گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

اس ہفتے گوگل کی سالانہ ڈیویلپر تقریب گوگل آئی او 2015 کے موقع پر گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم نے مختلف زبانوں میں مشینی ترجمے کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے دس روزہ کمیونٹی چیلنج کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم میں شرکت فرما کر آپ اپنی زبان کے لیے مختلف الفاظ اور فقروں کے ترجمے فراہم کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود ترجموں کو درست یا غلط قرار دے سکتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بنگالی کمیونٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ان لوگوں نے 80 سے زائد ٹرانسلیٹ-آ-تھان منعقد کر کے اپنی زبان میں ترجمے کے معیار کو کافی بہتر کیا۔ :) :) :)

ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم سے رابطہ کر کے ترجمے کے لیے ایک عدد وجٹ تیار کرنے کا مشورہ دیا جسے مختلف زبانوں سے جڑی کمیونٹیز اپنی سائٹوں کے سائڈ بار وغیرہ میں شامل کر کے اپنے صارفین کو کراؤڈ سورسنگ پر آمادہ کر سکیں۔ مثلاً ایسا کوئی وجٹ دستیاب ہو تو آپ احباب محفل میں رہتے ہوئے گاہے گاہے اکا دکا ترجمے فراہم کر سکتے ہیں یا کسی ترجمے کو درست یا غلط نشان زد کر سکتے ہیں۔ خلاف توقع گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم کی جانب سے کافی جلدی جواب موصول ہوا۔ انھوں نے اس مشورے کو سراہا مگر عذر پیش کیا کہ ایسا کچھ فوری طور پر دستیاب کرانا ممکن نہیں۔ :) :) :)

آپ احباب کو اس ربط پر اس مہم میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ اردو زبان کے مشینی ترجمے کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اور انٹرنیٹ پر اردو زبان کی فعالیت کو درج کرایا جا سکے۔ :) :) :)

یہ لڑی شروع کرنے تک ہم اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو دونوں زمروں میں پہلے درجے کے مترجم کا تمغہ حاصل کر چکے تھے۔ آپ احباب اس لڑی میں اپنی کار کردگی شریک کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ تراجم کرکے اس کام میں اپنے حصے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اردو کی ترویج کا اچھا موقع ہے اور اردو کمیونٹی کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ جان کر البتہ قدرے افسوس ہوا کہ گوگل ٹرانسلیٹ کمیونٹی میں جہاں دوسری زبانیں بولنے والے اتنے فعال ہیں وہاں اردو سے وابستہ لوگوں کی اتنی فعالیت نظر نہیں آ رہی۔ اگر بنگلہ بولنے والے اتنی ٹرانسلیٹ-آ-تھان منعقد کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی کم از کم ایک ایسا ایونٹ منعقد کرنا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
ہم گوگل کو پورے پورے مضامین کا ترجمہ فراہم کر سکتے ہیں۔ ایک ایک جملے جتنا وقت نہیں ہے البتہ ہمارے پاس۔
 
میرے جیسا شخص جسے پروگرامنگ کی الف بے بھی نہیں آتی، اردو میں چلئے گزارہ کر لیتا ہے؛ وہ کیا کرے یعنی کیسے اپنا حصہ ڈالے؟
 

حمیر یوسف

محفلین
میں نے قریبا 30 کے لگھ بھگ انگلش کے phrases کا ترجمہ کردیا ہے :) گوگل نے روز مرہ کی انگلش میں استعمال ہونے والے آسان سے 30 جملے بولے، جسکا میں نے اردو ترجمہ لکھا بلکہ زبان دانی کے حساب سے روزمرہ کی زبان ہی میں اسکا مترادف بتایا
 
ہم گوگل کو پورے پورے مضامین کا ترجمہ فراہم کر سکتے ہیں۔ ایک ایک جملے جتنا وقت نہیں ہے البتہ ہمارے پاس۔
شاکر بھائی، آپ کے پاس اندازاً اس طرح کا کتنا مواد موجود ہوگا اور کس فارمیٹ میں؟ ہم اس کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی امپورٹ کا نظام ہوا تو وہ یقیناً اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ :) :) :)
 

