رضا دشمنِ احمد پہ شدت کیجیئے

مہ جبین

محفلین
دشمنِ احمد پہ شدت کیجئے
ملحدوں کی کیا مروت کیجئے
ذکر اُن کا چھیڑیئے ہر بات میں
چھیڑنا شیطاں کا عادت کیجئے
مثلِ فارس زلزلے ہوں نجد میں
ذکرِ آیاتِ ولادت کیجئے
غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل
"یارسول اللہ" کی کثرت کیجئے
کیجئے چرچا اُنہیں کا صبح و شام
جانِ کافر پر قیامت کیجئے
آپ درگاہِ خدا میں ہیں وجیہ
ہاں شفاعت بالوجاہت کیجئے
حق تمہیں فرماچکا اب تو حبیب
اب شفاعت بالمحبت کیجئے
اِذن کب کا مل چکا اب تو حضور
ہم غریبوں کی شفاعت کیجئے
ملحدوں کا شک نکل جائے حضور
جانبِ مَہ پھر اشارت کیجئے
شرک ٹھہرے جس میں تعظیمِ حبیب
اس برے مذہب پہ لعنت کیجئے
ظالمو ! محبوب کا حق تھا یہی
عشق کے بدلے عداوت کیجئے
والضحےٰ حجرات الم نشرح سے پھر
مومنو ! اتمامِ حجت کیجئے
بیٹھتے اٹھتے حضورِ پاک سے
التجا و استعانت کیجئے
یارسول اللہ دہائی آپ کی
کوشمالِ اہلِ بدعت کیجئے
غوثِ اعظم آپ سے فریاد ہے
زندہ پھر یہ پاک ملّت کیجئے
یاخدا تجھ تک ہے سب کا منتہیٰ
اولیا کو حکمِ نصرت کیجئے
میرے آقا حضرتِ اچھے میاں
ہو رضا اچھا وہ صورت کیجئے
اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ
 
مہ جبین

محفلین
غیظ میں پھٹ جائیں بے دینوں کے دل
"یارسول اللہ" کی کثرت کیجئے
وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کردیا۔
بہت مشکور ہوں سب کی

جزاکم اللہ خیراً
 
پپو

محفلین
میں تو اتنا جانتا یہ لوگ جن کی نصف تعداد ان کے اپنے شمار میں باپوں سے محروم ہے اس قابل بھی نہیں ہیں ملامت کیے جائیں
 
غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل
"یارسول اللہ" کی کثرت کیجئے
کیجئے چرچا اُنہیں کا صبح و شام
جانِ کافر پر قیامت کیجئے
شرک ٹھہرے جس میں تعظیمِ حبیب
اس برے مذہب پہ لعنت کیجئے
 
ساجد

محفلین
غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل
"یارسول اللہ" کی کثرت کیجئے
مجھے ایک سوال پوچھنا ہے کہ جو مسلمان ”یا رسول اللہ “ نہ کہے کیا وہ بے دین ہو جاتا ہے؟۔ جبکہ دینداری کا اسلامی معیار تو اللہ کی توحید اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی ماننا ہے ، اس میں تو ”یا رسول اللہ“ کہنے کی شرط نہیں ہے۔
براہِ کرم دین اسلام کی روشنی میں اس کا جواب مرحمت فرمائیے۔ اور یہ بھی فرمائیے کہ یہ کلام حضرت احمد رضا شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی کس کتاب سے لیا گیا ہے۔
 
