عام سوالات

اجنبی

محفلین
السلام علیکم دوستو ۔

یہ شعبہ ان حضرات کے لیے بنایا گیا ہے جن کو کمپیوٹر سے متعلق کوئی دشواری پیش ہے ۔ یہ ہارڈ ویر ، سافٹ ویر، پروگرامنگ وغیرہ سے متعلق ہو سکتی ہے ۔ آپ اپنے سوالات یہاں بھیجیے ، انشاءاللہ آپ کو اس کا جواب مل جائے گا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا کیا کہ تم نے سوالات کی نوعیت واضح کر دی ورنہ کسی نے مرغی پہلے یا انڈہ والا سوال پوچھ لینا تھا۔
 

اجنبی

محفلین
واہ واہ

یعنی آپ ابھی تک مرغی اور انڈے تک ہی پھر رہے ہیں ۔ جناب اگر کوئی یہ پوچھ لیتا کہ بجلی پہلے آئی یا بلب، تو پھر ۔۔۔۔
 

اجنبی

محفلین
عجیب بات ہے

ذولفقار بھائی آپ کی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اس فورم پر اردو سیدھی طرف سے ہی شروع ہوتی ہے ۔ آپ ذرا تفصیل سے بیان کیجیے کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں
 

منہاجین

محفلین
قدیر کو سر پہ جناح کیپ رکھنی چاہئ

مرغی اور انڈے کی پیدائش والا معاملہ تو بڑا عرصہ پہلے حل ہو چکا ہے۔ سین کہتا ہے کہ مرغی اور انڈے سے پہلے مرغا پیدا ہوا تھا، جس کی بغل سے دنیا کی پہلی مرغی نکلی اور اس نے پہلا انڈہ دیا۔

اردو سیدھی طرف سے شروع ہو یا الٹی طرف سے وہ اردو ہی ہوتی ہے۔ تاہم اگر ذوالفقار کے ہاں اردو مغرب زدہ ہو گئی ہے تو انہیں کسی ماہر ڈاکٹر سے اس کا علاج کروانا چاہیئے۔ اور قدیر کو سر پہ جناح کیپ رکھنی چاہیئے تاکہ ذوالفقار کی بات ان کے سر سے پانی کی طرح نہ گزرے۔
 

صابرحسین

محفلین
ماہرڈاکٹر اور جناح کیپ کی تلاش

السلام علیکم
منہاجین بھائی اگر اس دور میں ماہر ڈاکٹر نہ ملے تو ذوالفقار بھائی کیا کریں؟ اسکے علاوہ یہ بتائیں کہ کیا جناح کیپ اسوقت میسر ہے؟
 

منہاجین

محفلین
نیم حکیم اور جناح کیپ

قدیر احمد نے کہا:
کیا بات ہے یہ فورم جامد کیوں ہو گئی

اِس چوپال پر جمود طاری ہونے کا سبب میرے مشوروں پر صحیح عمل نہ ہونا ہے۔ ذوالفقار نے اپنی مغرب زدہ اُردو کو کسی ماہر ڈاکٹر کی بجائے یقیناً کسی نیم حکیم کو دکھایا ہو گا، اور وہ فوت ہو گئی ہو گی، تبھی تو وہ پلٹ کر نہیں آئے۔ اور قدیر نے سر پہ جناح کیپ بھی تو نہیں رکھی، اَب میں اکیلا ہی اِس موضوع کو کہاں تک لئے پھروں؟
 

اجنبی

محفلین
جناح کیب

جنابِ عالی یہ جناح کیپ کا معاملہ کیا ہے اور آپ باربار اس پر اصرار کیوں کر رہے ہیں ، جلدی بتائیں ورنہ میں نے غصے میں آکر پہن بھی لینی ہے
 

منہاجین

محفلین
قدیر کے غصے کا اِنتظار

قدیر احمد نے کہا:
جنابِ عالی یہ جناح کیپ کا معاملہ کیا ہے اور آپ باربار اس پر اصرار کیوں کر رہے ہیں ، جلدی بتائیں ورنہ میں نے غصے میں آکر پہن بھی لینی ہے

موصوف کو ابھی تک غصہ نہیں آیا۔ سب لوگ منتظر ہیں، جلدی کرو نا بھئی۔
 

سیفی

محفلین
قدیر کے غصے کا اِنتظار

منہاجین نے کہا:
موصوف کو ابھی تک غصہ نہیں آیا۔ سب لوگ منتظر ہیں، جلدی کرو نا بھئی۔
غصہ عقل کا دشمن ہوتا ہے۔ قدیر بھیا آپ منہاجین کی باتوں میں مت آئیے گا۔ یہ تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اسکا آسماں کیوں ہو

منہاجین ویسے انتظار کی گھڑیاں کیسے گزرتی ہیں جب آپ کے مطلوب نے آنا پنڈی ہو اور اسے لاہور کی گاڑی پہ بٹھا دیا جاوے۔ :roll:
 
Top