تجمل حسین

محفلین
زبردست جناب! یہ بہترین طریقہ ہے۔
لیکن اگر میرا جیسا کوئی کم علم اپنی طرف سے صحیح ترجمہ شامل کرے لیکن وہ غلط ہو تو اس کا کیا انتظام ہے؟ کیونکہ ترجمہ کرنے والے نے تو اپنے علم کے مطابق صحیح اور نیک نیتی سے ہی ترجمہ کیا ہوگا۔ :)
 

دوست

محفلین
جی پچھلے کچھ عرصے میں جو تراجم کیے ہیں۔ ان کی اردو انگریزی فائلز موجود ہیں۔ ویسے تو ٹی ایم ایکس فائلز بھی ہیں (ٹرانسلیشن میموری اومیگا ٹی کی تیار کردہ)۔ کچھ ٹی ایم ایکس کبھی گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپلوڈ بھی کرتا رہا ہوں کسی زمانے میں۔ یہ مضامین پچھلے ایک آدھ سال میں ترجمہ کیے ہیں یہاں یونیورسٹی کے لیے۔ ان کا معیار کچھ بہتر ہے بس۔
 
زبردست جناب! یہ بہترین طریقہ ہے۔
لیکن اگر میرا جیسا کوئی کم علم اپنی طرف سے صحیح ترجمہ شامل کرے لیکن وہ غلط ہو تو اس کا کیا انتظام ہے؟ کیونکہ ترجمہ کرنے والے نے تو اپنے علم کے مطابق صحیح اور نیک نیتی سے ہی ترجمہ کیا ہوگا۔ :)
آپ اس کی فکر نہ کریں، ترجموں پر کئی دفعہ ایک سے زائد لوگوں کی رائے شامل ہوتی ہے، اور استعمال کرتے وقت کئی دفعہ ایک سے زائد ترجمے موجود ہوتے ہیں جو موقع محل کے اعتبار سے درست یا غلط ہو سکتے ہیں۔ بس آپ اپنی بساط اور صلاحیت کے مطابق اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ :) :) :)
 
جی پچھلے کچھ عرصے میں جو تراجم کیے ہیں۔ ان کی اردو انگریزی فائلز موجود ہیں۔ ویسے تو ٹی ایم ایکس فائلز بھی ہیں (ٹرانسلیشن میموری اومیگا ٹی کی تیار کردہ)۔ کچھ ٹی ایم ایکس کبھی گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپلوڈ بھی کرتا رہا ہوں کسی زمانے میں۔ یہ مضامین پچھلے ایک آدھ سال میں ترجمہ کیے ہیں یہاں یونیورسٹی کے لیے۔ ان کا معیار کچھ بہتر ہے بس۔
پھر ہم آج شام اس حوالے سے ٹرانسلیٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے، فی الوقت ذرا مصروف ہیں ایک میٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی کے تین سو سے زائد تراجم اور درست تراجم کی نشاندہی کی ہے ۔ ان جانا ہے پھر آن لائن ہوتا ہوں تو جو کچھ ہو سکا ان شاءاللہ ضرور۔۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ ملک صاحب۔
بالکل۔۔۔ میں نے یہ لڑی اور اس کے تمام مراسلات پڑھے ہیں بلکہ شاکر جی کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔ میں بھی یقیناً حسبِ استطاعت اس میں کچھ حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، لیکن سرِ دست مصروفیت آڑے آ رہی ہے، جونہی ذرا وقت ملتا ہے، ضرور کچھ کرتا ہوں۔
 

bilal260

محفلین
میں نےا ب تک 54 جملوں کا ترجمہ کیا ہے۔
22 کو ریٹ کیا ہے۔
127 کو VALIDATE کیا ہے۔
ٹوٹل سکور ہوا 203 اتنا بہت ہے۔
 
Top