Install Urdu Fonts

UrduWiki : LocalizationPolicyGuideline

UrduHome :: Categories :: PageIndex :: RecentChanges :: RecentlyCommented :: Login/Register

اردو ترجموں کے لئیے ترجیحات اور رہنما اصول


مترجم ترجمہ کرنے سے پہلے ان نکات کی پیروی کرنے کا عہد کرے گا۔

  1. اردو ہماری ترجیح ہے۔
  2. اگر سلیس اردو میں ترجمہ دستیاب ہوجائے تو ٹھیک ورنہ اردو مشکل الفاظ بھی استعمال کرلیے جائیں گے( اس بات کو ذہن میں رکھ کر کہ صارف ان کا بعد میں عادی ہوجائے گا)۔
  3. . حتی لامکان یک لفظی یعنی جامع اور مختصر ترجمہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جیسے ایڈیٹر کے لیے تدوین نگار کی بجائے مدیر استعمال کیا جائے گا۔
  4. نئے مترجمین ترجمہ کرنے سے پہلے ورڈ بینک سے ترجمہ پہلے سے موجود ہونے یا نا ہونے کی تصدیق کریں‌گے۔( موجودگی کی صورت میں‌ ورڈ بینک کے ترجمے کو فوقیت دی جائے گی)۔
  5. ترجمہ معنوی کو اولیت اور ترجمہ تمثیلی کو ثانویت دی جائے گی۔ معنوی جیسے سکن کا ترجمہ جلد اور تمثیلی جیسے سرور کا ترجمہ پیشکار۔
  6. نیا ترجمہ (جو کہ ورڈ بینک میں موجود نہ ہو) کرنے کی صورت میں اسے ورڈ بینک میں شامل کردیا جائے گا۔
  7. اگر مناسب ترجمہ نہ بن رہا ہوں تو اردو محفل میں ایک پوسٹ کرکے مدد مانگی جائے گی۔ اور سب کا متفقہ ترجمہ حتمی تصور ہوگا۔
  8. کسی بھی تجارتی غیر تجارتی سافٹویر کا پہلے سے موجود اردو ترجمہ صرف اور صرف اسی صورت میں قابل قبول ہوگا
    1. مناسب ترجمہ نہ مل رہا ہو اور مترجم انگریزی لفظ استعمال کرنے پر مجبور ہو۔
    2. متعلقہ ترجمہ پہلے سے کیے گئے پہلے کسی ترجمے سے متصادم نہ ہو۔(یہاں پہلے سے کئے گئے تراجم سے مراد آزاد مصدر سافٹویر اور اردو ویب یا اس سے متعلقہ منصوبوں کے تراجم اور ورڈ بینک میں پہلے سے موجود تراجم ہیں۔)
    3. اردو محفل میں سب نے یا اکثریت نے تجارتی /غیر تجارتی سافٹویر کے اس ترجمے کو مترجم کے ترجمے پر پسند کیا ہو۔
  9. اردو وکیپیڈیا یا اردو وکشنری، کرلپ کی آنلائن لغت یا کسی بھی آفلائن /آنلائن لغت سے ترجمہ مستعار لینے کی صورت میں بھی شق نمبر آٹھ کا اطلاق ہوگا۔
  10. ترجمہ کرنے کے بعد نظر ثانی کمیٹی اس کی منظوری دے گی۔ نظر ثانی کمیٹی کا منظور کردہ ترجمہ حتمی تصور ہوگا۔
  11. نظر ثانی کمیٹی کے بعد ایک تکنیکی کمیٹی اس ترجمے کی متعلقہ پروگرام میں آزمائش کرے گی اور کسی بھی تکنیکی خامی کی صورت میں‌ اسے دور کیا جائے گا۔
  12. اردو محفل پر ترجمہ کے سلسلے میں مشورہ، ورڈ بینک، نظر ثانی اور تکنیکی کمیٹیوں کی خدمات ہر منصوبے کے لیے (اردو ویب کے زیرانتظام یا علاوہ ازیں) بلامعاوضہ دستیاب ہونگی جن کا مقصد اردو تراجم میں معیاری کام کو یقینی بنانا، ایک معیار قائم کرنا اور یکسانیت سے بچنا ہے۔ تاہم اس سے یہ مراد نہیں کہ اردو ویب اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی اجارہ داری چاہتا ہے۔ مترجمین اپنے افعال میں آزاد ہونگے۔



اس دستاویز کے بارے میں مزید جاننے، اس میں ترمیم یا تبدیلی کی تجاویز دینے یا یہ جاننے کے لئیے کہ آپ اسے اپنے منصوبہ جات میں کیسے استعمال کرسکتے ہیں، اردو محفل پر متعلقہ مباحثے پر تشریف لائیں۔


Categories
CategoryLocalization

There are no comments on this page. [Add comment]

Valid XHTML 1.0 Transitional :: Valid CSS :: Powered by Wikka Wakka Wiki 1.1.6.1
Page was generated in 0.0529 seconds