Install Urdu Fonts

UrduWiki : BloggingInUrdu

UrduHome :: Categories :: PageIndex :: RecentChanges :: RecentlyCommented :: Login/Register

اردو میں بلاگنگ


بلاگنگ انتہائی تیزی کے ساتھ نیٹ کی دنیا میں اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بن گیا ہے۔ خوش قسمتی سے اب ٹیکنالوجی بھی اس سطح پر پہنچ گئی ہے کہ اردو بلاگ لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔ ذیل کے لنکس آپ کو آپ کا اپنا اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کریں گے۔ اپنا بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لیے مختلف پلیٹ فارم موجود ہیں۔ کچھ پلیٹ فارم کے لیے اپنا ویب ہوسٹ درکار ہوتا ہے جیسا کہ ورڈ پریس اور موویبل ٹائپ۔ دوسری جانب بلاگر ڈاٹ کام پر آپ بلا معاوضہ اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگرچہ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگنگ بلا معاوضہ ہے، آپ کو اپنے بلاگ کے تمام پہلووں پر مکمل کنٹرول ورڈپیس اور موویبل ٹائپ فراہم کرتے ہیں۔ لہذا اپنا بلاگ شروع کرنے سے پہلے اپنی پسندکے پلیٹ فارم کا فیصلہ کر لیں۔ بلاگنگ کے میدان میں نوواردوں میں بلاگر ڈاٹ کام ہی زیادہ مقبول ہے۔

There are 6 comments on this page. [Display comments]

Valid XHTML 1.0 Transitional :: Valid CSS :: Powered by Wikka Wakka Wiki 1.1.6.1
Page was generated in 0.0589 seconds