گرافکس 3 ڈی میکس کے ویڈیو لیکچر اردو میں

الکبیر

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
جناب الکبیر صاحب۔
آپ سے اپنی چند پریشانیوں کا حل دریافت کرنا تھا۔شاید ان کا حل آپ کے پاس ہو۔
میرا لیپ ٹاپ میں ونڈو 8 انسٹال ہے۔ کمپیوٹر 64bit ہے۔میرے پاس 3D max 8 انسٹال ہے۔

پہلہ(سوال) مسئلہ میں کونسا v ray انسٹال کروں؟

دوسرا (سوال)مسئلہ یہ تھری ڈی میکس ایک تھری ڈی پریزنٹیشن کا سافٹ ویئر ہے۔ اس میں کیا کیا کام کیے جا سکتے ہیں؟
یعنی اس کی آئوٹ لائن کیا ہے؟
وجہ میں ایک آٹو کیڈ ڈیزائنر ہوں اور تھری ڈی کے حوالے سے آٹو کیڈ سے فائل لا کر اس کو تھری ڈی میکس میں ان پر کام کیا جاتا ہے۔تو اس ضمن میں پوچھنا یہ مطلوب تھا کہ اس تھری ڈی گھر کو جو کہ آٹو کیڈ سے تھری ڈی میکس میں لے کر گئے اس کے ساتھ کیا کیا کیا جاسکتا ہے؟

تیسرا سوال یہ دوسرے سوال سے ہی متعلق ہے۔ایسے کاموں کی لسٹ لکھ دیں جو کہ تھری ڈی میکس میں کیے جاتے ہیں؟

چوتھا سوال تھری ڈی میکس انسٹال کرنے کے بعد اور کونسے پروگرام یا پلگ ان اس میں انسٹال یا استعمال کرنے چاہئے؟جس کی ایک مثال وی رے v ray بھی ہے۔

(کچھ الٹا سلٹا لکھ دیا ہو یا کہ مجھے آپ سے کچھ پوچھنے میں سوال عجیب ہو گئے ہو تو برائے مہربانی معاف فرما کر معلومات دے دیں اس فیلڈ سے متعلق سب ہی آپ سے مستفید ہونگے)۔

پانچواں سوال یہ وی رے v rayکے متعلق briefکریں متعلق بتائیں؟

وعلیکم السلام،
1-
آپ کو وی رے درکار ہو گا ۔۔۔ وی رے برائے 3ڈی میکس 8 بٹ 64
2،3-
کسی بھی 3 ڈی پروگرام میں 3 ڈی یا سہہ رخی اشیاء یا ماڈلز بنائے جا سکتے ہیں، ان کی اینیمیشن بنا سکتے ہیں ، دھماکے آگ پانی دھواں وغیرہ بنا سکتے ہیں۔
آٹو کیڈکے ماڈلز کو 3 ڈی میں لے جا کر ان پر میپ، مٹیریلز لگا سکتے ہیں، ان کی اینیمیشن بنا سکتے ہیں، منظر میں لائٹنگ شامل کر سکتے ہیں۔
4-
پروگرام میں مختلف پلگ انز تب ہی استعمال کئے جاتے ہیں جب استعمال کرنے ہوں،،، مثلا" وی رے، رے فائر، ریئل فلو۔۔۔ وغیرہ

وی رے پلگ ان حقیقت سے قریب ترین لائٹنگ کے لئےاستعمال ہوتا ہے۔ اس کے نتائج گوگل پر سرچ کر لیں، بہت مل جائیں گے ورنہ یہ چیک کریں:
https://www.google.com/search?q=vra...u_fJAhWIbY4KHZpoCrsQ_AUIBygB&biw=1280&bih=864

خوش رہیئے
:)
 

الکبیر

محفلین
الحمدللہ! میرا اردو ویڈیو ٹیوٹوریلز کے سلسلہ کا بائسواں ٹائٹل،،، 3ڈی وی رے لائٹنگ،رینڈرنگ سلسلہ کا پہلامنظر اور اس کے مددگار ویڈیوز تیار اور دستیاب ہیں۔ اس کے نتائج:

 
Top