حفاظتی ٹیکوں کا کورس

الف نظامی

لائبریرین
اللہ تعالی نے انسان کو جو علم بخشا ہے اس کے تحت کچھ ایسی ادویات تیار کی جا چکی ہیں جو بعض بیماریوں سے بچاو میں مدد دے سکتی ہیں۔ جو دوائیں اس وقت تک انسان کی دسترس میں ہیں ان کے لیے بین الاقوامی سطح پر بچوں کے لیے پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ 1978ء سے اس پروگرام کے تحت زندگی کے پہلے سال کے دوران چھ متعدی بیماریوں
  • تپ دق
  • پولیو
  • خناق
  • کالی کھانسی
  • تشنج
  • اورخسرہ
کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ آج کل ان ٹیکوں کے لیے نظام الاوقات درج ذیل ہے:-
بچے کی عمر--------حفاظتی ٹیکے
بوقت پیدائش------ پہلہ ٹیکہ (تپ دق) + پولیو کے قطرے
6 ہفتے -----------دوسرا ٹیکہ (خناق ، کالی کھانسی ، تشنج)+ پولیو کے قطرے
10 ہفتے----------تیسرا ٹیکہ ( خناق ، کالی کھانسی ، تشنج) + پولیو کے قطرے
14 ہفتے----------چوتھا ٹیکہ (خناق ، کالی کھانسی ، تشنج) + پولیو کے قطرے
9 ماہ ------------پانچواں ٹیکہ (خسرہ)

ماخذ:
"بچے کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں" از ڈاکٹر ام کلثوم
(صدارتی ایوارڈ یافتہ)
ناشر: دعوۃ اکیڈمی؛ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد

سوال:-
اگر آپ نے اپنے بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوائے ہیں تو ہسپتال کےکارڈ جس پرٹیکوں کا انداراج ہوتا ہے ،اس میں حفاظتی ٹیکوں کی تعداد یہی ہے یا مختلف ہے۔
مزید یہ کہ مندرجہ ذیل بیماریوں کو انگریزی میں کیا کہا جاتا ہے؟
  • تپ دق
  • پولیو
  • خناق
  • کالی کھانسی
  • تشنج
  • خسرہ
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
میرے خیال میں ٹیکے نہ لگوانے کی صورت میں 7 سال قید اور جرمانہ یا ان دونوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے
 
زیک

مسافر
یہاں چونکہ پولیو کی بیماری ختم ہو چکی ہے لہذا پولیو کے قطروں کی بجائے ٹیکہ لگتا ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے بیٹے کے ویکسین شیڈول کارڈ میں ایک ویکسین
MMR
کے نام سے درج ہے جس کے بارے میں مرکز قومی صحت کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ یہ ویکسین ریکمنڈڈ نہیں ہے۔کوئی محفلین جو ڈاکٹر ہو ں یہ بات کنفرم کر سکتے ہیں کہ کیا ایسا ہی ہے؟
 
ڈاکٹر نے غلط کہا ہے۔ یہ measles mumps rubella ویکسین ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں خسرہ ہوتا ہے
اس کا ٹیکہ لگ چکا ہے 9 ماہ میں؛ measles کے نام سے کارڈ میں درج ہے جب کہ MMR کا ٹیکہ 12 سے 15 ماہ کے دوران لگایا جاتا ہے جب اس غرض کے لیے مرکز صحت گیا تو کہا گیا کہ یہ ویکسین ریکمنڈڈ نہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
میرے بیٹے کے ویکسین شیڈول کارڈ میں ایک ویکسین
MMR
کے نام سے درج ہے جس کے بارے میں مرکز قومی صحت کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ یہ ویکسین ریکمنڈڈ نہیں ہے۔کوئی محفلین جو ڈاکٹر ہو ں یہ بات کنفرم کر سکتے ہیں کہ کیا ایسا ہی ہے؟
بالکل غلط کہا گیا ہمارے ہاں شائد بارہ سے تیرہ ماہ کی عمر میں دی جاتی ہے
 
Top