Install Urdu Fonts

UrduWiki : UrduOnWinXp

UrduHome :: Categories :: PageIndex :: RecentChanges :: RecentlyCommented :: Login/Register


ذیل میں فراہم کردہ معلومات ونڈوز ایکس پی پروفیشنل اور ہوم ایڈیشن کے لئے کارآمد ہیں۔ اس طریقہ کار پر عمل کے دوران آپ کو اپنی ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی درکار ہوگی۔

طریقہ کار:
۱۔ کنٹرول پینل میں جا کر ریجنل اور لینگویج (regional and language) پر کلک کریں۔
۲۔ اب لینگویج (language) ٹیب کو منتخب کریں۔
۳۔ اب جہاں یہ ہدایت لکھی نظر آرہی ہے کہ: "Install files for Complex Script and right-to-left languages (Including Thai)" وہاں چیک کریں۔
۴۔ اپلائی کا بٹن دبادیں۔

چند لمحوں میں انسٹالیشن پوری ہوجائیگی۔

۵۔ اب ڈیٹیل (detail) کا بٹن دبائیں۔
۶۔ اب ایڈ (add) کا بٹن دبائیں اور انپٹ لینگویج (input language) لسٹ باکس میں سے اردو منتخب کرلیں۔
۷۔ اب اوکے کا بٹن دبائیں۔

بس اب آپ اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ آپکی ٹاسک بار کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہوگا جہاں کلک کر کے آپ جب جی چاہے اردو ٹائپ کرسکتے ہیں۔ اردو سپورٹ مائیکروسوفٹ کے دو فونٹس ٹاہوما اور سان سیرف میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ اب مزید بہتر اردو فونٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اردو لکھنے پڑھنے کے لئے یہاں دیکھئے۔


ونڈوز ۲۰۰۰ میں اردو سپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں

(یہ ہدایت نامہ مائیکروسوفٹ کے اس ہدایت نامے کا اردو ترجمہ ہے۔)

There are 3 comments on this page. [Display comments]

Valid XHTML 1.0 Transitional :: Valid CSS :: Powered by Wikka Wakka Wiki 1.1.6.1
Page was generated in 0.9010 seconds