کیا یہ انصاف ہے؟؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی عمران

محفلین
‌السلام علیکم


نبیل بھاءی یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کوءی بات آپ کی مرضی کی نہ ہو تو آپ اس پوسٹ کو لاک کر دیں۔ کیا میں نے قرآن سے باہر کوءی بات کی؟؟ میں نے کسی پر انگلی نہیں اٹھاءی۔ میں نے جنرل بات کی تھی کہ جو ایک آیت کا انکار کرے، وہ کافر ہے۔ کیا یہ سچ نہیں۔ اگر کوءی سخص یہ کہے کہ وہ قرآن کو نہیں مانتا تو آپ اسے کیا کہیں گے؟ میں نے کسی کو کافر نہیں کہا اور نہ ہی مجھے ایسے کہنے کا حق ہے۔ میں نے تو ایک جنرل بات کی تھی۔ دوسری باتیں میں نے باقاعدہ حوالوں کے ساتھ کی تھی۔ اس بات کی مجھے سجمھ نیں آءی کہ میری کونسی بات قرآن کے خلاف تھی جو آپ نے میری پوسٹ بلاک کی۔ میں نے ابھی اور آیات کو حوالوں کے ساتھ پوسٹ کرنا تھا۔ اب یہ انصاف نہیں کہ میں نے کچھ کیا بھی نہیں اور صرف قرآن کی بات کی۔ کیا اگر کل کو مجھے کسی کا مواد موضوع نہیں لگا تو کیا آپ اس پوسٹ کو بلاک کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا، وہ میں نے اسلامی تعلیمات کے سیکشن میں کیا۔ کیا جو قرآن تعلیم دیتا ہے، وہ اسلامی تعلیم نہیں؟؟ کیا میں نے مستند تفسیر کے باہر حوالہ جات دیے؟ یہ میرا پہلا اور آخری احتجاج ہے۔ میں نے کہا تھا کہ میں بحث نہیں کروں گا لیکن صرف حوالہ جات پیش کروں گا۔ کیا مجھے اس کی اجازت نہیں۔ جہا ں تک دہشت گردی کی بات ہے تو میں بھی اس کے خلاف ہوں اور معصوم لوگوں کو مارنے کے حق میں نہیں۔ اور نہ ہی جیش والے معصوم لوگوں کو مارتے ہیں۔ اور یہ بھی واضع کر دوں کہ میرا کسی تنظیم سے تعلق نہیں۔ جو حق کی بات کرے گا، میں اس کی حمایت کروں گا۔ میں نے آپ سے کہا تھا کہ دہشت گردی کی تعریف کیا ہے؟ آپ نے نہیں بتایا۔ یہ بھی بتاءے گا کہ جیش نے دہشت گردی والا کیا کام کیا ہے اور اس کا ثبوت کیا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم علی عمران۔ یہ واقعی ایسا موضوع ہے جس پر بات اگر کنٹرولڈ نہ ہو تو بہت دور نکل جائے گی

اس دھاگے پر آنے خود بحث برائے بحث‌ نہ کرنے کا کہا ہے تو میں بحث میں‌ نہیں‌پڑنا چاہتا۔ نبیل بھائی نے بے شک دھاگے کو مقفل کیا ہے، مجھے اس دھاگے کے حوالے سے کچھ سوالات ذہن میں‌ آئے ہیں۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں انہیں ‌پوچھوں؟
 
قیصرانی نے کہا:
السلام علیکم علی عمران۔ یہ واقعی ایسا موضوع ہے جس پر بات اگر کنٹرولڈ نہ ہو تو بہت دور نکل جائے گی

