سبق Sequences and Sets

اس دھاگے میں سیٹ ( set) اور تواتر (sequence) کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کی جائیں گی۔

تواتر (sequence)
تواتر (sequence) قیمتوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے جو ایک پیمانہ میں جڑی ہوتی ہیں اور پیمانہ قیمتوں کی ٹائپ کا پتہ دیتا ہے۔
پائتھون کئی قسموں کو سپورٹ کرتی ہے جن میں شامل ہیں
strings
tuple
list

پائتھون ہر قسم کے لیے چند فنکشن ، طریقے اور فارمیٹنگ آپریشن مہیا کیے جاتے ہیں۔


کسی بھی تواتر کی اہم خصوصیات میں ممبرشپ ٹیسٹ (membership test) اور اشاریے آپریشن (indexing operation) شامل ہیں جس میں ہم تواتر میں سے کسی خاص آئٹم کو حاصل کر سکتے ہیں۔

لسٹ ، Tuple , اسٹرنگ میں ایک آپریشن سلائس بھی میسر رہتا ہے جس کی مدد سے ہم کسی بھی تواتر کا ایک سلائس حاصل کر سکتے ہیں یعنی تواتر کا ایک کوئی بھی ایک ٹکڑا ۔
 
سیٹ (set)
سیٹ غیر منظم اشیا کا ایک مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ تب استعمال ہوتے ہیں جب کسی شے کی وجود کسی جموعہ میں ہونا زیادہ ضروری ہوتا ہے بجائے اس کے وہ کتنی بار موجود ہے ۔ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ممبرشپ کا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے ، یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا یہ ایک ذیلی سیٹ ہے کسی اور سیٹ کا یا دو سیٹ کے درمیان تقاطع ( intersection) ۔

PHP:
>>>bri = set(['brazil', 'russia', 'india'])
>>>'india' in bri
True
 
>>> 'usa' in bri
False
 
>>> bric = bri.copy()
>>> bric.add('china')
>>> bric.issuperset(bri)
True
 
>>> bri.remove('russia')
>>> bri & bric # OR bri.intersection(bric)
{'brazil', 'india'}


PHP:
>>> a = set('abracadabra')
>>> b = set('alacazam')
>>> a                                  # unique letters in a
{'a', 'r', 'b', 'c', 'd'}
>>> a - b                              # letters in a but not in b
{'r', 'd', 'b'}
>>> a | b                              # letters in either a or b
{'a', 'c', 'r', 'd', 'b', 'm', 'z', 'l'}
>>> a & b                              # letters in both a and b
{'a', 'c'}
>>> a ^ b                              # letters in a or b but not both
{'r', 'd', 'b', 'm', 'z', 'l'}
 
Top