آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

ڈریگن نیچرلی سپیکنگ ایک انگریزی سافٹ وئر ہے جو کہ انگلش بولنے پر اسے آپ کی اپلیکیشن میں ٹائپ کرتا جاتا ہے۔ غالبا آج کل اس کا ورژن 10 مارکیٹ میں دستیاب ہے
کچھ عرصہ قبل راقم الحروف کو کچھ بھاری مواد اردو میں ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑ گئی (یہ انپیج کے دور کی بات ہے) اردو کی او سی آر اپلیکیشن کی عدم دستیابی کی صورت میں مجھے خیال آیا کہ کیا ہی اچھا ہو اگر ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بولنے پر اردو بھی ٹائپ کر دے
ہم چونکہ خوابوں بلکہ سرابوں کے پیچھے بھاگنا فرض عین سمجھتے ہیں لہذا میں نے ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں اردو لکھنے کی بلکہ اس سے اردو لکھوانے کی کوششیں شروع کر دیں
ابتدائی طور پر مجھے یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ کام ناممکن نہیں بلکہ بہت آسانی سے ہو سکتا ہے
اور میں نے انتہائی کامیابی سے نہ صرف اردو لکھوائی بلکہ اسے بہت دیر تک استعمال بھی کیا تاوقتیکہ ایک غیر متوقع ہارڈ ڈسک کریش نے میری ڈکشنری کا صفایا کر دیا لیکن اس وقت تک میرا کام مکمل ہو چکا تھا
میرا طریقہ واردات یوں تھا
1۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ انسٹال کریں اور اپنی یوزر سیٹنگ میں انڈین لہجہ منتخب کر لیں
2۔ اب ایک نئی ڈکشنری اس میں شامل کر دیں
3۔ ڈکشنری میں تمام اردو الفاظ جو آپ بول سکتے ہیں شامل کر دیں یہ کام آپ ٹیکسٹ فائل سے امپورٹ کر کے بھی کر سکتے ہیں
4۔ اب مشکل مرحلہ ہے اور وہ ہے ٹریننگ کا، ایک ایک کر کے الفاظ کی آوازیں اپنی آواز میں ریکارڈ کرواتے جائیں
5۔جتنی آوازیں آپ نے ریکارڈ کروا دی ہوں گی وہ سب کی سب فورا دستیاب ہو جائیں گی

نتائج
اس طریقہ کار سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں راقم الحروف نے اس طریقہ کار سے دو ضخیم کتب اردو ان پیج میں کنورٹ کی ہیں (اب اس وقت ابھی علوی یا جمیل نستعلیق فونٹس تھے ہی نہیں )
لیکن ایک بات ضرور ہے کہ یہ سارا محنت اور وقت طلب کام ہے، اور اگر آپ نے کبھی کبھار اردو الکھنا ہوتی ہے تو پھر یہ طریقہ شاید آپ کے لیے نہیں لیکن اگر آپ روزانہ اردو کے انبار ٹائپ یا کمپوز کرتے ہیں تو یہ طریقہ آپ کی نجات کا ضامن ہے

ایک اچھی بات یہ ہے کہ ایک ڈریگن کی ڈکشنری اگر سٹینڈرڈ بنا لی جائے تو وہ ہر جگہ استعمال ہو سکتی ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ سے کام چل سکتا ہے
اس طرح ہر نئے آنے والے کو دوبارہ سے ڈکشنری نہیں بنانی پڑے گی

الفاظ کی صحت : اگرچہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بہت اچھا کام کرتا ہے لیکن چونکہ یہ سافٹ وئر ہے اور ہمارا لہجہ اتار چڑھاؤ مختلف ہوتا رہتا ہے تو یہ کبھی کبھی غلط لفظ بھی ٹائپ کر دیتا ہے میرے تجربے میں اس کی الفاظ کی صحت تقریبا 90 فی صد رہی لیکن حیرت انگیز طور پر یہ بڑھتی چلی گئی یہاں تک کہ پراجیکٹ کے آخری فیز میں میں خواتین کی طرح نان سٹاپ بولتا تھا اور یہ نان سٹاپ لکھتا تھا

باقی اگر کچھ اراکین محفل ساتھ دینے کی حامی بھریں تو اس کو ایک باقاعدہ پراجیکٹ کی شکل دے کر نئی ڈکشنری کا چند ہی ہفتوں میں اس پر تمام کام مکمل کیا جاسکتا ہے اور پھر یہ تمام دوستوں کے لیے محفل کی طرف سے ایک تحفہ ہو گا