اس دھاگے پر آنے خود بحث برائے بحث‌ نہ کرنے کا کہا ہے تو میں بحث میں‌ نہیں‌پڑنا چاہتا۔ نبیل بھائی نے بے شک دھاگے کو مقفل کیا ہے، مجھے اس دھاگے کے حوالے سے کچھ سوالات ذہن میں‌ آئے ہیں۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں انہیں ‌پوچھوں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
قیصرانی بھائی آپ کے ذہن میں جو بھی اشکال ہوں انشاء اللہ عمرآن بھائی سے توقع ہے کہ وہ آپ کے اشکالات کے جوابات دے دیں اور اگر ہم سے ہو سکا تو انشاء اللہ ہم بھی کوشش کریں گے
اس سے پہلے مجھے بھی جہاد کے بارے کم معلومات تھی لیکن جب قریب سے مطالعہ کرنے کا وقت مل گیا تو اب اس کے ساتھ مجھے انتہائی محبت ہے ۔کیونکہ ویسٹ نے ہمارا سارا سوفٹ وئیر چینج کیا ہے بحثیت مسلمان جس چیز کے ساتھ ہمیں محبت ہونا چاہے تو اس کے ساتھ ہمیں نفرت ہے
معذرت چاہتا ہوں اگر کوئی بات اچھی نہ لگی ہوں
و جاھد فی سبیل اللہ حق جہادہ
اللہ اکبر کبیرہ
 

علی عمران

محفلین
قیصرانی نے کہا:
السلام علیکم علی عمران۔ یہ واقعی ایسا موضوع ہے جس پر بات اگر کنٹرولڈ نہ ہو تو بہت دور نکل جائے گی

اس دھاگے پر آنے خود بحث برائے بحث‌ نہ کرنے کا کہا ہے تو میں بحث میں‌ نہیں‌پڑنا چاہتا۔ نبیل بھائی نے بے شک دھاگے کو مقفل کیا ہے، مجھے اس دھاگے کے حوالے سے کچھ سوالات ذہن میں‌ آئے ہیں۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں انہیں ‌پوچھوں؟

و علیکم اسلام
بھائی معافی چاہتا ہوں‌دیر سے پوسٹ کرنے پر۔ اصل میں‌میرے پاس ان دنوں انٹر نیٹ پر آنے کا ٹائم بہت مشکل سے ملتا ہے۔ آپ کو جو پوچھنا ہے بلا ڈھرک سب کے سامنے پوچھ سکتے ہیں۔ انشااللہ میں‌جوابات دینے کی پوری کوشش کروں‌گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
علی عمران نے کہا:
بھائی معافی چاہتا ہوں‌دیر سے پوسٹ کرنے پر۔ اصل میں‌میرے پاس ان دنوں انٹر نیٹ پر آنے کا ٹائم بہت مشکل سے ملتا ہے۔ آپ کو جو پوچھنا ہے بلا ڈھرک سب کے سامنے پوچھ سکتے ہیں۔ انشااللہ میں‌جوابات دینے کی پوری کوشش کروں‌گا۔

کوئی بات نہیں۔ میں اپنے سوالات اس دھاگے پر پوسٹ کر رہا ہوں

برائے ایڈمنز: اگر راجہ حسین، علی عمران اور میرے سوا کسی دوسرے دوست نے اس بات چیت میں شامل ہونا چاہا یا ہم لوگ اصل موضوع سے ہٹ گئے، تو پلیز اس دھاگے کو بند کر دیجئے گا

سوالات:

بقول آپ (راجہ حسین) کی اس پوسٹملا کو کوہ دمن سے نکال دو، افغانستان میں جہاد ہوا (اگرچہ امریکہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ بندر بن سلطان کی آب بیتی نے اس جنگ کو جہاد نہیں بلکہ امریکہ روس اور افغانستان کی جنگ قرار دیا ہے)

مولوی کمانڈر جلال الدین حقانی،مولوی نصر اللہ منصور ؒ،کمانڈر مولوی احسان اللہؒ،مولوی ارسلان رحمانی،مولوی یونس خالصؒیہ وہی ملا ہیں کہ جن کے بارے میں علامہ اقبال نے کہا تھا ۔

1۔ کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ جب روس افغانستان سے باہر نکلا، تو ان تمام مولوی رحمتہ اللہ علیہ صاحبان نے ایک دوسرے کے ساتھ کیا کیا؟ کیا ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کو جہاد کی کوئی قسم کہا جا سکتا ہے

