مقامیانے کے منصوبے
آزاد مصدر اور کھلے ماخذ کے کمپیوٹر سوفٹویر کو اردو میں ڈھالنے کے لئیے اردو ویب کے رضاکار کئی ایک منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ یہ صفحہ سوفٹویر کو اردو میں ڈھالنے والوں کی عمومی رہنمائی اور خصوصا آزاد اور کھلے ماخذ کے سوفٹویر کا اردو میں ترجمہ کرنے والوں کو بنیادی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اردو ویب پر ترجموں اور مقامیانے کے کاموں میں مدد دینے کے خواہشمند رضاکاروں کو بنیادی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
اردو ویب نے متجرموں کی رہنمائی کے لئیے ایک رہنما اصول دستاویز مرتب کی ہے۔ یہ دستاویز تمام مترجموں کو مدد اور رہنمااصول بتاتی ہے۔ چاہے وہ اردو ویب کے منصوبوں پر کام کررہے ہوں یا اپنے تئیں کوئی ترجمہ کررہے ہوں۔ اس رہنما اصول دستاویز کے تحت اردو ویب کے موجودہ اور آئندہ آنے والے تمام لوکلائزیشن پروجیکٹس پر کام ہوگا۔ اس کا مقصد تراجم میں معیار اور عمدگی کا خیال رکھنا اور تمام تراجم میں انہیں برقرار رکھنا ہے۔
مقامیانے کے منصوبوں کے لئیے اردو ویب کے اوزار
واضح رہے کہ یہ تمام اوزار آزاد ہیں اور چاہے آپ اردو ویب کے منصوبوں پر کام کررہے ہوں یا اپنے الگ منصوبوں پر، اردو ویب کے تمام ٹولز استعمال کرنے کی آپ کو نہ صرف آزادی ہے بلکہ اردو ویب اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔
۱۔
مقامیانے کے کام میں کیسے شامل ہوں∞
۲۔
اردو ورڈ بینک∞ جہاں آپ سوفٹویر مقامیانے کے دوران استعمال ہونے والی عمومی انگریزی اصطلاحات اور ان کا اردو ترجمہ دیکھ سکتے ہیں۔
۳۔
اردو محفل لوکلائزیشن فورم∞۔ ترجموں کے معیار اور مدد کے لئیے ہر گھڑی تیار اردو ویب کی لوکلائزیشن ٹیم اس فورم کو تبادلہ خیالات کے لئیے استعمال کرتی ہے۔
۴۔
اردو ویب نظر ثانی کمیٹی۔ ترجموں پر نظر ثانی اور ان کو اردو ویب کے رہنما اصولوں کے تحت آزمانے کے لئیے اردو ویب کی نظر ثانی کمیٹی کام کرتی ہے۔ اس کمیٹی کی خدمات اردو ویب ہی نہیں بلکہ تمام اردو لوکلائزیشن اور ترجموں کے منصوبوں کے لئیے بلامعاوضہ اور بلاتفریق فراہم کی جاتی ہیں۔
۵۔ اردو ویب ٹیکنیکل کمیٹی۔ ترجموں کو تکنیکی کسوٹیوں پر پرکھنے اور کسی غلطی کی صورت میں اس کی اصطلاح کا کام ٹیکنیکل کمیٹی انجام دیتی ہے۔ اس کمیٹی کی خدمات بھی بلامعاوضہ اور بلاتفریق فراہم کی جاتی ہیں۔
اردو ویب پر مقامیانے کے منصوبے:
ا۔
گنوم اردو لوکلائزیشن∞
۲۔ کے ڈی ای اردو لوکلائزیشن
۳۔ ابنٹو اردو لوکلائزیشن جس کے لئیے اردو ویب اور ابنٹو اردو ٹرانسلیٹرز مل کر کام کررہے ہیں۔
اردو ویب پر مقامیانے اور دیگر منصوبوں میں ہاتھ بٹانے، تجاویز دینے اور مزید جاننے کے لئیے
اردو محفل∞ پر تشریف لائیں۔
There are no comments on this page. [Add comment]