بلاگر پر بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر متعدد لنک موجود ہیں۔ میرا مقصد یہاں عام میسرمعلومات کو دہرانا نہیں ہے۔ دانیال کا فراہم کردہ
کریش کورس ایک اچھا آغاز ہے۔
بلاگر کی ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کے عمل کو اکثر بلاگر ہیکنگ (blogger hacking) کہا جاتا ہے۔ بلاگر ٹیمپلیٹس کو عبور حاصل کرنے کی کلیدبلاگر ٹیگز اور HTML tags کے باہمی عمل کو سمجھنا ہے۔ اس صفحے پر میں آپ کو مرحلہ وار بلاگ کے مختلف حصوں کو اردو صحیح انداز میں دکھانے کے لیے تبدیل کرنے کے بارے میں بتاؤں گا۔ اگرچہ سٹائل شیٹ کا ایک سٹائل بلاگ کے کئی حصوں کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، بہتر یہ ہے کہ بلاگ کے ہر سیکشن کے لیے الگ سٹائل متعین کیا جائے۔ ذیل میں بلاگ کے مختلف حصوں اور ان کو اردو کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے سٹائلز کاذکر درج ہے۔ میں یہاں یہ بات کہتا چلوں کہ یہاں بیاں کیے گئے CSS Styles محض ایک مثال کے طور پر پیش کیے گئے ہیں۔ آپ یقینا اپنا من پسند بلاگر ٹیمپلیٹ منتخب کرکے اس پر کوئی اور سٹائل اپلائی کر سکتے ہیں۔
بلاگ کیریکٹر اینکوڈنگ (Character Encoding)
صحیح طور پر یونیکوڈ اردو ڈسپلے کرنے کے لیے سب سے پہلے بلاگ کی سیٹنگ میں جاکر اینکوڈنگ (Encoding) یو۔ٹی۔ایف 8 پر سیٹ کرنا ضروری ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
UTF-8 Encoding کا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بدولت تقریبا تمام زبانوں پر مبنی ویب پیج صحیح طور پر ڈسپلے ہوتے ہیں۔ اس طرح UTF-8 Encoding صرف اردو بلاگنگ کے لیے ہی نہیں بلکہ عام اردو ویب پیج تیار کرنے کے لیے مفید ہے۔
dir and lang attributes
اس سیکشن کی انفارمیشن بھی اردو بلاگنگ کے ساتھ ساتھ عام ارود ویب ڈیزائن کے لیے اہم ہے۔ ہمارے اردو بلاگ کے جو حصے بھی اردو پر مشتمل ہوں ان کے لیے lang=ur اور dir=rtl ایٹریبیوٹ سیٹ کیے جائیں گے۔ اس کی مثال بلاگ ٹائٹل، پوسٹ ٹائٹل اور پوسٹ باڈی وغیرہ ہیں۔ بلاگ کے مختلف حصوں اور ان پر اثر انداز ہونے والے سٹائلز کی تفصیل آپ ذیل کے سیکشنز میں دیکھیں گے۔
lang=ur کے باعث ویب براؤزر ویب پیج کے متعلقہ حصہ میں اردو ٹیکسٹ بہتر طور پر ڈسپلے کر سکتا ہے۔ dir=rtl اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ویب پیج کا مواد دائیں سے بائیں لکھے جانے والی زبان پر مشتمل ہوتا ہے۔ لہذا اردو کے ویب پیج میں استعمال کے لیے dir=rtl استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ lang اور dir ایٹریبیوٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ذیل کے لنک سے رجوع کریں۔
لینگویج انفارمیشن اینڈ ٹیکسٹ ڈائریکشن∞
اردو فونٹ کا استعمال