2۔ کیا آج کل کے حالات سے قبل کبھی اسلام کو خطرہ لاحق نہیں‌ ہوا کہ جہاد کی آیات کے بارے میں‌ ہمیں صرف آج کل ہی اتنا زور مل رہا ہے؟

3۔ جہاد (جو کہ اسلام کے ستونوں‌میں شمار نہیں) کے بارے 557 آیات کا تذکرہ آپ نے کیا، کیا کلمہ، نماز، روزہ، زکواۃ اور حج کے بارے میں کتنی آیات ہیں (جو اسلام کے ابدی اور بنیادی ستون ہیں) کی تفصیل مل سکے گی؟

4۔ جہاد کے بارے میں اتنا زور دینے پر ہمیں کتب ملتی ہیں، تقاریر ملتی ہیں، پمفلٹ اور کتابچے ملتے ہیں۔ کیا کسی جگہ یہ بھی درج ہے کہ جہاد کے فرض ہونے کیا شرائط ہیں؟

5۔ کتنی کتب یا پمفلٹ یا تقاریر میں‌یہ بتایا گیا ہے کہ جہاد کے آداب کیا ہیں؟ کس طرح جہاد کے دوران عمل کرنا ہے، کن چیزوں کی پابندی کرنی ہے اور کن چیزوں سے بچنا ہے؟

6۔ کیا کسی جگہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک بے گناہ انسان (مسلمان نہیں) کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنا ہے۔ اس لئے خود کش بم دھماکے حرام ہیں اور خود کش بم دھماکے کرنے والوں کے خلاف بھی جہاد کیا جائے؟

6۔ جہاد کی کتنی اقسام ہیں؟

7۔ کیا کبھی یہ بتایا گیا ہے کہ جہاد فی النفس کا درجہ سب سے زیادہ، پھر جہاد فی القلم یا جہاد فی السان اور پھر جہاد فی السیف کا سب سے نچلا درجہ ہے؟

یقین کیجئے گا کہ اگر ان سوالات کے جوابات دے دیں، لیکن جذباتی ہوئے بغیر۔ لیکن اگر آپ لوگ جذباتی ہوگئے تو پھر میری طرف سے معذرت۔ میں مزید حصہ نہیں لے سکوں گا
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی تمہارے سوالات کا “متنازعہ تھریڈ“ سے کیا تعلق ہے؟
ویسے قادیانیت جیسے متنازعہ تھریڈ کو تو کبھی مقفل نہیں کیا گیا اور جہاں کشمیری حریت پسندوں کی بات ہو وہ تھریڈ فورا مقفل۔ یہ اظہار رائے کی آزادی کیا ہے؟ اور کیا یہ فورم کی پالیسی میں لکھا ہوا ہے کہ یہاں حریت پسندوں کے خیالات پر پابندی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بیدم نے کہا:
ویسے قادیانیت جیسے متنازعہ تھریڈ کو تو کبھی مقفل نہیں کیا گیا اور جہاں کشمیری حریت پسندوں کی بات ہو وہ تھریڈ فورا مقفل۔ یہ اظہار رائے کی آزادی کیا ہے؟ اور کیا یہ فورم کی پالیسی میں لکھا ہوا ہے کہ یہاں حریت پسندوں کے خیالات پر پابندی ہے؟
اس پورے دھاگے پر کہاں کشمیر کا ذکر ہوا ہے بھائی میرے؟ کم از کم پورا دھاگہ پڑھ کر اپنی رائے سے نوازا کریں۔ اور میرے سوالات میں کہاں‌کشمیر کے حریت پسندوں کو برا بھلا کہا گیا ہے؟ میں‌نے جہاد کے موجود رحجان کو مدِنظر رکھ کر کچھ سوالات کیے ہیں۔ اور چونکہ ہم لوگ بحث برائے بحث‌سے بچناچاہ رہے ہیں، اس لئے فی الوقت میں نے گفتگو کو ہم تین افراد تک محدود رکھا ہے۔ اگر آپ اس ضمن میں بات کرنا چاہیں تو الگ سے دھاگہ کھول لیں۔ ادھر بھی بات ہو جائے گی، لیکن پلیز ابھی ادھر مداخلت مت کریں
 

