس کے بعد چارم تھوڑا کم ہو جائے گا کیونکہ سپاٹاکس کا کردار ادا کرنے Andy Whitfield بوجہ کینسر مر گیا اور اس کی جگہ یہ کردار Liam McIntyre کو دیا گیا ہے، لیکن Liam McIntyre سپارٹاکس کے کردار میں ویسی جان نہیں ڈال سکا۔
میں نے ایک ROME نامی سیریز بھی ڈاؤنلوڈ کر رکھی تھی، جس میں کچھ سپارٹاکس جیسا دیکھنے کا خواہش مند تھا۔ لیکن ROME کا فلیور کچھ اور نکلا اور مجبورا مجھے بغیر دیکھے ساری سیریز ڈیلیٹ کرنی پڑی۔
LOST کی 30 جی بی کی فائلز بس ڈاؤنلوڈ ہوئی چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ Mughals نے دو صفحات پہلے Carnivale کا مشورہ دیا تھا۔ ٹریلیز دیکھنے سے اور ڈسکرپشن پڑھنے سے مجھے کام کی چیز لگی۔ تلاش کرنے سے یہ عقدہ کھلا کہ اس کا بلو رے ورژن ہے ہی نہیں اور ڈی وی ڈی ورژن مجھے پسند نہیں آ سکا۔ اب بچا ایچ ڈی ٹی وی ورژن، تو اس کے 720p ورژن کی فائلز کا ٹورنٹ 55 جی بی کا تھا تو ہمت نہیں پڑی۔ ایچ ڈی ٹی وی کی 480p کی فائلز کا ٹورنٹ کہیں بھی مل نہیں سکا تو لنکس کی طرف آنے سے پتہ لگا کہ تمام لنکس خذف ہو چکے ہیں۔ آخر گہری تلاش کے بعد ایک غیر معروف فائل ہوسٹ ویب سائٹ پر Carnivale کی ایچ ڈی ٹی وی 480p ورژن کی تمام اقساط 12 جی بی ٹوٹل حجم میں مل گئی اور قریب تھا کہ اس ویب سائیٹ کی ایک ماہ کی پریمئم ایکسیس خرید لیتا کہ اتفاق سے مجھے اس کا مفت پریمئم لنک جنریٹر مل گیا جس کی بدولت اب دو اقساط ڈاؤنلوڈ ہو چکی ہیں اورر تیسری تیار ہے۔ :)
 

شہزاد وحید

محفلین
Kyaa Super Kool Hain Hum دیکھی۔ کافی دیر بعد ایک انڈین کامیڈی فلم دیکھی۔ مزہ آیا۔ فلم کچھ بہت آؤٹ کلاس قسم کی کہانی پر مبنی نہیں ہے لیکن رتیش دیش مکھ اور تشار کمار کی جوڑی کی وجہ سے مزہ آیا۔ پوری فلم میں انتہائی بولڈ ڈائیلاگز کی بھر مار ہے بلکہ ایک ایک ڈائیلاگ بولڈ ہے بلکہ بولڈ ڈائیلاگ ہی اس فلم کا سلوگن ہیں۔ اس کا پارٹ ون "کیا کول ہیں ہم" بھی کچھ ایسی ہی چیز تھی۔

Kya_super_kool_hai_hum.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Cocktail دیکھی۔ اس کی ریٹنگز کوئی اتنی خاص نہیں لیکن فلم مجھے پسند آئی ہے۔ دوست کو لاہور ائیرپورٹ پر چھوڑ کر آیا تھا رات کے 1 بجے، صبح اُٹھ کر بینک بھی جانا تھا، میں کہا سونے پہلے تھوڑی فلم دیکھیں، دیکھنے بیٹھا تو ساری ہی دیکھ ڈالی۔ کچھ بہت منفرد کہانی تو نہیں ہے، وہی پرانا بالی وڈ والا پریم کہانیوں والا فارمولا لیکن وہی بات کہ بورنگ نہیں ہے، اور مجھے اچھی لگی۔

Cocktail_2012_poster.jpg
 

MughalS

محفلین
اب مھے آپ کی چوائس پر تھوڑا تھوڑا شک ہونے لگ گیا ہے :eek:
Kyaa Super Kool Hain Hum دیکھی۔ کافی دیر بعد ایک انڈین کامیڈی فلم دیکھی۔ مزہ آیا۔ فلم کچھ بہت آؤٹ کلاس قسم کی کہانی پر مبنی نہیں ہے لیکن رتیش دیش مکھ اور تشار کمار کی جوڑی کی وجہ سے مزہ آیا۔ پوری فلم میں انتہائی بولڈ ڈائیلاگز کی بھر مار ہے بلکہ ایک ایک ڈائیلاگ بولڈ ہے بلکہ بولڈ ڈائیلاگ ہی اس فلم کا سلوگن ہیں۔ اس کا پارٹ ون "کیا کول ہیں ہم" بھی کچھ ایسی ہی چیز تھی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
دیکھی تھی کافی عرصہ پہلے ۔ آج کل انڈیا کی کامیڈی فلمیں کافی بیکار ہیں۔ دس میں سے سات فلمیں بیکار ہوتی ہیں۔
دس میں سے نو کہیں۔ کافی عرصہ پہلے والی پارٹ ون تھی۔ یہ پارٹ ٹُو تھی۔ ویسے میں نے بھی کوئی تعریف نہیں کی تھی۔ :p
 

MughalS

محفلین
یہ عید کے بعد ہی دیکھی تھی ۔ عید کو بھی کافی عرصہ ہو گیا ہے ۔:) اور پارٹ ون شائد "تل" والی تھی
 
The Island دیکھی۔سائنس فکشن فلموں کی کہانیوں کا زیادہ تر حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں لیکن یہ فلم مجھے حقیقت کے قریب نظر آئی اور ہوسکتا ہے مستقبل میں یہ چیزیں سچ نکلیں
اچھی فلم ہے۔مجھے تو کافی پسند آئی
2005_the_island_wallpaper_007.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top