گوگل کروم کے نئے ورژن (53) میں اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ضروری اطلاع ملاحظہ فرمائیں کہ گوگل کروم کے نئے ورژن ۵۳ پر محفل فورم کا اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا ہے۔ اس وقت میں بھی یہ پوسٹ سسٹم کا اردو کی بورڈ استعمال کرکے لکھ رہا ہوں۔ کروم کے نئے ورژن میں غالبا کوئی بگ ہے یا دانستہ کچھ ایونٹس کی سپورٹ ختم کر دی ہے۔ بہرحال جب تک اس صورتحال کا حل دستیاب نہیں ہو جاتا اس وقت تک میرا مشورہ یہ ہوگا کہ کروم کو پرانے ورژن ۵۲ پر ڈاوْنگریڈ کر لیں اور اس میں آٹومیٹک اپڈیٹ آف کر دیں۔بدقسمتی سے گوگل کی سائٹ پر کروم کے پرانے ورژن دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں نیٹ پر ہی سرچ کرنا پڑے گا۔
والسلام
 
arifkarim

معطل
بدقسمتی سے گوگل کی سائٹ پر کروم کے پرانے ورژن دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں نیٹ پر ہی سرچ کرنا پڑے گا۔
گوگل گروم کے پرانے ورژنز یہاں دستیاب ہیں۔ ایک حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی متبادل براؤزر جیسے فائر فاکس استعمال کر لیا جائے جس میں اردو کی رینڈرنگ بہت بہتر ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی اپ گریڈ کیا ہے ورژن دیکھتے ہوئے۔ اب مسئلہ شروع ہو گیا ہے
پچھلا ورژن یہ تھا
Version 52.0.2743.116
ابھی کاپی پیسٹ کرتے ہوئے مسئلہ ہو رہا تھا کہ متن غائب ہو جاتا تھا۔ ابھی کسی طرح یہ کاپی پیسٹ واپس آ گیا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
لیپ ٹاپ پر اپڈیٹ نہ کریں وگرنہ وہاں بھی یہی مسئلہ آئے گا۔ میں نے ونڈوز کل کے بیک اپ سے ری اسٹور کر دی ہے۔ اسوقت پرانا ورژن ہی چلا رہا ہوں۔
ابھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ مسئلہ نہیں ہے کہ میں ویسے بھی اردو سپورٹ انسٹال رکھتا ہوں ایسے حالات کی وجہ سے
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل کے سرچ باکس میں اردو ٹائپ ہوتی ہے، معلوم نہیں کہ یہاں نیچے کیا ہوتا ہے کہ کام نہیں کر رہا
 
زیک

مسافر
آج ہی کروم اپگریڈ ہوا اور اب اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا۔ اچحی بات یہ ہے کہ میں عام طور سے فون سے آتا ہوں اور وہاں کام کر رہا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
وعلیکم السلام۔
گوگل کروم کے نئے ورژن (53) میں

بس جی کیا بتائیں۔آپ کی لڑی پر اقتباس شدہ فقرہ پڑھ کر ہی اپنے بے چارے کروم کے اباوٹ میں چلے گئے۔وہاں 52 پلس کا ورژن تھا سوچا ہم تو بڑے پیچھے ہیں،جب کہ دنیا کافی آگے نکل رہی ہے۔یقیناً 53 پلس کی آپ نے کوئی زبردست خوبی شیئر کی ہوگی، اس لئے وہیں سے اپ گریڈ کرکے کروم کو ری اوپن کیا اور خوشی خوشی لڑی میں داخل ہوئے۔اب یہ تو یہاں پہنچنے کے بعد پتا چلا کہ ہمارے ساتھ تو "پیازوں" والی ہوگئی ہے۔
سمائلس
 
محفل کے سرچ باکس میں اردو ٹائپ ہوتی ہے، معلوم نہیں کہ یہاں نیچے کیا ہوتا ہے کہ کام نہیں کر رہا
یہ مسئلہ فقط رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے ساتھ ہے۔ اتفاقاً ہمارا اس سے پالا تب پڑا جب ہم جرمنی کے سفر پر تھے۔ اس وقت اس کی چھان بین کرنے کی مہلت نہ تھی تو نبیل بھائی کو صورتحال بتائی۔ انھوں نے متعلقہ کی بورڈ ایونٹ کی بابت معلومات حاصل کر کے مطلع کیا۔ :) :) :)
 
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس صورتحال کا عارضی حل یہ ہے کہ اپنی ترجیحات میں رچ ٹیکسٹ کے استعمال کا چیک باکس ان چیک کر دیں۔ اس سے اگرچہ وزی وگ ایڈیٹر کی بجائے سادہ ٹیکسٹ ایریا دستیاب ہوگا، لیکن اس میں اردو ضرور ٹائپ کی جا سکے گی۔
 
Top