الف نظامی

لائبریرین
مسعود اظہر کو دہشت گرد کس نے کہا ہے؟ کیا وہ کشمیری حریت پسند نہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں۔
میرا کوئی اور تھریڈ کھولنے کا ارادہ نہیں۔ آپ لوگوں کو بولنے کا موقع دیں بلاوجہ تھریڈ مقفل کردینے کا کوئی جواز نہیں ، اگر آپ کو موضوع زیر بحث میں کہیں اختلاف ہے تو اس کا اظہار کیجیے لیکن جس طرح قادیانی بات کرسکتے ہیں تو اسی طرح جہاد پر بات کرنے والوں کو بھی نہ روکا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بیدم نے کہا:
آپ لوگوں کو بولنے کا موقع دیں بلاوجہ تھریڈ مقفل کردینے کا کوئی جواز نہیں ، اگر آپ کو موضوع زیر بحث میں کہیں اختلاف ہے تو اس کا اظہار کیجیے لیکن جس طرح قادیانی بات کرسکتے ہیں تو اسی طرح جہاد پر بات کرنے والوں کو بھی نہ روکا جائے۔
دیکھیں‌ بھائی میرے۔ یہی بات میں‌ نے کہی کہ میرے چند سوالات تھے علی عمران اور راجہ حسین سے۔ علی عمران اور راجہ حسین کو میں نے آسانی مہیا کی تاکہ کوئی اور ممبر درمیان میں ‌آکر مداخلت نہ کرے۔ اسی طرح‌ میں نے بات چیت کو محدود رکھنے کے لئے جذباتیت سے بھی پرہیز کرنے کا کہا۔ کیا یہ کوئی غلط بات ہے؟ یاد رکھیں کوئی بھی حساس دھاگہ اس وقت بند کیا جاتا ہے کہ جب آپ جذباتیت کی رو میں بہہ جائیں یا تھریڈ پر اصل موضوع سے ہٹ کر بات چیت شروع ہو جائے
 

الف نظامی

لائبریرین
مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ جذباتیت تھی یا نہیں اور اگر تھی تو اس کا لیول کیا تھا مجھے اس بات پر اعتراض ہے کہ جب اس سے زیادہ گرم تھریڈ مقفل نہیں ہوتے تو یہ کیوں ہوا اور دوسری بات زکریا صاحب کو حریت پسند ہی دہشت گرد نظر آتے ہیں کیا کشمیری کا آزادی کے لیے آواز اٹھانا اس کی انسان دوستی کو متاثر کررہا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائی میرے کن خیالوں میں گم ہو؟؟؟ بات تو نبیل بھائی کی ہو رہی ہے کہ انہوں نے دھاگہ مقفل کر دیا ہے۔ آپ زکریا بھائی کو لے آئے
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی میرے اٹھائے گئے نکات کا تم نے سرئے جواب ہی نہیں دیا اور بحث برائے بحث کر رہے ہو۔ اور بھائی تم کن خیالوں میں گم ہو جاکر مقفل شدہ دھاگے کا مطالعہ کرو زکریا والی بات بھی سمجھ آجائے گی۔
بور نہ کرو!
 

قیصرانی

لائبریرین
بیدم نے کہا:
قیصرانی میرے اٹھائے گئے نکات کا تم نے سرئے جواب ہی نہیں دیا اور بحث برائے بحث کر رہے ہو۔ اور بھائی تم کن خیالوں میں گم ہو جاکر مقفل شدہ دھاگے کا مطالعہ کرو زکریا والی بات بھی سمجھ آجائے گی۔
بور نہ کرو!
بیدم بھائی، بور نہ کرو اور نہ بور ہو۔ پلیز اب مزید کوئی پیغام پوسٹ نہ کرنا۔ ورنہ میں یہی سمجھوں گا کہ علی عمران اور راجہ حسین سے کوئی جواب نہیں‌بن پڑا اور تمہیں انہوں نے آگے بڑھا دیا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی تمہارے سمجھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
باقی میرے سوالوں کا جواب اگر بن پڑا تو بتا دینا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

