سبق Regular Expression|Start and End Line

محمداحمد

لائبریرین
$ and ^
start of the line & End of the line

کیرٹ سائن (^)

پائتھون ریگولر ایکسپریشن کی بات کی جائے تو کیرٹ (^) کی علامت اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب ہم اپنے مطلوبہ عبارتی نمونہ (Text Pattern) کو صرف اُس صورت میں تلاش کرنا چاہتے ہیں جب وہ سطر (line) کے شروع میں پایا جائے۔ بصورتِ دیگر عبارتی نمونے کی عبارت میں موجودگی نظر انداز کردی جاتی ہے۔

درج ذیل کوڈ دیکھیے:
PHP:
>>> str1 = "is this a flower?"
>>> find_re (r'^this',str1)
Nothing found
>>> str2 = "this is a flower?"
>>> find_re (r'^this',str2)
Pattern found
>>>

اس مثال میں ہم نے دو اسٹرنگ (str1 اور str2) پر اپنے پہلے سے تیار شدہ فنکشن اور ریگولر ایکسپریشن کی مدد سے لفظ "this" تلاش کیا ہے لیکن مطلوبہ لفظ سے پیشتر کیرٹ (^) کی علامت اس بات کی تاکید ہے کہ ہمارا تلاش کردہ لفظ اگر سطر کے شروع میں ہوتو وہ ہمارا مطلوبہ لفظ ہے ورنہ نہیں۔

چونکہ str1 میں لفظ 'this' سطر کے آغاز میں نہیں ہے تو ہمیں مثبت جواب نہیں مل سکا۔ تاہم str2 میں صورتِ حال اس کے برعکس ہے اس لئے فنکشن نے ہمیں 'pattern found' کی نوید سنائی ہے۔

ڈالر ($) سائن

اسی طرح ڈالر ($) سائن کی علامت اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب ہم اپنے مطلوبہ عبارتی نمونہ (Text Pattern) کو صرف اس وقت تلاش کرنا چاہیں جب وہ سطر کے اختتام (end of line) پر موجود ہو۔

str3 اور str4 کی ہمارے فنکشن سے ملاقات اور موصول ہونے والے نتائج اس بات کی تائید کرتے ہیں۔
PHP:
>>> str3 = "what is this"
>>> find_re (r'this$',str3)
Pattern found
>>> str4 = "this is something special"
>>> find_re (r'this$',str4)
Nothing found
>>>
>>>

درج ذیل کوڈ میں کیرٹ (^) اور ڈالر ($) کو ایک ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔
PHP:
>>> str5 = "is this ok"
>>> find_re (r'^ok$',str5)
Nothing found
>>> str6 = "ok"
>>> find_re (r'^ok$',str6)
Pattern found
>>>

اس کوڈ میں کیا ہو رہا ہے یقیناً مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 
Top