Send Urdu Email using Outlook Express

اگر آپ کے کمپیوٹر میں مائیکروسافٹ آؤٹ لُک ایکسپریس (Microsoft Outlook Express) نصب ہے اور آپ اس کا استعمال بھی جانتے ہیں تو آپ کے لیے اردو میں ای میل بھیجنا مشکل نہیں ہے ۔ اردو میں ای میل بھیجنے کے لیے آپ کو آؤٹ لک ایکسپریس کے آپشنز میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہوں گی ۔ اس سلسلے میں درج ذیل " ہدایت نامہ ای میل با تصویر " آپ کی رہنمائی کرے گا ۔
آؤٹ لک ایکسپریس کی ونڈو کھلنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ سب سے اوپر Tools کا لفظ موجود ہے ۔ اس پر کلک کرنے سے ایک مینیو کھلے گا ، اس میں Options پر کلک کیجیے ۔

آپشنز کے ڈائیلاگ باکس میں Send کی ٹیب پر کلک کرنے کے بعد نیچے دیے گئے International Settings کے بٹن پر کلک کیجیے ۔

اب آپ کے سامنے ایک ڈائیلاگ باکس آجائے گا ۔ اس میں Default Encoding کو UTF-8 کیجیے اور نیچے دیے گئے پڑتال خانے (checkbox) کو منتخب کیجیے ۔ اب OK کر دیجیے ۔

اب آپ اردو میں ای میل بھیج سکتے ہیں لیکن اردو میں ای میل پڑھنا بھی تو ضروری ہے :) اس لیے اب واپس آپشنز کے ڈائیلاگ باکس میں جا کر Read کی ٹیب پر کلک کیجیے اور نیچے دیے گئے Fonts کے بٹن پر کلک کیجیے ۔

اب پھر آپ کے سامنے ایک ڈائیلاگ باکس آجائے گا ۔ اس میں Font Settings میں Unicode کو منتخب کیجیے اور نیچے دیے گئے Encoding کے آپشنز میں سے UTF-8 کو منتخب کیجیے ۔ اب Set as Default کے بٹن پر کلک کیجیے اور OK کر دیجیے ۔

اب واپس آئیے ۔ جہاں Fonts کا بٹن ہے اس کے ساتھ ہی International Settings کا بٹن بھی موجود ہے ، اس پر کلک کیجیے ۔

آپ کے سامنے ایک ڈائیلاگ باکس آئے گا جس میں پہلے سے ہی UTF-8 بطور Default Encoding منتخب ہوگی ۔ آپ نیچے دیے گئے پڑتال خانے (checkbox) کو منتخب کرنے کے بعد OK کر دیجیے ۔
07
لیجیے جناب آپ نے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں ، اب آپ ای میل لکھ سکتے ہیں ۔ آؤٹ لک ایکسپریس کی مین ونڈو میں واپس آ کر بائیں طرف دیے گئے Contacts کے پینل میں سے ان صاحب / صاحبہ کے نام پر ڈبل کلک کیجیے جن کو آپ ای میل بھیجنا چاہتے ہیں ۔
08
اب آپ کے سامنے ای میل بھیجنے والی ونڈو کھل جائے گی ۔ اس میں To والے خانے میں پہلے ہی منتخب شدہ صاحب / صاحبہ کا نام درج ہوگا ۔ Subject کے خانے میں عنوان دیجیے اور نیچے دیے گئے ٹیکسٹ ایریا میں آجائیے ۔
09
اگر آپ کے کمپیوٹر میں پہلے سے اردو سپورٹ (Urdu Support) نصب (install) ہے تو آپ یہاں بآسانی اردو لکھ سکتے ہیں ۔ اردو سپورٹ صرف Windows XP اور Windows 2000 میں نصب ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو سپورٹ نصب شدہ نہیں ہے تو آپ اسے نصب کرنے کا طریقہ ملاحظہ فرمائیے ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں Windows 98 بطور آپریٹننگ سسٹم (OS) کام کر رہی ہے تو آپ نبیل نقوی کا بنایا ہوا اردو ایڈیٹر انسٹال کیجیے ، اس میں اردو لکھیے اور اسے copy کر کے یہاں paste کر دیجیے ۔ اردو ٹیکسٹ ٹائپ کرنے یا پیسٹ کرنے کے بعد مناسب اردو فونٹ مثلاً اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس ویب نسخ منتخب کیجیے ۔
آپ نے ای میل تو مزے سے بھیج دی لیکن کچھ قاری کے بارے میں بھی تو سوچیے ، جسے آپ نے ای میل بھیجی ہے وہ آپ کی ای میل کیسے پڑھےگا ۔ چلیے یہ بھی میں ہی بتا دیتا ہوں ۔ اگر آپ کا قاری جی میل ، یاہو ، ہاٹ میل یا کوئی اور یونیکوڈ سپورٹیڈ (Unicode Supported) ای میل سروس استعمال کرتا ہے تو پھر وہ مناسب اردو فونٹ کے ذریعے آپ کی ای میل پڑھ سکتا ہے ، ورنہ نہیں ۔ اگر آپ کا قاری آؤٹ لک ایکسپریس ، تھنڈر برڈ (Thunder Bird) یا کوئی اور یونیکوڈ سپورٹیڈ (Unicode Supported) ای میل کلائنٹ استعمال کرتا ہے تو وہ مناسب اردو فونٹ کے ذریعے آپ کی ای میل پڑھ سکتا ہے ۔ یہ اردو فونٹ وہی ہوگا جو کہ آپ نے ای میل بھیجتے وقت منتخب کیا تھا ۔ یونیکوڈ اردو فونٹ بآسانی مفت دستیاب ہیں ، انہیں حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے ۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ ای میل بھیجتے وقت ایک رابطہ (Link) دے دیجیے جس کے ذریعے آپ کا قاری اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کر سکے ۔
آپ کو یہ سبق (Tutorial) کیسا لگا ، ضرور بتائیے ۔ اگر اس کے متعلق آپ کے ذہن میں کوئی سوال ابھرے ، کوئی مشکل درپیش ہو یا مزید معلومات ہوں تو بے دریغ لکھیے ۔

There is one comment on this page. [Display comment]