راجہ، جس تھریڈ کو میں نے مقفل کیا ہے اس کا عنوان کسی پی ڈی ایف فائل سے متعلقہ ہے۔ یہاں دلائل غیرضروری خیال کیے جاتے ہیں اور سیدھا کفر کا فتوی دائر کر دیا جاتا ہے۔ جس تھریڈ پر علی عمران مسعود اظہرکے افکار پیش کر رہے ہیں، وہ مقفل نہیں ہے۔ ویسے یہ باتیں اس سے پہلے بھی سارہ بیان کر چکی ہیں۔ ان کا بتانے کا انداز کہیں بہتر تھا۔

آپ اظہار خیال کی آزادی کا اتنا ہی حق رکھتے ہیں جتنا یہ حق آپ دوسروں کو دیتے ہیں۔ جہاد پر بات کرنے کی پوری آزادی ہے۔ لیکن اگر کوئی آپ کے نکتہ نظر سے اختلاف کرے تو ہذیان بکنے کی بجائے طریقے سے بات کریں۔

والسلام
 

علی عمران

محفلین
قیصرانی بھائی بات یہ نہیں کے میرے پاس سوالات کے جواب نہیں۔ میں اس دن کے بعد صرف اب کمپوٹر پر بیٹھا ہوں۔ میں نے ابھی آپ کے سوال بھی پوری طرح نہیں‌پڑے۔ میرے پاس انشااللہ اس اتوار کو وقت ہو گا اس وقت میں‌آپ کی پوشٹ کو صحیح ظریقے سے پڑوں‌گا اور انشااللہ آپ کے سب سوالات کا جواب دوں گا۔
نبیل بھائی کو بھی ایسا جواب دوں‌گا کہ آئندہ کسی پر اس طرح الزام نہیں‌لگائیں گے۔ نبیل بھائی میری مقفل شدہ پوسٹ ڈیلیت نہ کرئے گا کیونکہ جو آپ نے پوسٹ کیا اور جو میں‌نے پوسٹ کیا، اس کے حوالے سے جواب دوں‌گا۔ پھر آپ کو احساس ہو گا کہ آپ نے کیا لکھا اور میں‌نے کیا لکھا۔ ذرا میری پوسٹ اور پھر اپنی رپلائی کو بار بار پڑھیں‌جس میں آپ نے کہا کہ آپ کو میرے نظریے دہشت گرد والے لگتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،
یہاں دلائل غیرضروری خیال کیے جاتے ہیں اور سیدھا کفر کا فتوی دائر کر دیا جاتا ہے۔
اچھا جی، ایسا ظلم کس نے کیا ہے؟
نبیل نے کہا:
آپ اظہار خیال کی آزادی کا اتنا ہی حق رکھتے ہیں جتنا یہ حق آپ دوسروں کو دیتے ہیں۔
تسلیم۔
نبیل نے کہا:
جہاد پر بات کرنے کی پوری آزادی ہے۔
بہت شکریہ۔ اس کو کہتے ہیں آزادی رائے۔ لکھو بھئی جہادیوں اپنے افکار ، لیکن ذرا طریقے اور سلیقے سے، کہ ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو!
نبیل نے کہا:
لیکن اگر کوئی آپ کے نکتہ نظر سے اختلاف کرے تو ہذیان بکنے کی بجائے طریقے سے بات کریں۔
والسلام
یہ کس پر الزام ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جہاد کے بارے چند احادیث
• ترجمہ: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ اقرار کر لیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائیق نہیں اور جس نے لا الہ الااللہ کا اقرار کر لیا تو اس نے اپنی جان اور مال کو مجھ سے محفوظ کر لیا سواءیے اسلامی حق کے(یعنی اگر اس نے کو ئی ایسا جرم کیا جس کی شرعی سزا اس کی جان یا مال پر آتی ہے) اور اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔(صحیح بخاری2۔1081) آن لائن حدیث نمبر 25

