اردو محفل فورم

اکتوبر
02
urduweb-https.png
by ابن سعید at ‏7:36 صبح
(268 مناظر / 6 پسندیدگیاں)
6 تبصرے

انٹرنیٹ پر کلائنٹ (مثلاً ویب براؤزر) اور ویب سرور کے مابین پیغام رسانی کے لیے عموماً ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول (ایچ ٹی ٹی پی) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کوئی صفحہ ڈاؤن لوڈ کرنا، کسی ویب سائٹ میں کوئی پیغام ارسال کرنا، فائلیں اور دیگر ملٹی میڈیا مواد اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنا، ایچ ٹی ٹی پی ان تمام کاموں کے لیے ایک مقبول عام پروٹوکول ہے۔ البتہ اس پروٹوکول میں مواد ایک سرے سے دوسرے سرے تک سادہ شکل میں منتقل کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی فرد یا ادارہ کسی نیٹورک کی ٹریفک میں جھانکنا شروع کر دے تو کافی سارا مواد اس کے لیے قابل رسائی ہو سکتا ہے۔ عام صفحات کے معاملے میں بظاہر یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں، البتہ اگر ایسے میں کوئی کسی سائٹ پر پاسورڈ یا کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی تفصیلات شامل کرے تو یہ حساس معلومات کسی اور کے ہاتھ لگ سکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ :) :) :)

انٹرنیٹ پر محفوظ مواصلات کے لیے ایچ ٹی ٹی پی کے ذریعہ پیغام رسانی کے ایک مرحلے میں تشفیر (ڈیٹا اینکرپشن) عمل میں لایا...
جولائی
31
https://www.docker.com/sites/default/files/vertical_large.png
by ابن سعید at ‏7:18 صبح
(559 مناظر / 5 پسندیدگیاں)
11 تبصرے

ڈاکر (Docker) ایک سافٹوئیر کنٹینرائزیشن پلیٹفارم ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی سافٹوئیر کو اس کی تمام ضروریات، انحصارات، و ترتیبات سمیت ڈبہ بند کر کے ہر جگہ اس کی یکساں کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گو کہ اس مقصد کے لیے ورچؤل مشین کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن ورچؤل مشین کے بر عکس سافٹوئیر کنٹینر میں مکمل آپریٹنگ سسٹم شامل نہیں کیا جاتا، لہٰذا کنٹینرز نسبتاً کافی ہلکے پھلکے، سریع العمل، اور کم وسائل میں خاصے مؤثر ہوتے ہیں۔ حالانکہ کسی ایک مشین کے تمام کنٹینرز کے تمام پروسیسیز میزبان آپریٹنگ سسٹم میں براہ راست چل رہے ہوتے ہیں، لیکن ہر کنٹینر کچھ اس طرح ملفوف ہوتا ہے کہ اس کو اپنے سوا باقی کسی اور پروسیس یا اپنے محدود فائل سسٹم کے سوا خارجی فائل سسٹم کا ادراک نہیں ہوتا، الا یہ کہ اسے بتایا جائے۔ سافٹوئیر کنٹینر کی...
ستمبر
20
by ابن سعید at ‏2:30 صبح
(3,504 مناظر / 6 پسندیدگیاں)
43 تبصرے
کئی دفعہ محفلین کی جانب سے شکایات موصول ہوتی ہیں کہ انھیں گاہے گاہے بعض اراکین کی جانب سے ناگوار یا ناشائستہ رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کچھ کو یہ شکایت رہتی ہے کہ وہ محفل میں بعض اراکین یا بعض نوعیت کے مراسلوں سے کنارہ کشی چاہتے ہیں۔ چونکہ محفل بے شمار لوگوں کے اظہار خیال اور روابط کا ایک وسیع ذریعہ ہے لہٰذا اس میں مختلف نوعیت کے اراکین پائے جاتے ہیں۔ ایسے میں کچھ مطلق اصول بنانا کم و بیش محال ہے جو ہر موقع محل اور ہر فرد کے لیے قابل استعمال ہوں۔ البتہ محفل میں ہر رکن کو بے شمار ایسے اختیارات و آلات دستیاب ہیں جن کی مدد سے محفلین محفل کو کافی حد تک اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ ذیل میں ہم بعض معاملات بیان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اراکین کے مراسلوں پر ادارتی زاویہ نگاہ اور موقف کی وضاحت کے ساتھ ساتھ محفلین کو ان کے اختیارات اور ان کے مؤثر استعمال کو سمجھنے میں معاون ہو سکتے ہیں۔ :) :) :)

عمومی لڑیاں

مدیران کی نظروں میں عمومی لڑیوں میں کسی کے پیغام کی موزونیت کا معیار قدرے عمومی ہوتا ہے، مثلاً پیغام ناشائستگی، گالم گلوچ، پائریسی، منافرت، دھمکی، یا ایسے ہی...
جولائی
23
by محمد خلیل الرحمٰن at ‏11:09 صبح
(8,847 مناظر / 10 پسندیدگیاں)
132 تبصرے
اردو محفل کا سالانہ مشاعرہ 2016
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا البتہ محفلین سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسی لڑی میں اپنی دلچسپی کا اظہار فرمائیں اور اپنی شرکت کا اعلان فرمائیں۔

مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ:

مقدس (اسٹیج سکریٹری)
حسن محمود جماعتی (اسٹیج سکرٹری)
محمد بلال اعظم
محمد...
فروری
09
by arifkarim at ‏10:44 شام
(9,733 مناظر / 4 پسندیدگیاں)
99 تبصرے
[​IMG]
حسب وعدہ جمیل نوری نستعلیق 3 کا آٹو کشیدہ ورژن اردو محفل پر جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ فانٹ کئی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔کیونکہ تاریخ میں پہلی بار ان پیج سے باہر صارفین کو اردو متن میں آٹو کشیدہ لگانے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آٹو کشیدہ کیساتھ ساتھ آٹو کرننگ کا دلچسپ ملاپ اردو پبلشنگ انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اس کامیابی پر ہم خصوصاً مکرمی سید ذیشان اور عبدالمجید کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنی روز مرہ کی مصروفیت کے باوجود اردو پبلشرز کیلئے اس اہم کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
ساتھ ہی میں ہم اپنے 5 سالہ ایچ پی ایلیٹ بک لیپ ٹاپ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لاتعداد بار فانٹ کو کمپائل اور ٹیسٹ کرنے کے بعد بھی جوں کا توں ہے۔ یوں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی اسی طرح مزید نئے فانٹس...
اکتوبر
09
upload_2015-10-9_13-22-50.png
by نبیل at ‏2:06 شام
(5,120 مناظر / 2 پسندیدگیاں)
37 تبصرے
السلام علیکم،
کئی سال قبل میں نے گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا استعمال کرکے رومن اردو سے یونیکوڈ اردو حاصل کرنے کا ایک طریقہ نکالا تھا۔ گوگل کے ٹرانسلیشن اے پی آئی کو بند کرنے کے باعث اب یہ طریقہ کام نہیں کرتا ہے۔ حال ہی میں اردو سپیچ ریکگنیشن پر تحقیق کے سلسلے میں اردو سے رومن متبادلات کی ایک لغت کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ اس لغت کو حاصل کرنے کا ایک طریقہ پہلے سے موجود رومن اردو الفاظ کو یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرکے ایک الٹی سمت میں استعمال کرنا بھی ہے۔ میرے ذہن میں رومن اردو کو یونیکوڈ اردو میں آسانی سے تبدیل کرنے کا ایک طریقہ آیا تھا جس پر میں نے کچھ تجربات کیے اور اس پوسٹ میں انہی تجربات کے نتائج پیش کر رہا ہوں۔...
اکتوبر
04
by نبیل at ‏2:11 شام
(6,082 مناظر / 7 پسندیدگیاں)
69 تبصرے
السلام علیکم،
میں یہاں پر ایک پرانے ہنوز غیر تکمیل شدہ پراجیکٹ پر ازسرنو کام کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں ایک اردو سے رومن اردو کنورٹر کی طویل عرصے ضرورت ہے۔ یہ بظاہر آسان نظر آنے والا لیکن درحقیقت ایک پیچیدہ کام ہے، اور اس کی عدم تکمیل کے باعث ایک اور نہایت اہم پراجیکٹ یعنی اردو سپیچ ریکگنیشن پر پراگریس کئی سال سے تعطل کا شکار ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ مختلف ریسورسز کو اکٹھا کرکے اس بارے میں تحقیق کی جائے اور اردو سے رومن اردو میں ٹرانسلٹریشن کا نظام وضع کیا جائے۔ اس سے کئی مفید نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔

اردو سے رومن اردو کنورژن کی ضرورت

اردو سے رومن اردو کنورژن جہاں دوسرے تحقیقی مقاصد کےلیے مفید ثابت ہوگی، وہاں یہ اردو کے ان شائقین کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی جو اردو رسم الخط نہیں پڑھ سکتے۔ دوسرے ایک مرتبہ اردو ٹو رومن اردو کنورژن کا نظام وضع ہو جائے تو اس سے الٹی جانب یعنی رومن اردو سے یونیکوڈ اردو میں ٹرانسلٹریشن کا کام نہایت آسان ہو جائے گا۔ اور سب سے زیادہ اہمیت اصل میں اس چیز کی ہے کہ ہم بالآخر اردو سپیچ ریکگنیشن پر کام میں پیشرفت...
ستمبر
05
by عبد القدوس نعمانی at ‏6:58 صبح
(2,054 مناظر / 2 پسندیدگیاں)
13 تبصرے
السلام علیكم دوستو
ہندی ڈکٹیشن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جسمیں آپ کو الفاظ ٹرین کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی
آپ بولتے جائیں سافٹ ویئر لکھتا جائے گا اس کے بعد اس کو آپ ہندی سے اردو کنورٹ کرلیں اب ٹائپنگ کرنا آسان ہو جائے گا اب نہ خریدنے کی ضرورت اور نہ انسٹال کرنے کا مسئلہ تو آئیے شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
یہ لکھا ہوا اسی میں بول کر لکھا ہے
http://www.hindidictation.com/Index1.html یہاں سے لکھا ہوا
کاپی کر کے http://uh.learnpunjabi.org/default.aspx سے کنورٹ کرلیں