بلاگ کی بنیادی سیٹنگز کرنے کے بعد اگلا مرحلہ اردو فونٹ کا انتخاب ہے۔ ہم بلاگ کے کسی حصے میں استعمال ہونے والے فونٹ کا انتخاب اس حصے پر مؤثر سٹائل شیٹ کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ اگرچہ فونٹ کا انتخاب FONT ٹیگ کے ذریعے ممکن ہے ، اس سے احتراز کیا جانا چاہیے۔ اردو ٹیکسٹ کے فونٹ اور الائنمنٹ کی سیٹنگ سٹائل کے ایٹریبیوٹس font-family اور text-align کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ذیل کا سٹائل اپلائی کیے جانے پر بلاگ کے ٹائٹل کا فونٹ نفیس ویب نسخ پر سیٹ کر دیتا ہے۔
#blog-title
{
background:url("http://www.blogblog.com/no897/bg_header.gif") no-repeat left top;
margin:0;
padding:40px 0 0;
font-family: Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;
text-align:right;
}
اوپر کی مثال میں نوٹ کرنے والی اہم بات نفیس ویب نسخ کے ہمراہ Tahoma اور Microsoft Sans Serif فونٹس کا اندراج ہے۔ Tahoma اور Microsoft Sans Serif ونڈوز ایکس پی کے ساتھ انسٹال ہوتے ہیں اور اردو بخوبی ڈسپلے کر سکتے ہیں۔ ان دونوں فونٹس کے سٹائل شیٹ میں اضافی اندراج سے آپ کا اردو بلاگ ہر ونڈوز کمپیوٹر پر بخوبی ڈسپلے ہو سکے گا۔ کسی کمپیوٹر پر نفیس ویب نسخ کی عدم موجودگی میں بلاگ Tahoma فونٹ میں ظاہر ہو گا۔
اردو بلاگ کے لیے اردو فونٹ کا انتخاب بنیادی طور پر آپ کی پسند پر منحصر ہے۔ زیادہ تر بلاگر اور ویب سائٹ ڈیزائنر نفیس ویب نسخ اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ کااستعمال کرتے ہیں۔ مقبول عام اردو فونٹس کے بارے میں تفصیل آپ کو قدیر احمد رانا کے بلاگ سے
یہاں∞ مل جائے گی۔ اردو فونٹس کی نفیس فیملی ابھی بھی بہتری کے عمل سے گزر رہی ہے۔ اس کے بارے میں تازہ ترین خبریں آپ کو
یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ∞ سے مل سکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مستقبل میں نفیس ویب نسخ اعراب سے آراستہ ہو گا اور اس کے علاوہ ویب پیجز پر استعمال کے لیے موزوں ایک نستعلیق فونٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ آئیے اب اپنے اردو بلاگ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
بلاگ ٹائٹل
متعلقہ بلاگر ٹیگ :
<$BlogTitle$>
سٹائل :
#blog-title
{
margin:0;
padding:40px 0 0;
font-weight:bold
font-size: 275%;
font-family:'Nafees Web Naskh', Tahoma,Sans-serif;
}
استعمال :
<h1 id="blog-title"><$BlogTitle$> </h1>
بلاگ ڈسکرپشن (Blog description)
متعلقہ بلاگر ٹیگ:
<$BlogDescription$>
متعلقہ سٹائل:
استعمال کی مثال:
(Post title) پوسٹ ٹائٹل
متعلقہ بلاگر ٹیگ:
متعلقہ سٹائل:
استعمال کی مثال:
پوسٹ باڈی (Post body)
متعلقہ بلاگر ٹیگ:
<$BlogItemBody$>
متعلقہ سٹائل:
استعمال کی مثال:
پوسٹ فوٹر (Post footer)
یہ انفارمیشن بلاگ پوسٹ کے اختتام پر ذیل کی تمام یا ان میں سے کچھ پر مشتمل ہوتی ہے۔
مصنف کا نام (<$BlogItemAuthor$>)
مصنف کا ای۔میل ایڈریس (<$BlogItemAuthorEmail$>)
پوسٹ کا وقت ارسال (<$BlogItemDateTime$>)
تبصرہ جات یا کمنٹس۔ اس کی تفصیل ذیل میں آئے گی۔
You will find information about setting up an Urdu blog on www.blogger.com.
There are no comments on this page. [Add comment]