سبق Regular Expression | Search & Replace

محمداحمد

لائبریرین
Regular Expression | Search & Replace
Substitution

ریگولر ایکسپریشن کے بہت سبے طریقہ کار (Methods) میں سے ایک طریقہ Substitution کا بھی ہے۔ جس کی مدد سے ہم کسی بھی عبارت میں سے کوئی مخصوص عبارتی نمونہ (Text Pattern) تلاش کرکے اُسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ جسے عرفِ عام میں تلاش و تبدیل (Search & Replace) کا عمل کہا جاتا ہے۔

درج ذیل کوڈ دیکھیے:
PHP:
>>> import re
>>> text = "If the problem is textual, use the the re module."
>>> regexp = re.compile (r'the the')
>>> var = regexp.sub('the', text)
>>> var
'If the problem is textual, use the re module.'
>>>

اس مثال میں سب سے پہلے re module کو امپورٹ کیا گیا ہے۔
پھر ایک متغیر text میں ایک جملہ محفوظ کرایا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس جملے میں لفظ 'the' دو بار آیا ہے۔

ہمارا کام یہ ہے کہ re.sub کی مدد سے اسے تلاش کریں اور پھر 2 عدد 'the the' کو ایک 'the' سے تبدیل (Replace) کردیں۔

اس مقصد کے لئے ہم نے ایک ویری ایبل regexp میں re.compile کی مدد سے 'the the' کا عبارتی نمونہ محفوظ کروایاہے۔
جسے بعد میں re.sub کے ذریعے ایک 'the' میں تبدیل کرا دیا گیا ہے۔

re.sub کا طریقہ کار تلاش و تبدیلی کی ضرورت کے لئے بہت کارآمد ہے۔
 
Top