Recent content by کاشف شاہ

  1. کاشف شاہ

    ابن انشا چاند کی خاطر ضد نہیں کرتے، اے میرے اچھے انشاء چاند

    چاند کی خاطر ضد نہیں کرتے ایک چاند کے عاشق کو یہ الفاظ آگ لگا بیٹھے ہیں عمدہ عمدہ عمدہ
  2. کاشف شاہ

    جون ایلیاء

    تم سے بھی اب تو جا چُکا ہوں میں دُور ہا دُور آ چُکا ہوں میں یہ بہت غم کی بات ہو شاید اب تو غم بھی گنوا چُکا ہوں میں اس گمانِ گماں کے عالم میں آخرش کیا بُھلا چُکا ہوں میں اب ببر شیر اشتہا ہے میری شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں میں ہوں معمار پر یہ بتلا دوں شہر کے شہر ڈھا چُکا ہوں میں حال ہے اک عجب...
  3. کاشف شاہ

    فیض احمد فیض

    گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی تمہارے نام پہ آئیں گےغمگسار چلے جو ہم پہ گزری سو...
  4. کاشف شاہ

    تعارف تعارف

    پیدائش سے اب تک کراچی ہی رہتا ہوں ہاں میاں چنوں میرا گاؤں ہے جہاں سالوں میں گھومنے کی غرض سے جانا ہو جاتا ہے مجھے وہاں کا ماحول بہت پسند ہے، اردو محفل اتفاقی طور پر سامنے آگئی اور بس اسکے بعد انتخاب کیلئے خاک چھاننا نہیں پڑی، بچپن کی پسند وصی شاہ تھے اور وقت آگے بڑھا سوچ بدلی تو اعتبار ساجد اچھے...
  5. کاشف شاہ

    تعارف تعارف

    جی بے حد شکریہ
  6. کاشف شاہ

    تعارف تعارف

    میرا تعارف کچھ خاص نہیں بس اتنا ہے کہ شاعری ہی وہ آخری حربہ ہوتا ہے جو مجھے سکون بخشتا ہے تھک ہار کر دن بھر کی تھکن اتارنے کو من پسند الفاظ ڈھونڈ کر سہارا بنا لیتا ہوں، کام کاج سبھی کی طرح میں بھی کرتا ہوں بہت ساری ڈگریاں حاصل نہیں کیں البتہ اللہ کا فضل ہمیشہ ساتھ رہتا ہے، یہاں آنا جانا عرصے سے...
  7. کاشف شاہ

    افتخار عارف کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میں ٭ افتخار عارف

    کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میں عجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں نہ جانے خلق خدا کون سے عذاب میں ہے ہوائیں چیخ پڑیں التجا کے لہجے میں کھلا فریب محبت دکھائی دیتا ہے عجب کمال ہے اس بے وفا کے لہجے میں یہی ہے مصلحت جبر...
  8. کاشف شاہ

    جواد شیخ

    حضرت کئی سال سے اردو ویب پر آنا جانا ہے بس پہلی بار ہے کہ میں نے آئی ڈی بنا کر شمولیت ظاہر کی ہے، بارہ سال کی عمر سے شاعری پسند ہوں اور ایسے الفاظ ہمیشہ تلاش کرتا رہتا ہوں جو دلی کیفیت کی عکاسی کرتے ہوں تو سکون بخشتے ہوں
  9. کاشف شاہ

    جواد شیخ

    میں نے چاہا تو نہیں تھا کہ کبھی ایسا ہو لیکن اب ٹھان چکے ہو تو چلو اچھا ہو ہم تو یہ بھی نہیں کہتے کہ ہمیں کیا مطلب اُس کو ہوتا ہے کوئی غم تو بھلے ہوتا ہو تم سے ناراض تو میں اور کسی بات پہ ہوں تم مگر اور کسی وجہ سے شرمندہ ہو اب کہیں جا کے یہ معلوم ہوا ہے مجھ کو ٹھیک رہ جاتا ہے جو شخص ترے جیسا...
  10. کاشف شاہ

    کیفیت اکثر شاعرانہ سی رہتی

    کیفیت اکثر شاعرانہ سی رہتی
Top