میری مدد فرمائیں

کاشف اختر

لائبریرین
بلاگنگ کے حوالے سے مجھے جو بھی معلومات حاصل ہو سکیں ان کا واحد ذریعہ اردو محفل فورم اور یہاں کے احباب ہیں ،خاص طور پر بلال بھائی کی تحاریر سے میں نے کافی استفادہ کیا ۔ابھی کچھ دنوں سے میں نے ورڈ پریس اور بلاگر دونوں پہ مفت حاصل ہونے والی سروس کے ذریعہ بلاگنگ شروع کی ہے ، اب میں اردو ٹیمپلیٹ ،اردو تھیم ، نستعلیق فونٹ ، شامل کرنا چاہتا ہوں غرض ہر طریقے سے اپنے بلاگ کو اردو کے لحاظ سے بہتر سے بہتر بنانا چاہتا ہوں ۔اس بارے میں بلال بھائی اور جہاں زیب اشرف صاحب کے رسالے دیکھ چکا ہوں اسی طرح اردو محفل کے وہ مراسلے بھی جن کا ربط بلال بھائی نے دے رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے ناکام ہی رہا ۔ تمام احباب ِ محفل سے مدد کی درخواست ہے کہ مجھے اپنے مفید مشوروں سے نوازیں اور جہاں تک ہو سکے میری رہنمائی فرمائیں ؟ ہو سکے تو ربط بھی دے دیں جس سے میں بآسانی اپنے بلاگ کو اردو کے قابل بنا سکوں ؟؟؟
 
عبیدتھہیم

محفلین
کیا آپ اردو نستعلیق فانٹ بلاگ میں امبیڈ کرنا چاہتے ہیں ؟
اس لئے آپ کے پاس ویب سرور ہونا لازم ہے یا آپ مطلوب اردو فانٹ کا لنک کاپی کرلیں،
اسکے بعد آپ فانٹ کا سی۔ایس۔ایس بنائیں اور بلاگر ٹیمپلیٹ میں ]]></b:skin> کے بعد لگائیں،
کوڈ ملاحظہ فرمائیں
کوڈ:
]]></b:skin>

<style type='text/css'>

/* Fonts */
@font-face {
    font-family: یہاں فونٹ کا نام درج کریں;;
src: url( یہاں فونٹ کا لنک لگائیں;);
    font-weight: normal;
    font-style: normal;
 
کاشف اختر

لائبریرین
بھائی ! میں اپنے بلاگ میں تھیم شامل کرنا چاہتا تھا ، کسی حد تک کامیاب بھی ہوگیا ، لیکن اب اس کو اپنی مرضی کے مطابق بنانا چاہتا ہوں ۔جیسے موضوعات کی ترتیب وغیرہ
 
کاشف اختر

لائبریرین
کیا آپ اردو نستعلیق فانٹ بلاگ میں امبیڈ کرنا چاہتے ہیں ؟
اس لئے آپ کے پاس ویب سرور ہونا لازم ہے یا آپ مطلوب اردو فانٹ کا لنک کاپی کرلیں،
اسکے بعد آپ فانٹ کا سی۔ایس۔ایس بنائیں اور بلاگر ٹیمپلیٹ میں ]]></b:skin> کے بعد لگائیں،
کوڈ ملاحظہ فرمائیں
کوڈ:
]]></b:skin>

<style type='text/css'>

/* Fonts */
@font-face {
    font-family: یہاں فونٹ کا نام درج کریں;;
src: url( یہاں فونٹ کا لنک لگائیں;);
    font-weight: normal;
    font-style: normal;

بھائی ! بہت شکریہ آپ نے اچھی رہنمائی فرمائی ۔ لیکن میں بلاگ کی دنیا میں بالکل نیا ہوں ۔ ابھی تک میں نے بلاگ میں صرف اپنا تعارف ہی لکھا ہے اس لئے ان باتوں کو سمجھنے سے قاصر ہوں ۔ میں اپنے بلاگ کا ربط دیتا ہوں ۔ اب ہی بتائیں اس میں کیا کیا تبدیلیاں کرنی پڑیں گی ؟
 
کاشف اختر

لائبریرین
تابش بھائی ! آپ کا بلاگ ابھی ابھی دیکھا ۔ بہت پسند آیا ۔ ایک بات تو مجھے یہ سمجھ آئی کہ عام طور پہ بلاگ پہ جو تھیم ہوتے ہیں ان میں موضوع وغیرہ کی ترتیب نہیں ہوتی ۔بلکہ سارے مضامین ایک ہی پیج پہ ایک ساتھ دکھتے ہیں ۔ اصل میں نیوز کیلئے جو بلاگ ہوتے ہیں ان کی وجہ سے مجھے اشتباہ ہوگیا تھا ۔

آپ کا بلاگ جس فونٹ میں نظر آرہا ہے وہ بھی بہت خوبصورت ہے ۔ہوسکے تو تھیم کا ربط دے دیں ۔ اور بلاگ کے نستعلیق فونٹ میں نظر آنے کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے ؟؟؟ اس بارے میں بھی آپ کی رہنمائی درکار ہے ؟؟؟؟
 
