آج پتہ چلا کنپٹیاں جلنا کیا ہوتا ہے - - کل ایگزامینیشن فارم لایا تھا سوچا تھا تین تصویریں رکھی ہوئی ہیں کھنچوانی نہیں پڑیں گی وہی لگا دونگا ٹائم بھی بچے گا اب جو بیگ سے تصویریں نکالیں تو دھک سے رہ گیا مجھے بندے پہنائے ہوئے تھے ایک تصویر میں ایک میں سر پر تاج بنا ہوا تھا ایک پر مارکر سے بڑی بڑی موچھیں۔۔۔۔ ۔صاحبزادے کی کارستانی تھی اوپر سے بیگم کا ہنسنا یعنی جلتی پر سیدھا سیدھا پیٹرول ۔ ۔
اور اپنی زندگی میں اگر کسی نے کامیابی کا اعلان کیا تووہ ہر میدان میں کامیاب ذات مولا متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی تھی جنہوں نے وقت ضربت کہا - فُزْتُ وَ رَبِّ الْکَعْبَہ، رب کعبہ کی قسم علی کامیاب ہو گیا۔
آسماں لال نظر آتا ہے جو شام کے وقت
آنکھ اسے خون کی سرخی کا بدل بولتی ہے
اے غزل گو کبھی سن مرثیۂ میر انیسؔ
ایک مصرعے میں یہاں پوری غزل بولتی ہے
( عارف امام)
عبادت یہی نہیں کہ نماز، روزے کو ادا کرتا رہے، بلکہ خدا کے بارے میں غور و فکر کرنا بھی عبادت ہے۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت آپ سب کو بھی بہت بہت مبارک۔۔