profile@L3.1 یہ کیا ہے ؟

عامر فاروق

محفلین
میں کسی بھی ٹورینٹ سائٹ پر جاتا ہوں وہاں پر ویڈیو کے بارے میں انفارمیشن لکھی ہوتی ہے پر یہ چیز میری سمجھ نہیں آتی برائے کرم کوئی بتائے یہ ہے کیا اور کس کام آتی ہے اور یہ انفارمیشن کس کی طرف اشارہ کرتی ہے،
profile@L3.1
 

اسد

محفلین
Profile High@L3.1
ان چیزوں کی ضرورت ویڈیو کمپریس کرتے ہوئے پڑتی ہے، پروفائل بتاتی ہے کہ آؤٹ‌پٹ میں کیا صلاحیتیں موجود ہوں گی، جب کہ لیول اس پروفائل میں ویڈیو کی بعض خصوصیات کی حدود طے کرتا ہے۔ لیول کسی ویڈیو کی حد ریزولوشن اور فریم ریٹ طے کرتا ہے، مثلاً لیول 3.1 زیادہ سے زیادہ 1,280×720 ریزولوشن پر 30 فریم فی سیکنڈ کی سٹریم استعمال کرتا ہے۔

اگر کمپیوٹر پر ویڈیوز دیکھنی ہوں تو اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر کوئی دوسری ڈیوائس ہو تو اس میں ہر پروفائل یا لیول کی سپورٹ موجود ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً کئی فون لیول 3.1 ویڈیوز ہارڈویئر میں ڈی‌کوڈ کرتے ہیں اور درست طور پر دکھاتے ہیں جب کہ لیول 5.0 کو سوفٹویئر میں ڈی‌کوڈ کرتے ہیں اور درست طور پر نہیں دکھا پاتے۔

مزید تفصیلت کے لیے انگلش ویکیپیڈیا کے اس صفحے کو دیکھیں۔
 
Top