1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

اردو محفل فورم

ستمبر
05
by عبد القدوس نعمانی at ‏6:58 صبح
(3,284 مناظر / 2 پسندیدگیاں)
13 تبصرے
السلام علیكم دوستو
ہندی ڈکٹیشن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جسمیں آپ کو الفاظ ٹرین کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی
آپ بولتے جائیں سافٹ ویئر لکھتا جائے گا اس کے بعد اس کو آپ ہندی سے اردو کنورٹ کرلیں اب ٹائپنگ کرنا آسان ہو جائے گا اب نہ خریدنے کی ضرورت اور نہ انسٹال کرنے کا مسئلہ تو آئیے شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
یہ لکھا ہوا اسی میں بول کر لکھا ہے
http://www.hindidictation.com/Index1.html یہاں سے لکھا ہوا
کاپی کر کے http://uh.learnpunjabi.org/default.aspx سے کنورٹ کرلیں
اگست
21
by ابن سعید at ‏9:40 صبح
(13,208 مناظر / 9 پسندیدگیاں)
80 تبصرے
السلام علیکم!

چند گھنٹے قبل اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے (1.4.0 Beta3) پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ اسٹیبل اور سپورٹیڈ نسخہ نہیں ہے لیکن ڈیویلپمنٹ انسٹینس پر اس کے پچھلے دو نسخوں کی تنصیب، ٹیسٹنگ، اور بگ رپورٹنگ کے بعد اس قابل پایا گیا کہ اسے عمومی استعمال کے لیے نصب کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ہر بڑی اپگریڈ کے بعد کافی ساری چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں اور ان کو اردو کے مطابق ڈھالنے میں خاصی توانائی اور خاصہ وقت صرف ہوتا ہے۔ مثلاً اس اپگریڈ کے بعد کئی سارے ایڈ آن فارغ کر دیے گئے، کچھ نئے ایڈ آن ضرورت کے مطابق شامل کیے جائیں گے۔ کئی مقامات پر اردو ایڈیٹر شامل کیا گیا، بے شمار نئے تراجم شامل کیے گئے، اور اب بھی کئی مقامات پر ترجمے مفقود ہو سکتے ہیں جن کے لیے احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ بر وقت اطلاع دیں تاکہ تراجم شامل کیے جا سکیں۔ :) :) :)