کلام کا دیوان تو ”حدائقِ بخشش“ ہے۔
دوسری بات کے جواب کے لیے تھوڑا سا انتظار
 
ساجد بھائی نے سوال کیا اعلیٰ حضرت کے اس شعر پر
غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل
"یارسول اللہ" کی کثرت کیجئے
"مجھے ایک سوال پوچھنا ہے کہ جو مسلمان ”یا رسول اللہ “ نہ کہے کیا وہ بے دین ہو جاتا ہے؟۔ جبکہ دینداری کا اسلامی معیار تو اللہ کی توحید اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی ماننا ہے ، اس میں تو ”یا رسول اللہ“ کہنے کی شرط نہیں ہے۔"
اقول و باللہ التوفیق
جی سر! یہ ایک علمی گفتگو ہے۔ اس کو علمی سطح پر ہی جانچا پرکھا جائے ۔ انگریزی وکیپیڈیا میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری کے تنقید والے حصے میں لکھا ہے کہ انہوں نے علماء دیوبند کی تکفیر کی۔ اس کی وجہ کچھ لوگ ان کی عشقِ رسول میں حد درجہ مبالغہ آرائی کو قرار دیتے ہیں۔ یہ سراسر زیادتی ہے کہ عاشق رسول کو عشق کی وجہ سے کفر کے فتوے دینے والی مشین سمجھ لیا جائے۔ ہمارے ہاں کچھ نعت خواں بھی اسی سوچ کے مظہر ہیں۔ کہتے ہیں کہ کہ وہ کالی کوئل نے جواب دیا میں عشق رسول میں جل کر کالی ہو چکی ہوں۔ یہ بھی زیادتی و ظلم والی بات ہے کہ عشقِ رسول میں غرقاب بندے کو کالا، جلا ہوا یا مجنون سمجھ لیا جائے اور اسے عقل و دانش سے بے بہرہ گردانا جائے۔
یو ٹیوب پر علامہ محمد ارشدالقادری کے سوال و جواب والے جو کلپس ہیں۔ ان کا لنک یہ ہے۔
اور سر چ کریں۔ گوگل میں سے۔
میں اس وقت یہ ویڈیو دیکھ نہیں سکتا۔ پاکستان میں یوٹیوب بند ہے۔
اس وجہ سے مجھے ایگزیکٹ کلپ کا بھی اس وقت یقین نہیں۔ لیکن انہی میں سے کوئی ایک ہوگا۔
یہاں اس سوال کے جواب میں کہ کیا صحابہ نے نبی پاک کے وصال کے بعد "یارسول اللہ" کا نعرہ لگایا۔
علامہ نے بتایا کہ جنگ یمامہ جو کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں سن 13 ہجری میں مسیلمہ کذاب کے خلاف لڑی گئی اس میں صحابہ نے اپنا کوڈ ورڈ
(Code Word)
رکھا تھا "یا رسول اللہ" کا نعرہ۔ کیونکہ مسیلمہ کذاب کے ہرکارے بھی "اللہ اکبر" کا نعرہ لگاتے تھے۔ صحابہ کو حکم تھا کہ جو کہے "اللہ اکبر، یا محمدَ یارسول اللہ" اس کو چھوڑ دو۔ جو "یا محمدَ یا رسول اللہ" نہ کہے اسے قتل کر دو۔ اس کا حوالہ وڈیو کلپ میں موجود نہیں۔ لیکن میں نے خود پوچھا تھا۔ انہوں نے(مفتی محمد ارشدالقادری نے) تاریخ "وفا ء الوفاء" اور "البدایہ والنھایہ لابنِ کثیر" کا بتایا کہ ان کتب میں یہ واقعہ موجودہے۔
پھر نماز میں "السلام علیک ایھاالنبی" کا بیان ہے۔ اسلام کے سب ماننے والے نماز میں پڑھتے ہیں۔ پہلے(بعد از وصال نبوی) صحابہ نے منع فرما کر "السلام علی النبی" کا فتویٰ دیا۔ لیکن پھر رجوع فرما کر نماز میں "السلام علیک ایھا النبی " پڑھنے کا فتویٰ دیا۔ اس کا حوالہ قاضی عیاض مالکی کی کتاب الشفا بتعريف حقوق المصطفى سے دیا ہے علامہ نے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نماز میں سلام بطور واقعہ ہے۔ مثلاً واقعہ معراج میں اللہ کی طرف سے سلام کو بطور تذکرہ پڑھا جاتا ہے۔ لیکن میری نظر سے مفتی محمد خان قادری کی کتاب " یارسول اللہ کہنا امت کا متفقہ مؤقف " اور ایک عرب عالم کی کتاب کا اردو ترجمہ"پکارو یا رسول اللہ" قبلہ مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری کے قلم سے گزرا ہے۔جن میں اس موضوع کی ابحاث کو تفصیلاً سمیٹا گیا ہے کہ یہ سلام نماز میں بطور سلام ہی ہے۔ بطور واقعہ نہیں۔
ایک اور دلیل اگر بطور واقعہ سمجھا جاتا تو صحابہ کرام رضوان اللہ علہھم اجمعین پہلے سلام سمجھتے ہوئے منع نہ فرماتے۔ بعد میں حکم دینا سلام کے جواز کی دلیل ہے۔
اسی نوعیت کے لا تعداد واقعات کتب تواریخ اور کتب احادیث سے ملتے ہیں۔
حال ہی میں جب امریکی گستاخوں کی طرف سے ایک گستاخانہ فلم بنائی گئی تو اُس کے بعد پوری دُنیا خصوصاً عرب دُنیا کے لوگوں نے جو پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے ان پر یہ نعرہ جابجا درج تھا "لبیک یا رسول اللہ"۔
وہ بینرز بریلی شریف سے بن کر نہیں گئے تھے بلکہ عالَم اسلام کے مسلمانوں کے عقیدے کا اظہار تھا۔
رہا آپ کا سوال