فائدہ: حدیث شریف میں لفظ امرت(مجھے حکم دیا گیا) سے ثابت ہوا کہ جہاد اللہ پاک کا امر یعنی حکم ہے اسی سے فرضیت معلوم ہوئی
• ترجمہ: بے شک موءمن کا سب سے افضل عمل جہاد فی سبیل اللہ ہی ہے(طبرانی فی الکبیر1۔338)
• میری امت کی ایک جماعت قیامت تک قتال کرتی رہے گی یہ لوگ حق پر قائم ہونگے۔
(مسلم ج2۔143 ) آن لائن حدیث نمبر412
فائدہ۔جہاد اسلام کا محافظ رکن ہے بس جب تک اسلام رہے گا جہاد ہوتا رہے گا اور مجاہدین بھی موجود رہیں گے۔
• مشرکین کے خلاف اپنی جان مال اور زبانوں سے جہاد کرو۔(ابوداود 1۔346)
فائدہ۔ جان اور مال سے جہاد کرنے کا معنی تو واضح ہے ۔زبان سے جہاد کرنے کا معنی ان کی شدید مذمت کرنا اور ایسی باتیں کرنا جن سے انہیں تکلیف ہو اور انہیں اگ لگ جاءے آج کل اسلام دشمنوں کے لئے سب سے تکلیف دہ مسلمانوں کا جہاد کی دعوت دینا اور سننا ہے جب وہ کسی مسلمان کو جہاد کا نام لیتے سنتے ہیں تو ان کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔
• جو قوم بھی جہاد چھوڑتی ہے اللہ تعالٰی اس پر عمومی عذاب لاتےہیں۔(طبرانی فی الاوسط3۔51 حدیث رقم 3839 طبعہ جدیدہ)
فائدہ۔ جہاد چھوڑ کر بیٹھ جانے والی قوم کمزور اور بے بس ہو جاتی ہے ۔اور اسے کے دشمن طاقتور سے طاقتور ہوتے چلے جاتے ہیں اور وہ ہرطرف سے اس جہاد چھوڑے والی کمزور قوم کو گھیر لیتے ہیں اور ہر شعبے اور ہر میدان میں اِسے رُسوا کرتے ہیں اس طرح جہاد چھوڑنے والی قوم آپس کے اختلافات اور اندرونی لڑائیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس سے بڑھ کر عمومی عذاب اور کیا ہوگا؟
• ترجمہ: جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبارآلود ہوں گے اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئےگی (بخاری 1-394)
فائدہ۔ بعض صحابہ کرام رضی اللہ سفر جہاد کے دوران جان بوجھ کر پیدل چلتے تھے تاکہ اس مقدس راستے کے غبار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکیں۔
• جو شخص اللہ کے کلمے کی بلندی کے لئے لڑے وہ اللہ کے راستے میں ہے۔(مسلم2۔140)
فائدہ۔جہا د کا مقصد اللہ کے دین کی سر بلندی، دنیا سے فتنہ و فساد کا خاتمہ اور اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت ہے اسی عظیم مقصد کے لئے مسلمان اپنی جان اور مال قربان کرے تو وہ مجاہد ہے جبکہ قوم اور برادری پر لڑنا مرنا جہالت اور غذاب ہے۔
• ترجمہ ۔بے شک مدینہ میں کچھ مرد ایسے ہیں جو(اجر کے اعتبارسے)تمھارے ساتھ تھے جب تم کسی راہ پر چلتےتھے یا وادیوں سے گذرتے تھے۔ ان لوگوں کو بیماری نے جہاد میں آنے سے روک لیا۔(مسلم2-141)
فائدہ۔جہاد ایسا عظیم اور محبوب عمل ہے کہ جس شخص کے دل میں اسکی سچی تڑپ اور شوق پیدا ہو جائے مگر وہ کسی غذر کی وجہ سے نہ جا سکے اجر و ثواب سے محروم نہیں رہتا۔
• ترجمہ۔جوشخص اللہ کے حضور جہاد کے اثر کے بغیر پیش ہوا وہ ناقص حالت میں پیش ہوگا۔(ترمِذی1-296)