آپ کے ذہن میں کوئی سوال ابھرے تو ضرور سامنے لائیے گا
میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ برائے کرم وضاحت سے بتائیں کہ اردو الفاظ کس شکل میں اور ڈریگن میں کہاں ڈال کر ٹریننگ کی جائے اور یہ کہ اردو میں ٹراسلٹریٹ یا کنورٹ کرنے کے لئے کونسا ایپلیکیشن یا پروگرام کام میں لانا ہے اور کیسے ؟نوازش
 
میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ برائے کرم وضاحت سے بتائیں کہ اردو الفاظ کس شکل میں اور ڈریگن میں کہاں ڈال کر ٹریننگ کی جائے اور یہ کہ اردو میں ٹراسلٹریٹ یا کنورٹ کرنے کے لئے کونسا ایپلیکیشن یا پروگرام کام میں لانا ہے اور کیسے ؟نوازش
اگر اس سافٹ ویئر پر کوئی پیشرفت ہوتی ھے تو مجھ جیسے شخص کے لئے بہت آسانی ھو جائے گی جو کئی معاملات میں اپنے خیالات کا اظہار تو کرنا چاہتے ھیں مگر اردو لکھنے میں الجھن کی وجہ سے کترا جاتے ھیں۔ اپنی حد تک تو میں اس بات کی کوشش ضرور کروں گا کہ چھوٹے موٹے جملے لکھنے کی حد تک کوشش کرتا رھوں تاکہ میری لکھائی میں روانی آتی رھے مگر کسی طویل موضوع پر لکھنے کے لئے اس سافٹ وئر سے بہت آسانی ھو سکتی ھے۔[/QUOTE]
برائے کرم یہ بھی بتاديں کہ ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ کا ورژن 12 نيٹ پر فری کس طرح اور کس سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے سیریل کی کے ساتھ ؟
 

محمد اسلم

محفلین
ویسے میرے پاس ایک مسئلہ آرہا ہے ،،، کہ ابھی بھی ڈریگن اعراب کو نہیں لے رہا ہے،،،، باقی سب خیریت ہی ہے،،،، نوئیس کینسیلیشن مائکروفون استمال کرنے سے بھی بہت فرق پڑا ہے اس کی درستگی میں۔چار جی بی ریم پر اچھی اسپیڈ میں ٹائپ ہو رہا ہے ،،،اردو یونیکوڈ میں،،،، تقریباََ ہر جگہ،،، مگر پتہ نہیں یہاں ،،،مطلب محفل کے اس باکس میں نہیں ہوتا۔
 

arifkarim

معطل
ویسے میرے پاس ایک مسئلہ آرہا ہے ،،، کہ ابھی بھی ڈریگن اعراب کو نہیں لے رہا ہے،،،، باقی سب خیریت ہی ہے،،،، نوئیس کینسیلیشن مائکروفون استمال کرنے سے بھی بہت فرق پڑا ہے اس کی درستگی میں۔چار جی بی ریم پر اچھی اسپیڈ میں ٹائپ ہو رہا ہے ،،،اردو یونیکوڈ میں،،،، تقریباََ ہر جگہ،،، مگر پتہ نہیں یہاں ،،،مطلب محفل کے اس باکس میں نہیں ہوتا۔
نتائج سے آگاہ کرتے رہیں۔ اب تک کتنے الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوا ہے؟
 

محمد اسلم

محفلین
نتائج سے آگاہ کرتے رہیں۔ اب تک کتنے الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوا ہے؟
عارف صاحب ۔۔۔ الفاظ کی تعداد کا شاید مسئلہ ہوجائے،،،،، کم ہوجائیں گے اب،،،
لیکن ایک بڑا مسئلہ حل ہو گیا ،،، یعنی اب اعراب کے ساتھ بھی وہ لکھ سکتا ہے
 

محمد اسلم

محفلین
تفضیل تو کچھ خاص نہیں ہے ،،، رومن فارم ،،اسپوکن میں ڈالنا ہے،،، اور ، اردو ریٹن فارم میں ڈالنا ہے۔
اگر کچھ خاص الفاظ میں اعراب کی ضرورت ہو تو اس کی پراپرٹی میں جا کر الٹرنیٹیو ریٹن فارم میں اعراب کے ساتھ لکھ دیں،،، اور وہ اعراب کے ساتھ لکھنے لگے گا۔۔۔۔ باقی تفضیل تو یہاں اسپیچ کے زمرہ میں مل سکتی ہے۔
 
