بلاگر∞ پر آپ صرف چند منٹوں میں اردو میں بلاگنگ شروع کر سکتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ کس طرح آپ بلاگرز پر ایک ایسا بلاگ بنا سکتے ہیں جس میں آپ آرام سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھ سکتے ہیں۔
ٹیوٹوریل شروع کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ آیا آپ کے پاس تمام مطلوبہ سوفٹویر موجود ہے یا نہیں:
۱۔ کیا آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو لکھ سکتے ہیں؟ ونڈوز ۲۰۰۰ اور ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ موجود ہے اسے استعمال کرنے کے لئے
اس صفحے∞ پر دی گئی ہدایت ملاحظہ فرمائیے۔ میک میں بھی اردو سپورٹ موجود ہے اگر کسی وجہ سے آپ اردو سپورٹ فی الحال حاصل نہیں کرپاتے تو
یونیپیڈ∞ کا ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کیجئیے اس کے فری ورژن میں آپ ایک ہزار حروف لکھ سکتے ہیں۔
۲۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر ۵ء۵ یا اس سے بہتر یا پھر
موزیلا فائر فاکس∞ جو اسوقت سب سے بہترین براؤژر ہے۔
بلاگر ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنائیں
اب آگے بڑھتے ہیں۔ ۔ ۔ بلاگر ڈاٹ کام پر جائیے اگر آپ کے پاس پہلے سے بلاگر اکاؤنٹ ہے تو آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ ٓاگر نہیں ہے تو فورا اپنا اکاؤنٹ بنائیے۔
بلاگ کا آغاز
اکاؤنٹ بنانے کے بعد اگلے صفحے پر آپ اپنے بلاگ کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے مثلا آپ کے بلاگ کا ٹائیٹل اور اس کا ویب ایڈریس۔ ہم نے اس ٹیوٹوریل کے دوران اپنے بلاگ کا ٹائٹل اور اس کا ویب ایڈریس۔ ہم نے اس ٹیوٹوریل کے دوران اپنے بلاگ کا ٹائٹل "ببلو کا بلاگ" اور ایڈریس babloooo2 دیا تھا۔ آپ اپنے بلاگ کا ٹائیٹل اردو میں دے سکتے ہیں مگر ایڈرس انگریزی حروف پر ہی مشتمل ہو سکتا ہے۔ ٹائٹل اور ایڈرس فراہم کرنے کے بعد کنٹینیو کا بٹن دبائیے۔
بلاگ کے لیے ٹیمپلیٹ کا انتخاب
اگلا قدم اہم ہے۔ یہاں آپکو اپنے بلاگ کے لئے ٹیمپلٹ پسند کرنا ہے۔ اس ٹیوٹوریل کو لکھنے کے لئے میں نے بلاگر کی طرف سے فراہم کردہ کئی ٹیمپلٹس کا جائزہ لیا اور یہ خوشگوار بات سامنے آئی کہ جناب جیفری زیلڈمن Jeffery Zeldman کے بنائے ہوئے تقریبا تمام ہی ٹیمپلٹ ٹاہوما فونٹ استعمال کرتے ہیں جو ایک نوآموز کے لئے اردو میں بلاگنگ کو بے حد سہل بنادیتا ہے۔ یہاں آپ جیفری صاحب کا بنایا ہوا کوئی بھی ٹیمپلٹ پسند کرلیں میرا پسندیدہ ٹیمپلٹ Son of Motto اور Mr. Motto ہیں۔ اگر یہ ٹیمپلٹ آپ کو وہاں نظر نہ آئیں تو گھبرائیے گا نہیں۔ آپ جیفری کا بنایا ہوا کوئی بھی ٹیملٹ پسند کر لیں یا اگر وہ بھی نہ نظر آئیں تو کوئی بھی ٹیمپلٹ پسند کرلیں۔ ہم بعد میں آپ کو متذکرہ بالا ٹیمپلٹ بھی فراہم کردیں گے۔ کنٹینیو کا بٹن دبائیے اور آپ کا بلاگ تیار ہوچکا ہے۔ اب اسٹارٹ پوسٹنگ پر کلک کریں۔
اردو بلاگ پوسٹ کریں
اگلی اسکرین وہ جگہ ہے جہاں سے آپ اپنے بلاگ پر نئی پوسٹ شامل کریں گے۔ اس پوسٹنگ ایریا کے دو انٹرفیس ہیں۔ ایک Compose موڈ اور ایک HTML موڈ۔ Compose موڈ ایک بہترین ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے جیسے مائیکروسوفٹ کا ورڈ۔ اس میں آپکے لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو فارمیٹ کرنا اتنا ہی آسان ہے جیسے ورڈ میں ہے۔ ننھے ننھے بٹن دبا کر آپ ٹیکسٹ کو بولڈ کر سکتے ہیں اٹالک کرسکتے ہیں بٹن دبا کر لنکس ڈال سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اب اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے لائق ہیں تو اپنی پہلی پوسٹ بہتر ہوگا کہ نوٹ پیڈ میں ٹائپ کر لیں اور پھر اسے اس باکس میں پیسٹ کر دیں۔ پیسٹ کرنے کے بعد آپ اپنے اردو ٹیکسٹ کو سیلیکٹ کر کے align right کے ننھے سے بٹن کو پریس کریں گے۔ دیکھئے تصویر!
