Install Urdu Fonts

UrduWiki : BloggerComBasics

UrduHome :: Categories :: PageIndex :: RecentChanges :: RecentlyCommented :: Login/Register

اس صفحہ پر میں آپ کو بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے متعلق بنیادی معلومات پیش کروں گا۔ تفصیلات کے لیے یہاں سے رجوع کریں۔


بنیادی معلومات



بلاگر پر اردو بلاگنگ شروع کرنے سے پہلے ذیل کا علم ہونا ضروری ہے:

HTML اور CSS


HTML یا Hypertrext Markup Language ویب کی زبان ہے۔ ہر ویب پیج HTML کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔CSS یا Cascading Style Sheets وہ سکرپٹنگ کی زبان ہے جس کی مدد سے ویب پیج کے ڈسپلے کے ہر پہلو کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔بلاگر ڈاٹ کام پر مؤثر اردو بلاگنگ کے لیے CSS کا علم خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام کی ٹیمپلیٹس کو اردو کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے CSS کا علم بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔HTML اور CSS سیکھنے کے لیے ذیل کے لنکس ضروری معلومات مہیا کرتے ہیں۔



جاواسکرپٹ JavaScript


جاواسکرپٹ ویب پیجز کے استعمال کے نکتہ نظر سے ایک اہم زبان ہے اور اس کا علم بلاگ کے ٹیمپلیٹ کی customization میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ذیل کے لنکس جاوا سکرپٹ سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

بلاگر کے Tags


بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگز کچھ مخصوص ٹیگز کا استعمال کرتے ہیں جن کی مدد سے کسی بھی بلاگ کے مختلف ڈیٹا تک رسائی ہوتی ہے۔ بلاگر کے ٹیگ دیکھنے میں HTML ٹیگز جیسے ہوتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ بلاگر کے ٹیگز case sensitive ہوتے ہیں۔ ذیل کے لنکس پر آپ کو بلاگرٹیگز کے بارے میں ضروری معلومات مل جائیں گی۔


بنیادی معلومات کے حصول کے بعد تفصیلات سے رجوع کریں۔

کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ


اب یہ تو ظاہر ہے کہ اردو بلاگنگ کا سب سے پہلا مرحلہ اپنے کمپیوٹر پر بنیادی اردو سیٹ۔اپ کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہاں اور یہاں سے رجوع کریں۔

دیگر


اگرچہ بالا کی معلومات اردو بلاگنگ شروع کرنے کے لیےکافی ہیں، میری دانست میں مضمون نویسی کا بنیادی علم بھی بلاگنگ کے لیے مفید ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہر ایک کے لکھنے کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ مجھے بعض اوقات لکھنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے اس کا تو کوئی سر پیر ہی نہیں ہے۔بلاگنگ بنیادی طور پر آن لائن صحافت ہے۔ عام صحافت کی مانند بلاگ بھی اپنے لکھے جانے کے انداز سے پہچانے جاتے ہیں۔ کسی خبر یا واقعہ پر تبصرے سے قبل اس کی کچھ تحقیق مناسب ہوتی ہے۔ مذہبی اور تاریخی نوعیت کے موضوعات خاص طور پر حساسیت کی حامل ہوتی ہیں اور ان کی اشاعت کے بعد عام طور پر بڑے پیمانے پر مثبت یا منفی ردعمل سامنے آتا ہے۔ اس کی ایک مثال آن لائن رسالہ چوک ہے جہاں پاکستانی اور بھارتی مذہبی اور تاریخی موضوعات پر مسلسل برسرپیکار رہتے ہیں۔

There are no comments on this page. [Add comment]

Valid XHTML 1.0 Transitional :: Valid CSS :: Powered by Wikka Wakka Wiki 1.1.6.1
Page was generated in 0.1114 seconds