اصل میں یہ دھاگہ کافی عرصہ سے تازہ نہیں ہوا تو چند تصاویر کے ساتھ یہ پوسٹ ہو جائے تو کافی آسانی ہو گی۔
 

محمد اسلم

محفلین
اصل میں یہ دھاگہ کافی عرصہ سے تازہ نہیں ہوا تو چند تصاویر کے ساتھ یہ پوسٹ ہو جائے تو کافی آسانی ہو گی۔
عالی جناب،،،، میں کوئی ایکسپرٹ نہیں ہوں،،،، اردو ویب چلانا میرے لئے مشکل ہے،،،، رات میں کوشش کرتا ہوں ،،،، ان شا ء اللہ۔
 

محمد اسلم

محفلین
جیسے ڈکشنری میں الفاظ شامل کرتے ہیں وہیں کہیں حذف کرنے کا بھی آپشن ہوتا ہے۔
ویسے
ڈریگن 12 میں اگر آپ پہلے اسکرین پر انگریزی امریکہ والی لیتے ہیں اور پھر دوسرے اسکرین میں اگر انڈین لہجہ سلیکٹ کرتے ہیں تو وہ ایمپٹی ،،، یا خالی ڈکشنری کا آپشن دیتا ہے،،، یو ہمیں الفاظ ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر ڈائریکٹ پہلے صحفہ پر انڈین ایکسنٹ لیتے ہیں تو وہ خالی ڈکشنری کا آپشن نہیں دیتا ہے۔
 
جیسے ڈکشنری میں الفاظ شامل کرتے ہیں وہیں کہیں حذف کرنے کا بھی آپشن ہوتا ہے۔
ابن سعید بھائی، میں نے ڈرگن کا لیٹسٹ وژن انسٹال کیا ہے، پر مسئلہ ڈکشنری کے صفائے کا ہے، کیونکہ میرے پاس وکیبلیری کو جو ایڈٹ کرنے کا آپشن ہے اُس ایک ایک لفظ ہی کو ڈلیٹ کیا جاسکتا ہے، اور وہ بھی ایک دو کیسز کو پریس کر نے کے بعد ڈلیٹ ہوتا ہے ، اِس طرح مجھے تین لاکھ مرتبہ کیز کو چلانا پڑے کا ڈیڑہ لاکھ کی ڈکشنری کو ڈلیٹ کرنے کے لئے، کوئی آسان طریقہ ہے؟؟
 
صاحبو !ٖ
اس کو کوئی ٹیوٹوریل کے انداز میں بنا دے تو بڑی مہربانی ہوگی ۔
کمپیوٹر کے بارے میں معمولی علم رکھنے والا کیسے اس کو اپنے سسٹم میں نصب کر سکتا ہے ۔
ابن سعید بھائی جان
اسدبھائی جان
کچھ تو مدد کریں
ہم بھی آخر فائدہ اٹھائیں اس سے
 

اسد

محفلین
... کمپیوٹر کے بارے میں معمولی علم رکھنے والا کیسے اس کو اپنے سسٹم میں نصب کر سکتا ہے ۔ ...
کمپیوٹر کے بارے میں معمولی علم رکھنے والا تو شاید اسے اپنے سسٹم میں نصب کر لے، لیکن (میری طرح) معمولی کمپیوٹر رکھنے والا اس کو اپنے سسٹم میں نصب نہیں کر سکتا۔ لہٰذا میرے لیے ٹیوٹوریل تیار کرنا ممکن نہیں ہے۔ :(
 

اسد

محفلین
... اس کو کوئی ٹیوٹوریل کے انداز میں بنا دے تو بڑی مہربانی ہوگی ۔
میں نے ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 12 پریمیم - میرے تجربات کے نام سے ایک نئی لڑی میں اپنے تجربات لکھے ہیں۔ یہاں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ بہت سے لوگ اس لڑی کی نگرانی کر رہے ہیں، وہ سب با خبر ہو جائیں۔
 
میں نے ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 12 پریمیم - میرے تجربات کے نام سے ایک نئی لڑی میں اپنے تجربات لکھے ہیں۔ یہاں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ بہت سے لوگ اس لڑی کی نگرانی کر رہے ہیں، وہ سب با خبر ہو جائیں۔
بھائی جان میں آپ کی محبتوں کا شکر گذار ہوں
ابھی تو دیکھا نہیں ہے
آفس میں ہوں
روم جاکر شام میں دیکھتا ہوں ۔
 
Top