اس کا جواب میری رائے میں یہ ہے کہ
جب نماز میں شرط ہے تو باہر بھی ہونی چاہیے
اگر یا رسول اللہ پُکارنے کو شرک قرار دیا جائے تو یا تو پُکارنے والا شاید "بے دین" ہو۔ یا مُشرک کہنے والا خود بخود "بے دین" ہو جائے گا۔ دونوں میں سے ایک پر اس کا لزوم ہے۔
جو لوگ تھوک کے لحاظ سے مسلمانوں کے مسلّمہ عقیدے کی وجہ سے اُن پر فتوے لگائیں تواُن "بے دینوں" کے دل غیظ میں جلانے کے لیے "یا رسول اللہ" پُکارنے کی کثرت کا کہا گیا ہے۔
جب صحابہ کرام نے ایمان کی علامت جنگ یمامہ میں "یا محمدَ یا رسول اللہ" کے نعرے کو قرار دیا۔یہ ایمان کی علامت ہے۔ تو یہ شرک تو نہ ہوا۔ صحابہ کرام سے بہتر توحید کون جانتا ہے۔
یہ گزارشات میری بساط کے مطابق ہیں۔ نہ کوئی فتویٰ ہے۔ اور نہ کوئی لٹھ بردار دھونس۔
اب جس کے جی میں آئے وہ پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کر سرِعام رکھ دیا
 
ابھی کچھ دن قبل اعلی حضرت کی نعتوں کا مجموعہ "حدائق بخشش"ڈاؤنلوڈ کیا تھا اور اس میں یہ نعت پڑھی تھی

جزاک اللہ مہ جبین خالہ
 
:thumbsup::applause::zabardast1:
 
مہ جبین

محفلین
جی آپی مہ جبین یہ میرے تاثرات تھے۔ میں نے اپنے بلاگ پر بھی پوسٹ کردیے ہیں۔ اگر تحقیقی مواد کی ضرورت ہو تو میں ان شاءاللہ لکھوا کر لا سکتا ہوں
ماشاءاللہ عبدالرزاق قادری ، اتنا مفصل اور مدلل جواب لکھنے کا بہت شکریہ
جزاک اللہ
اگر ممکن ہوسکے تو تحقیقی مواد بھی محفل کی زینت بنادیں ، تاکہ کچھ لوگوں کے ذہن میں اگر اب بھی کچھ ابہام رہ گیا ہو تو اسکے لئے بھی اتمامِ حجت ہوجائے ۔
اللہ پاک آپکے علم و عمل میں بہت برکتیں عطا فرمائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
بہت خوب جزاک اللہ آمین
غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل
"یارسول اللہ" کی کثرت کیجئے
کیجئے چرچا اُنہیں کا صبح و شام
جانِ کافر پر قیامت کیجئے
شرک ٹھہرے جس میں تعظیمِ حبیب
اس برے مذہب پہ لعنت کیجئے
سبحان اللہ۔۔۔

جزاک اللہ خیراً کثیرا۔ مہ جبین آپی۔۔۔
جزاکم اللہ خیرا کثیراً
سدا خوش رہیں آمین
 
Top