سبق Type Bool

محمداحمد

لائبریرین
Type Bool

ہم زندگی میں کئی ایک فیصلے کرتے ہیں، یہ فیصلے ہم دستیاب معلومات کا جائزہ لے کر کرتے ہیں۔ مثلاً ایک مکالمہ دیکھتے ہیں:
انیس: آج ایکسپو سینٹر میں کتب میلہ لگا ہوا ہے۔
خرم: تمھیں کیسے پتہ ؟
انیس: کسی نے بتایا ہے۔
خرم: اچھا اگر یہ بات صحیح ہے تو ہم آج شام ایکسپو سینٹر جائیں گے، لیکن اگر یہ بات غلط ہوئی تو ہم کل اردو بازار چلے جائیں گے۔


اس مکالمے میں ایک اطلاع ہے جسے آپ ایک اظہاریہ Expressionبھی کہہ سکتے ہیں۔

اس میں دو متوقع صورتِ حال ہیں جنہیں آپ شرط Conditon بھی کہہ سکتے ہیں۔ یعنی یا تو اطلاع صحیح ہوگی یا غلط ہوگی۔
اور اس مکالمے میں متوقع دونوں صورتِ حال کے لحاظ سے دو ممکنہ پروگرام بھی موجود ہیں۔

یعنی ہم مختصراً کہہ سکتے ہیں کہ:
اگراطلاع / اظہاریہسچ (True)ہے توشام کو ایکسپو سنٹر جانے کا پروگرام ہے۔
اور اگراطلاع / اظہاریہغلط (False) ہےتو کل اردو بازار جانے کا پروگرام ہے۔


بالکل اسی طرح پروگرامنگ میں بھی ہمیں اکثر True / False کی بنیاد پر فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور True / False نتائج کی بنیاد پر ہی یہ طے کیا جاتا ہے کہ ہمارا پروگرام اب کیا کرے۔ ۔

ایسا ڈیٹا جو True / False کی شکل میں ہوتا ہے اسے ہم Boolean Type کہتے ہیں۔

True / False معلوم کرنے کے لئے ہم Comparison Operators استعمال کرتے ہیں۔
comparison_operators_zps48bc9acd.jpg

مثلاً اگر ہم یہ کہنا چاہیں کہ 4 کا عدد 3 سے بڑا ہے تو ہم پائتھون میں ایسے کہیں گے۔
کوڈ:
4 > 3

اسی طرح ہم ان آپریٹرز کے ذریعے مختلف قدروں اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ کرکے True یا False کی شکل میں نتائج حاصل کرتے ہیں اور ان نتائج کی بنیاد پر پروگرام کو آگے بڑھاتے ہیں۔

ان آپریٹرز کے علاوہ پائتھون ہمیں تین مزید آپریٹرز and, or اور not فراہم کرتا ہے، یہ منطقی Logical آپریٹرز کہلاتے ہیں۔
logical_operators_zps7f0aeade-1_zps9983674b.jpg

Logical Operators ہمیں ایک سے زائد اظہاریوں کا جائزہ لینے میں مدد دیتے ہیں۔

and operators

مثال کے طور پر اگر ایک کلاس میں ایسے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے جن کی عمر 5 سال سے کم ہو اور اُنہوں نے نیلی کیپ لگائی ہو تو ہم ان دو اظہاریوں کو جوڑنے and آپریٹر استعمال کریں گے۔

PHP:
age < 5 and wearing blue cap
اگر دونوں اظہاریوں کا نتیجہ True ہو تو and آپریٹر True جواب دیتا ہے ورنہ False

or operators

اگر ایک کلاس میں ایسے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے جن کی عمر 5 سال سے کم ہو یا اُنہوں نے نیلی کیپ لگائی ہو تو ہم ان دو اظہاریوں کو جوڑنے or آپریٹر استعمال کریں گے۔

PHP:
age < 5 or wearing blue cap
اگر دونوں اظہاریوں میں سے کسی ایک کا نتیجہ بھی True ہو تو or آپریٹر True جواب دیتا ہے ورنہ False

not operators

اگر ایک کلاس میں ایسے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے جن کی عمر 5 سال سے کم نہ ہو تو ہم اظہاریہ کے ساتھ not آپریٹر استعمال کریں گے۔

PHP:
not age < 5
اگر اظہاریہ کا نتیجہ Falseہے تو not آپریٹر True جواب دیتا ہے ورنہ False

Boolean Types عام طور پر If Statement اور While loop کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں تاہم ان کا استعمال اس کے علاوہ بھی ہوتا ہے۔

مثال :

مثال کے طور پر اگر ہم ایک ایسا فنکشن بنائیں جو صرف ایسے اعداد کو قبول کرے جو جفت ہوں تو ہمیں کچھ اس قسم کا فنکشن بنانا ہوگا۔
PHP:
def even_only(x):
    if x % 2 == 0:
        return True
    else:
        return False

یعنی اگر x کو 2 سے تقسیم کرنے پر جواب 0 آئے تو فنکشن True ریٹرن کرے ورنہ False.

اس فنکشن کو مزید سادہ بھی کیا جاسکتا ہے اور یہ کام If Statement کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔
PHP:
def even_only(x):
    return x % 2 == 0

اب یہ فنکشن صرف Boolean Expression کو Evaluate کرے گا اور True یا False ریٹرن کر دے گا۔
 
Top