ویب ڈیویلپمنٹ یونیکوڈ کنٹرول حروف: LRM اور RLM

زیک

مسافر
یہاں اور دوسری جگہ بہت دفعہ دیکھا ہے کہ دو زبانوں میں اکٹھے لکھتے ہوئے کئی مسائل ہوتے ہیں۔ سو یہ تحریر ان میں سے ایک کے بارے میں ہے۔

جب آپ اردو والے صفحے میں انگریزی لکھتے ہیں یا انگریزی کے صفحے پر اردو تو زبانوں کی حد پر گڑبڑ ہو سکتی ہے۔

کئی حروف مثلاً punctuation، قوسین وغیرہ کی اپنی کوئی directionality نہیں ہوتی۔ یہ اپنے ارد گرد کے حروف سے ان کی directionality لیتے ہیں۔ مگر اگر ان کے ایک طرف انگریزی (بائیں سے دائیں) اور دوسری طرف اردو (دائیں سے بائیں) ہو تو پھر یہ پیراگراف یا صفحے کی سطح پر زبان کی direction لے لیتے ہیں۔ یہ direction غلط بھی ہو سکتی ہے۔ مثلاً

/usr/local/bin
اور
ہ

اوپر slash، ampersand، hash اور semicolon سب غلط ہیں۔ اب اگر میں پہلی مثال کے شروع میں اور دوسری مثال کے شروع اور آخر میں ایک LRM ڈال دوں تو وہ bidirectional algorithm کو یہ بتائے گا کہ slash کے دونوں طرف بائیں سے دائیں والے حروف ہیں۔ ایسے:

‎/usr/local/bin
اور
‎ہ‎‎

اب دیکھیں دونوں صحیح نظر آ رہے ہیں۔

LRM سے left to right mark بنتا ہے اور RLM سے right to left mark۔ ان کے بارے میں آپ یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، میں نے اپگریڈ کے دوران چند تبدیلیاں کی تھیں لیکن ان میں سے کوئی بھی مجھے سوالیہ نشان کے ظاہر ہونے سے متعلقہ نظر نہیں آتی۔ پوسٹ پیج پر اس وقت جاوا سکرپٹ کی ایررز آ رہی ہیں۔ انہیں ٹھیک کرنے میں مصروف ہوں۔ شاید اس سے کوئی فرق پڑ جائے۔
 

زیک

مسافر
یہ پوسٹ پیج کا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ڈیٹابیس میں سب ٹھیک ہے۔ یہ viewtopic اور autolink URLs کی خرابی ہے۔ نبٹتا ہوں اس سے بھی۔
 
Top