اس اپگریڈ کے بعد کچھ نئے اضافے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان میں سے کچھ کا مختصر بیان درج ذیل ہے:
  • کوائف نامے کے مراسلے: اس اپگریڈ سے قبل تک اراکین کے کوائف ناموں کے مراسلے بہت زیادہ منظر عام پر نہیں آتے تھے۔ گو کہ ہم نے ان کو سامنے لانے...
جون
22
by ابن سعید at ‏4:42 صبح
(10,268 مناظر / 2 پسندیدگیاں)
60 تبصرے
آج اعلان کے مطابق چند گھنٹے قبل اردو محفل کو زین فورو کے تازہ ترین مستحکم نسخے 1.3.3 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ پچھلی اپگریڈ تقریباً چھ ماہ قبل عمل میں آئی تھی جو کہ زین فورو کے 1.2.4 نسخے پر کی گئی تھی۔ اس دوران ہم نے زین فورو کے چند نسخوں پر دانستہ اپگریڈ سے گریز برتا۔ لیکن اب محفل کی سالگرہ کی آمد آمد ہے، لہٰذا امید ہے کہ احباب کو اس موقع پر یہ تبدیلی خوشگوار محسوس ہوگی۔ بظاہر بہت زیادہ تبدیلیاں دیکھنے کو نہیں ملیں گی لیکن جو قابل ذکر تبدیلیاں رو نما ہوئی ہیں ان کا مختصر بیان درج ذیل ہے: :) :) :)
  • بین الموضوعات و بین الصفحات اقتباسات: ایک ساتھ کئی مراسلوں کا اقتباس لینے کے لیے زین فورو کے اس نسخے میں بہت ہی عمدہ نظام شامل کیا گیا ہے۔ فورم کی ہر لڑی کے ہر مراسلے کے نیچے "جواب" کے ساتھ "اقتباس" کا ربط نظر آئے گا، اس کے ما قبل مثبت کا نشان ہوگا۔ اس ربط پر کلک کرنے سے متعلقہ مراسلہ ایک نہ نظر آنے والی عارضی اقتباسات کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اور ساتھ ہی مثبت کا نشان منفی میں تبدیل ہو جائے گا جو اس بات کا غماز ہوگا کہ اس ربط پر دوبارہ کلک کرنے سے متعلقہ مراسلہ...
جولائی
01
by hackerspk at ‏5:43 صبح
(12,275 مناظر / 4 پسندیدگیاں)
67 تبصرے
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
ابجد کا 2013 ورژن آپ کے استعمال کے لیے حاضر ہے۔ ابجد 2013 کی بنیادی خصوصیات میں ربن کا استعمال ایک سے زائد ڈکشنریاں شامل کرنے کی سہولت، کراس ڈکشنری، جمع الفاظ کی ڈکشنری میں تلاش، ٹائپنگ گیم، کی بورڈ میں تبدیلی کی سہولت، شارٹ کٹ ٹیکسٹ، ٹیبلز اور علامات کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ قابل استعمال سپیل چیکر کی سہولت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ بالکل عارضی اشاعت ہے۔ ابجد صرف میرے ہی سسٹم پر چلا ہے۔ اس کو کہیں اور چلا کر ٹیسٹ بھی نہیں کیا جا سکا۔ ابجد کے تقریبا ہر حصے میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ربن کا استعمال کافی پیچیدہ کام ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو اس میں کئی لغزشیں اور خامیاں نظر آئیں۔ ان پر صبر مت کیجیے گا بلکہ ان کی رپورٹ درج ذیل ربط پر کریں۔ اور اگر ابجد درست چلے تو اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تٍفصیلات کے ساتھ ساتھ مانیٹر کی ریزولوشن کے متعلق بھی اسی ربط پر بتا دیجیے گا۔ اس سے ابجد کو بناتے وقت خاصی مدد ملتی ہے۔ مجھے امید ہے ابجد کے لیے اتنا تو آپ کریں گے ہی۔ ...
اکتوبر
07
by نبیل at ‏8:41 شام
(11,321 مناظر / 3 پسندیدگیاں)
48 تبصرے
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل فورم پر ایک ملین پیغامات پیغامات کا سنگ میل عبور ہونے کی بہت مبارکباد قبول ہو۔ محفل فورم پر دس لاکھ پیغامات کا ہدف تقریباً سوا سات سال میں عبور ہوا ہے۔ یہ ساڑھے سات سال کا عرصہ محض ایک فورم کی روداد نہیں بلکہ یہ ایک عہد کی تاریخ ہے۔ اردو محفل فورم صرف ایک فورم نہیں بلکہ ایک تحریک اور ایک ادارہ ہے۔ اردو محفل کا قیام اور اس کا ارتقاء کسی فرد واحد کا کارنامہ نہیں بلکہ یہ اردو سے محبت کرنے والوں اور اردو کی ترویج کا عزم رکھنے والوں کی مشترکہ اور عظیم کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ محبان اردو کے اس کاروان میں کچھ لوگ روز اول سے ہمارے ساتھ ہیں، جبکہ کچھ لوگ زندگی کی دیگر مصروفیات میں گھرنے کے باعث اب پہلے جتنا وقت یہاں صرف نہیں کر پاتے ہیں۔ لیکن اردو محفل کی رونق اور اردو کی ترویج کے تمام پراجیکٹس کی پیشرفت کاروان اردو کے انہی مسافروں کے بدولت ممکن ہوئی ہے۔ ہم اگرچہ ان سب دوستوں کا فردا فردا ذکر نہیں کر سکتے، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو کی ترویج کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ سوا سات سال...
ستمبر
08
by مقدس at ‏11:38 شام
(8,882 مناظر / 2 پسندیدگیاں)
19 تبصرے
[​IMG]

