substr کے مسائل

زیک

مسافر
آپ کو فورم کی فہرست وغیرہ میں کئی جگہ سوالیہ نشان نظر آ رہے ہوں گے۔ یہ مجھے بہت برے لگتے ہیں کیونکہ یہ پروگرامر کی یونیکوڈ سے نابلدی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اصل میں ہو یہ رہا ہے کہ پی‌ایچ‌پی میں substr فنکشن صرف ASCII پر صحیح کام کرتا ہے کیونکہ وہ بائٹس کا حساب رکھتا ہے نہ کہ حروف کا۔ یونیکوڈ کے حروف کئی بائٹس پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ اس لئے جب substr پہلے دس (یا پندرہ یا کوئی اور تعداد) حروف output کرنے کی بجائے پہلے دس بائٹ output کرتا ہے اردو کی تباہی مارتے ہوئے۔

اس کا حل یہ ہے کہ ایسی جگہوں پر substr کی بجائے mb_substr استعمال کیا جائے۔ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے لکھنے والوں کو کوستے ہوئے میں مناسب ردوبدل اگلے کچھ دنوں میں کر دوں گا جیسا کہ میں پہلے اسم رکن کے سلسلے میں کر چکا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے میں نے اپنے طور پر پی ایچ پی بی بی کے سورس کوڈ میں substr فنکش ڈھونڈھ کر اسے mb_substr سے تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بظاہر میری لائی ہوئی تبدیلیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب دعا کرتا ہوں کہ آپ اس صورتحال میں بہتری لاسکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔اس وقت تو اتنا لمبا آرٹیکل پڑھنے کی ہمت نہیں ہے۔ بعد میں پڑھوں گا۔ اگر یہ حل بہتر ہے تو اس کے لمبا یا مشکل ہونے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
 

زیک

مسافر
ہمارے ہوتے ہوئے آپ کو پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟

میں یہی بہتر حل استعمال کروں گا۔ مگر اس کے لئے کچھ ڈاون ٹائم بھی ہو گا کیونکہ مجھے ڈیٹابیس کو بھی یونیکوڈ کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
ہمارے ہوتے ہوئے آپ کو پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟

میں یہی بہتر حل استعمال کروں گا۔ مگر اس کے لئے کچھ ڈاون ٹائم بھی ہو گا کیونکہ مجھے ڈیٹابیس کو بھی یونیکوڈ کرنا پڑے گا۔

خیر ہو آپ کی زکریا، کہنا تو میں بھی یہی چاہتا تھا۔ :p ڈاؤن ٹائم بھی کوئی مسئلہ نہیں اگر یہ ان ٹوٹے ہوئے الفاظ کا کوئی حل ہے تو۔
 

زیک

مسافر
نامکمل حل

کچھ مسئلہ تو حل ہو گیا ہے۔ عنوان وغیرہ اب صحیح آ رہے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ میں نے مزید مسائل تو پیدا نہیں کر دیئے؟

البتہ راجہ محمد نعیم اختر کا نام ابھی بھی ٹھیک نہیں آ رہا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ صرف ہوم پیج پر ہو رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
گڑبڑ

جیسا کہ میرا خیال تھا اردو بلاگ اور اردو وکی اب کام نہیں کر رہے۔ محفل میں تو مجھے ابھی کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ چلیں بلاگ اور وکی کو اب ٹھیک کرتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
اردو بلاگ اور وکی اب ٹھیک ہو گئے ہیں مگر راجہ محمد نعیم اختر ابھی بھی رہتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست زکریا، تاریخی کام کیا ہے آپ نے۔ مجھے اس کی مزید تفصیلات کی ضرورت ہوگی آپ سے۔ یہ معلومات ان کے لیے بھی فائدہ مند ہوں گی جو مسقبل میں اپنی اردو فورم سیٹ اپ کریں گے۔

یہ صفحہ اول پر راجہ نعیم اختر کے نام کا معاملہ تو واقعی ایک پہیلی ہے۔ چلیں جس طرح باقی مسائل حل ہوئے ہیں، انشاءاللہ یہ بھی حل ہو جائے گا۔
 

زیک

مسافر
اس وقت تو بہت دیر ہو گئی ہے اور علی الصبح بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہے۔ کل کوشش کروں گا کہ اس کی تفصیلات لکھوں۔
 

زیک

مسافر
راجہ نعیم اختر کے نام کا مسئلہ بھی لگتا ہے حل ہو ہی گیا آج کی جادوگری سے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب زکریا، کمال کے جادوگر ہیں آپ۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ جنتر منتر اکٹھے کرکے آپ جلد ہی کتابی شکل میں شائع کروائیں گے۔ :p
 
Top