میرا بلاگ کے حوالے سے زیادہ تجربہ نہیں، اور نہ ہی کوئی تھیم خود سے بنایا ہے۔ صرف نستعلیق فونٹ ایمبیڈ کیا ہے سی۔ایس۔ایس۔ کے ذریعے
اس کا کوڈ وہی ہے جو اوپر عبید بھائی نے لکھا ہے۔ فونٹ آپ کو کسی ایسی لوکیشن پر رکھنا ہو گا کہ جہاں سے آن لائن ایکسس ہو سکے۔ مثلاً ڈراپ باکس، گوگل ڈرائیو وغیرہ۔
اور تھوڑا بلاگ کی سیٹنگ وغیرہ میں گھومیں، چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی۔
 
عبیدتھہیم

محفلین
۔جیسے موضوعات کی ترتیب وغیرہ
اسکے لیے آپ کو ایچھ ٹی۔ایم۔ایل آنا ضروری ہے۔ اگر آپ کے تھیم میں بوٹ اسٹریپ فریم ورک انکلیوڈیڈ ہے تو آپ کو بوٹ اسٹریپ کے کلاسز کے متعلق کچھ معلوم ہونا چاہیے۔
اسکے بعد آپ بلاگر کے ایچھ ٹی ۔ایم ایل ایڈیٹر میں اپنے بلاگ کے میں موضوعات، مینیو، سب مینیو، میں بھی ترمیم کرسکتے ہیں۔
 
عبیدتھہیم

محفلین
بلاگر میں بلاگ میں ترمیم کرنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل لِنک پر کلک کریں اور اسے فالو کریں۔ :)
جتںا آسان بلاگر میں بلاگ بنانا ہے اس سے کئی زیادہ آسان ہے اس میں موضوعات داخل کرنا اور ترمیم کرنا۔ بس آپکو تھوڑی سی ایچھ۔ٹی۔ایم۔ایل کے متعلق معلومات ہو۔ :)
https://support.google.com/blogger/answer/1623800?hl=en&rd=1
 
عبیدتھہیم

محفلین
آپ کا بلاگ دیکھا، بہت خوب، آپ نے جمیل نستعلیق فانٹ لگایا ہوا ہے، آپ کو اگر فانٹ امبیڈ کرنا ہے تو آپ امرنستعلیق فانٹ اپنے بلاگ میں امبیڈ کریں، یہ فانٹ لائٹ ہے، اور ویب بیس ہے۔
 
بلاگنگ کے حوالے سے مجھے جو بھی معلومات حاصل ہو سکیں ان کا واحد ذریعہ اردو محفل فورم اور یہاں کے احباب ہیں ،خاص طور پر بلال بھائی کی تحاریر سے میں نے کافی استفادہ کیا ۔ابھی کچھ دنوں سے میں نے ورڈ پریس اور بلاگر دونوں پہ مفت حاصل ہونے والی سروس کے ذریعہ بلاگنگ شروع کی ہے ، اب میں اردو ٹیمپلیٹ ،اردو تھیم ، نستعلیق فونٹ ، شامل کرنا چاہتا ہوں غرض ہر طریقے سے اپنے بلاگ کو اردو کے لحاظ سے بہتر سے بہتر بنانا چاہتا ہوں ۔اس بارے میں بلال بھائی اور جہاں زیب اشرف صاحب کے رسالے دیکھ چکا ہوں اسی طرح اردو محفل کے وہ مراسلے بھی جن کا ربط بلال بھائی نے دے رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے ناکام ہی رہا ۔ تمام احباب ِ محفل سے مدد کی درخواست ہے کہ مجھے اپنے مفید مشوروں سے نوازیں اور جہاں تک ہو سکے میری رہنمائی فرمائیں ؟ ہو سکے تو ربط بھی دے دیں جس سے میں بآسانی اپنے بلاگ کو اردو کے قابل بنا سکوں ؟؟؟

حال ہی میں یہ ٹیمپلیٹ اردوایا ہے۔ اگر پسند آئے تو ذاتی پیغام میں بتائیں۔
 
عبیدتھہیم

محفلین

کاشف اختر

لائبریرین
مُجھے ٹیمپلیٹ بہت اچھی لگی، اور اس بھی اچھی بات یہ کہ آپ نے اس ٹیمپلیٹ میں نوٹو نستعلیق فانٹ امبیڈ کیا ہے، واہ کمال کا فانٹ ہے۔ بہت ہی لائٹ فانٹ ہے۔ :)

بھائی میں نے کوئی فانٹ امبیڈ نہیں کیا ہے ، بس ٹیمپلیٹ لگایا ہے
 
عبیدتھہیم

محفلین
بھائی میں نے کوئی فانٹ امبیڈ نہیں کیا ہے ، بس ٹیمپلیٹ لگایا ہے
در اصل میں مزمل بھائی کے بلاگ مائی ایکسٹرا نیوز کی ٹیمپلیٹ کی بات کر رہا تھا۔
یہ اسکرین شاٹ ہے، گوگل فانٹ کے نوٹو نسخ کا، اور نوٹو نستعلیق بھی اسی بلاگ میں ہے۔ آپ اسکا سورس دیکھ لیجیے ۔
اگر آپکو اپنے بلاگ میں فانٹ امبیڈ کرنا ہی ہے تو آپ نوٹو کے نستعلیق فانٹ امبیڈ کریں جوکہ امر نستعلیق سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔
اسکرین شاٹ حاضر ہے۔
2en89z6.jpg
 
آخری تدوین:
Top