السلام علیکم

آج بتاریخ 9 ستمبر 2012 کو شاعر رومان اختر شیرانی کی 64ویں برسی کے موقع پر اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری موصوف کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی غزلوں، گیتوں اور ماہیوں کے پہلے مجموعہ کلام "طیور آوارہ" کے یونی کوڈ اجرا کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔

طیور آوارہ اختر شیرانی کی ان غزلوں گیتوں اور ماہیوں کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف ادبی مجلات مثلاً رومان، بہارستان، خیالستان، نوائے پریشان، نیرنگ خیال، نغمۂ حرم، ساقی، عالم گیر، نگار، ادبی دنیا، شاہکار، آج کل، صبح بہار، وغیرہ میں شائع ہوتے رہے اور جنہیں بعد میں اختر شیرانی نے خود یکجا کر کے کتابی شکل میں 1946 میں شائع کروایا۔

اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے اس لنک پر آپ طیورِ آوارہ یونیکوڈ شکل میں پڑھ سکتے ہیں
جولائی
25
https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/22/LaTeX_cover.svg/400px-LaTeX_cover.svg.png
by سبط الحسین at ‏8:46 شام
(10,940 مناظر / 6 پسندیدگیاں)
34 تبصرے

دراصل میں اس دھاگے کا موضوع اردو کتب کی تدوین اور لاٹیک رکھنے والا تھا۔ لیکن پھر خیال آیا کہ لاٹیک تو ایک بہت ہی جنیرک سافٹ وئیر ہے اور اس میں آپ کتب کی تدوین سے لے کر مکالمے، سائنسی اور تحقیقی مقالے،پوسٹرز، پریزینٹشنز اور دیگر مختلف اقسام کی ڈاکومنٹس وغیرہ تیار کر سکتے ہیں تو پھر اس کو کسی خاص صنف کے لیے مختص کرنا سراسر زیادتی ہو گی۔ لیکن جہاں تک اس مراسلے کا تعلق ہے تو ہم یہاں لاٹیک کو اردو کتب کی تدوین کے لیے ہی استعمال کریں گے۔

اب ان تمام دوستوں کے لیے جو لاٹیک کے متعلق بالکل نہیں جانتے تو لاٹیک عام الفاظ میں دستا ویزت تیار کرنے کا ایک سسٹم ہے جو کہ ایک بہت ہی سادہ سی مارک اپ زبان استعمال کرتے ہوئے آپ کے متن کو بہت عمدہ اور اعلی کوالٹی (عموما) پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ یہ سسٹم 1985 سے بہت کامیابی کے ساتھ مختلف قسم کی اعلی معیار کی دستاویزات تیار کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ خاص طور پر تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں یہ بہت ہی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

لاٹیک کا جہاں سب سےبڑا فائدہ یہ ہے کہ...
جولائی
15
by سیدہ شگفتہ at ‏6:18 شام
(8,034 مناظر / 15 پسندیدگیاں)
77 تبصرے
السلام علیکم


اردو ویب کے قیام کو زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ 15 ستمبر 2005 کو یہ تجویز سامنے آئی کہ انٹرنیٹ پر اردو کتب و مواد کو محفوظ کیا جائے۔ اس تجویز کو فوری پذیرائی حاصل ہوئی اور اس وقت موجود اراکین کی ایک محدود تاہم قابل و با صلاحیت اراکین، سب نے اس میں دلچسپی لی اور گفتگو و تجاویز و آراء کا آغاز ہوا۔​
12 اکتوبر 2005 کو اس گفتگو کا باقاعدہ آغاز ہوا۔​
...
جولائی
09
by محمد خلیل الرحمٰن at ‏8:12 شام
(8,128 مناظر / 11 پسندیدگیاں)
43 تبصرے
اردو محفل کا مشاعرہ
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی سالگرہ کی تقریبات
کا آغاز ہوچکا ہے۔ دوسرا ہفتہ محفلِ ادب کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے
اس سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا
مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ،...