اب پبلش کا بٹن دبادیں۔ پبلش مکمل ہونے کے بعد view blog in new window کے لنک پر کلک کریں۔ دیکھئیے کیا آپ کا اردو ٹیکسٹ صاف نظر آرہا ہے؟ اگر آپ جناب جیفری کا ٹیمپلٹ استعمال کر رہے تھے تو یقینا سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ ایک نظر ھمارے بلاگ پر ڈالئے کیا آپ کا بلاگ بھی تقریبا ایسے ہی اردو ٹیکسٹ دکھا رہا ہے؟ اگر ہاں تو اب آپ اردو میں بلاگنگ کر سکتے ہیں۔ بس جب بھی آپکو ٹیکسٹ سیدھے ہاتھ کی سمت کرنا ہو تو الائن رائٹ کا بٹن دبا دیں۔
اگر آپ کوئی اور ٹیمپلٹ استعمال کر رہے ہیں اور اردو ٹیکسٹ صاف نظر نہیں آرہا تو آپ مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی طریقہ اپنا سکتے ہیں۔
- آپ ھمارے ببلو کے بلاگ کا ٹیمپلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
- یا آپ اپنے ٹیمپلٹ کے ساتھ صرف اردو ٹیکسٹ کو الائن کر کے اس کا فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔
ببلو کے بلاگ کا ٹیمپلٹ
یہاں∞ موجود ہے۔ اپنے بلاگ پر ٹیمپلٹ میں جائیے اور<style type="text/css"></style> کے درمیان جو بھی ہے اسے مٹادیں اب ان دونوں ٹیگز کے درمیان ببلو کے بلاگ کا ٹیمپلٹ پورا ایسے کا ایسا کاپی پیسٹ کردیں۔ اب Save Template Changes بٹن دبائیں اگلے صفحے پر Republish blog پر کلک کریں اور بعد ازاں اپنے بلاگ کا معائنہ کیجئیے۔ اگر آپ اپنا ہی ٹیمپلٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اب صرف اردو ٹیکسٹ کا فونٹ ہی تبدیل کریں تو اس طریقے پر عمل کریں کہ اپنے اردو ٹیکسٹ کو سیلیکٹ کریں اسے سیدھے ہاتھ کی طرف الائن کریں اور پھر فونٹ کے مینو سے کوئی بھی فونٹ منتخب کرلیں مثلا ایریل۔ اب HTML موڈ میں جاکر جہاں ایریل دکھائی دے رہا ہے وہاں اپنے مرضی کا فونٹ لکھ دیں۔ مثلا Tahoma, Nafees Web Naskh وغیرہ۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لئے بھی کارآمد ہے جو اپنے اردو ٹیکسٹ کا فونٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا اس کا سائز کم اور زیادہ کرنا چاہتے۔
اس ٹیوٹریل کا مقصد فوری طور پر بلاگرز میں ایک اردو اور انگریزی بلاگ بنانا تھا۔ گرچہ اسوقت ہم نے کئی دیگر باتوں کو نظر انداز کردیا ہے مگر آئندہ ہم ان پر بھی تفصیل سے بات کرتے رہیں گے۔ آپ اس ٹیوٹریل کی مدد سے اگر اردو میں بلاگنگ کرنے لگیں ہمیں اپنے بلاگ کے بارے میں ضرور بتائیے گا اور اگر ناکام رہیں تو اپنے سوال اور بلاگ کا لنک یہاں کمنٹس میں چھوڑ دیں۔
خیر اندیش:
دانیال∞
There are no comments on this page. [Add comment]