فائدہ۔جس نے نہ جان دی نہ مال دیا اور نہ جان اور مال دینے کا ارادہ کیا یقیناً اس کا ایمان ناقص ہے اور اسے اللہ اور اس کے دین سے زیادہ جان اور مال سے محبت ہے۔ چنانچہ ایمان کا یہ نقص قیامت کے دن اس پر ظاہر ہوگا اللہ تعالی ہم سب کی حفاظت فرمائے(آمین)
• ترجمہ۔اللہ کے راستے میں ایک شام یا ایک صبح کا لگا دینا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔(مسلم 2۔134)
• فائدہ۔جو کچھ دنیا میں ہے سے مراد نیک اعمال ہیں یعنی جہاد کی ایک صبح یا ایک شام دنیا کے تمام اعما ل سے بڑھ کر ہے کیونکہ اس میں جان اور مال کی قربانی ہے اور پورے دین اور اس کے ہر شعبے کی حفاظت ہے۔
• ترجمہ۔ جو شخص اللہ کے راستے میں تھوڑی دیر لڑا(جتنی دیر میں دودھ نکالنے والا تھنوں کو چھوڑ کر دوبارہ پکڑتاہے) تو اس کے لئے جنت واجب ہو گئ۔(ابوداؤد 1۔351 والترمذی1-294،وقال حدیث حسن وابن ماجہ ص 200)
فائدہ۔ دوسری روایت میں ہے کہ اتنی دیر لڑنے والے پر اللہ تعالی جہنم کو حرام فرما دیتے ہیں اب ایک مسلمان کو اور کیاچاہیے ؟
• یقین جانو جنت تلواروں کے سائے میں ہے۔(صحیح بخاری1-395)
فائدہ۔ تلواروں کی چمک گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور گولوں کی گھن گھرج میں ایک بازار سجایا جاتاہے اس بازار میں اللہ تعالی خوش قسمت مسلمانوں کی جان اور مال کو جنت کے بدلے خریدتے ہیں۔ سبحان اللہ! ایک مسلمان کے لئے کتنا نفع والا سودا ہے اور کتنی بڑی سعادت ہے کہ مالک الملک خود اس کے خریدار بن رہے ہیں۔
• بے شک میری امت کی سیاحت جہاد فی سبیل للہ ہے۔(ابوداود 1-343)
فائدہ۔جہاد میں مزے ہی مزے ہیں اگرچہ یہ عمل ابتدا میں نفس پر شاق گزرتاہے مگر جہاد کی سیاحت کے دوران جو روحانی لطف ایک مجاہد کو ملتاہے دنیا کے خوبصور ت مقامات کی سیاحت میں مارے مارے پھرنےوالے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ مسلمان کا میدان جہاد پوری دنیا ہے چنانچہ جہاد کر نے سے اس کی سیاحت بھی ہو جائےگی۔
• جس شخص نے اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اللہ کے وعدوں کی تصدیق کرتے ہوئے اللہ کے راستے میں گھوڑا باندھا تو اس گھوڑے کا کھانا پینا اور اس کی لید اور پیشاب سب قیامت کے دن اس کے میزان حسنات میں ہوگا۔(بخاری 1- 400)
فائدہ۔یعنی اسے ان چیزوں کا بھی اجر ملے گا ۔ غور کیجئے جب گھوڑے کے کھانے پینے اور پیشاب کی یہ حالت ہے تو خود مجاہد کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کی کیا فضیلت ہوگی؟ اس سے جہاد کی عظمت ، فضیلت اور ضرورت کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ نا پاک لید بھی اس عمل کی وجہ سے نیکیوں میں تولی جا رہی ہے۔

ان لائن تصدیق کے لئے یہاں پر جائیں
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=1&CID=7&SW=تزال#SR1
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top