اردو ویب نظر ثانی کمیٹی
جیسا کہ اردو ویب کی
لوکلائزیشن پالیسی گائیڈ لائن میں بیان کیا گیا ہے۔ کہ ایک نظر ثانی کمیٹی اردو ویب (اور اس سے باہر بھی) ہونے والے تراجم پر نظر ثانی کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ترجمے اردو ویب کی پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق معیاری ہوں۔ اردو ویب کے منصوبہ جات میں کمیٹی کا منظور کردہ ترجمہ حتمی تصور ہوگا۔
طریقہ کار
نظر ثانی کمیٹی اردو ویب کے انٹرانس اور ورڈ بینک پر ہونے والے تراجم پر نظر رکھے گی۔ تاہم اردو ویب یا اس سے باہر اگر کوئی مترجم اپنا ترجمہ براہ راست نظر ثانی کمیٹی کو بھیجیں تو اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا۔ نظر ثانی کمیٹی ترجمے کا جائزہ لے کر یا تو ترجمہ منظور کرے گی یا اپنی سفارشات مترجمین کو واپس بھیجے گی جس کے بعد مترجمین ان سفارشات کی روشنی میں ترجمے کی اصلاح کرنے کے بعد دوبارہ ارسال کریں گے۔
رابطے کا طریقہ
نظر ثانی کمیٹی کے ارکان کو تراجم بصورت پو فائل(translation@urduweb.org) کے ای میل پتے پر ارسال کئے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات یا سوالات کے لئے محفل کے لوکلائزیشن فورم میں اس
لڑی∞ پر تشریف لائیں۔
ارکان نظر ثانی کمیٹی
There are no comments on this page. [Add comment]