”اگر آپ کو یہ ٹیکسٹ میسج موصول ہو تو کسی بھی صورت جواب مت دیں ورنہ۔۔۔“

کعنان

محفلین
اگر آپ کو یہ ٹیکسٹ میسج موصول ہو تو کسی بھی صورت جواب مت دیں ورنہ۔۔۔“
10 دسمبر 2016

نیویارک
(نیوزڈیسک) خیال کیا جاتا ہے کہ فراڈیے صرف پاکستان میں معصوم لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اورانہیں جعلی میسج بھیج کر ان سے رقم بٹورتے ہیں لیکن حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ میں موبائل فون صارفین کو مشہور زمانہ کمپنی Amazon کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکے بازوں نے میسج بھیجے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کئی موبائل صارفین کو بظاہر ایمازون کی طرف سے میسج موصول ہوئے جس میں ان سے یا تو ای میل مانگا گیا یا پھر انہیں میسج میں موجود لنک پر کلک کر کے یہ گفٹ واﺅچر وصول کرنے کا کہا گیا۔ امریکہ میں ملنے والے ٹیکسٹ میسج میں لکھا ہے: ”آپ ایمازون کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کا گفٹ واﺅچر جیت چکے ہیں اور ا س کا نمبر
YN89-07L-FG3C۔ برائے مہربانی اپنے ای میل کی تصدیق کریں تاکہ اسے واﺅچر میں شامل کیا جائے۔“

اسی طرح برطانیہ میں بھی لوگوں کو میسج ملا اور اس میں ایمازون کے سپیلنگ Amaz0n لکھے گئے تھے اور انعام کی رقم 50 پاﺅنڈ بتائی گئی۔ سائبر کرائم کی روک تھام کے ماہربرائن جیکسن کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایس اس طرح کے جرائم کرنے والے افراد کے لئے نیا ہتھیار بن چکا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو ایسا میسج بھی موصول ہوسکتا ہے کہ اس ایپ کو انسٹال کریں اور جیسے ہی آپ ایسا کریں گے آپ کے فون میں موجود ڈیٹا چوری کر لیں گے۔ ایمازون نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے آنے والے انجانے ٹیکسٹ میسج کا ہر گز کوئی جواب نہ دیں اور اپنا اکاﺅنٹ دیکھنے کے لئے ایمازون کی ویب سائٹ پر جائیں۔ ”اس طرح کے میسج ایسے محسوس ہوتے ہیں کہ ہماری جانب سے بھیجے جا رہے ہیں لیکن یہ آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ پر لے جائیں گے جہاں آپ کا ڈیٹا چوری ہو جائے گا،“ ایمازون نے اپنے بیان میں لوگوں کو بتایا۔

ح
 
Top