نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

جی حس مزاح تو میری اپنی ہے۔ لیکن یہ ریٹنگ کا پتا نہیں۔ :)

اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا

سادا تے اوہ وی میں تے، اتوں نیک دل وی کیا بات ہے جئے ہو لئق بھائی کی
حجور میں سادا ضرور آں پر ایناں وی نہیں کہ نیک دل وی ہواں آہو
لڑی سے متعلق جواب کا انتظار رہے گا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم آپ کے احساسات آپ کی طرف سے پڑھنا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھنا یوں تھا: "ہم آپ کے احساسات آپ کی زبان سے سننا چاہتے ہیں۔"
دوبارہ لکھنے بیٹھا تو وقت لگے گا۔ فی الوقت پرانے سے کام چلائیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ اس دھاگے کی مطابقت سے کچھ عرض کر سکوں۔
باب رُفتگی
 
”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟
اپنے لئے تو یہ بہت مشکل سوال ہے جناب علامہ صاحب ۔

کچھ کچھ سیکھا بھی کہہ لیجئے، تاہم ابھی پورے طور پر یہ نہیں کھلا کہ سیکھا کیا ہے۔ جب سیکھ چکیں گے تو دیکھیں گے! کہہ بھی دیں گے۔
ایک بات البتہ دھیرے دھیرے سمجھ میں آ رہی ہے۔ کہ
یہ سیکھنے کا عمل یک طرفہ نہیں ہوتا۔ کچھ چیزیں شاید ایسی ہوتی ہوں، جیسے ریاضی سیکھنا، عربی سیکھنا، تیرنا سیکھنا، کھانا پکانا سینا پرونا سیکھنا، کمپیوٹر سیکھنا۔ سب کچھ سیکھنے کا ہوتا بھی نہیں بلکہ انسان کے اندر نفوذ کر جاتا ہے۔ کہاں کیا شے نفوذ کر گئی اور کس حد تک، اور اس نفوذ کا کچھ رنگ جما؟ یا جمتے جمتے رہ گیا؟ یا اُڑ گیا؟ کہنا بہت مشکل ہے! پہلے اس کا ادراک تو ہو! کون جانے اہلِ ادراک اسی کو ’’آخری سانس‘‘ کہتے ہوں۔ تب بھلا کون بتا پائے گا کہ کیا سیکھا اور کس کس سے سیکھا!! بلکہ کچھ سیکھا بھی یا نہیں!
آپ کا سوال بہت مشکل ہے!
 
بجا فرمایا استاد جی!
 
آبی ٹوکول

محفلین
میں نے تو محفل کہ ہر ہر رکن سے بہت کچھ سیکھا بہت کچھ، مگر جو نہیں سیکھا وہ بیان کرنے کا سلیقہ نہیں سیکھا
 
نایاب

لائبریرین
" علم کا سفر "ہو یا کہ" سیکھنے کا عمل " ا ن کی ابتدا تو ہے مگر انتہا لامعلوم ۔۔۔۔۔۔۔
مہد سے شروع ہوا یہ " عمل و سفر " لحد تک پہنچ بھی ناتمام رہتا ہے ۔ اس عمل و سفر میں ہمیں جن سے بھی پالا پڑتا ہے وہ اپنی گفتگو اپنے طرز عمل اپنے برتاؤ سے ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے ۔ سو اس باعث سب ہی بدرجہ استاد ٹھہرتے ہیں ۔ چاہے زندگی ہو یا کہ انسان ۔۔۔۔۔
اس مشاہدے سے کسب کرنا ہماری اپنی ذات پر استوار ہوتا ہے ۔
اردو محفل کے محترم اراکین کی تحریری گفتگو پڑھنے والوں پہ اک خاص تاثر چھوڑتے انہیں زندگی اور " نفس انسانی " کے سب اچھے برے رنگ دکھاتی ہے ۔
اور ان رنگوں سے ہماری شخصیت پہ پڑنے والے دھبوں سے ہمیں آگاہ کرتی ہے ۔ میرے نزدیک تو اردو محفل کا ہر محترم رکن میرے لیئے بدرجہ استاد کے ہے ۔ جو مجھے اپنی تحریری گفتگو سے کچھ نہ کچھ ہر پل سیکھنے پہ مجبور کیئے رکھتا ہے ۔سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
 
کچھ باتیں انسان کے بس میں ہوتی بھی نہیں ہیں! ۔۔ ;) ۔۔
آپ نے بجا فرمایا ، لیکن مذکورہ بات بلاشبہ موصوف کے بس میں ہے
،سلیقہ پہ تو بات کا سوال ہی نہیں وہ تو بہت سوں سے بہتر ہے ، شاید وہ اپنا انداز بیان بدلنا چاہتے ہیں
میری رائے میں اپنے فطری انداز بیان پر غوروفکر اور ایک ہی بات کو مختلف انداز میں لکھنے کی مشق سے یہ بات ممکن ہو سکتی ہے
میں سمجھتا ہوں کہ معروف تصورکے برعکس، عادتوں کو بدلنا ممکن ہے ،ہاں یہ آسان نہیں ہے کہ کچھ وقت اور محنت ضروری ہے
 
”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟
اپنے لئے تو یہ بہت مشکل سوال ہے جناب علامہ صاحب ۔

کچھ کچھ سیکھا بھی کہہ لیجئے، تاہم ابھی پورے طور پر یہ نہیں کھلا کہ سیکھا کیا ہے۔ جب سیکھ چکیں گے تو دیکھیں گے! کہہ بھی دیں گے۔
ایک بات البتہ دھیرے دھیرے سمجھ میں آ رہی ہے۔ کہ
یہ سیکھنے کا عمل یک طرفہ نہیں ہوتا۔ کچھ چیزیں شاید ایسی ہوتی ہوں، جیسے ریاضی سیکھنا، عربی سیکھنا، تیرنا سیکھنا، کھانا پکانا سینا پرونا سیکھنا، کمپیوٹر سیکھنا۔ سب کچھ سیکھنے کا ہوتا بھی نہیں بلکہ انسان کے اندر نفوذ کر جاتا ہے۔ کہاں کیا شے نفوذ کر گئی اور کس حد تک، اور اس نفوذ کا کچھ رنگ جما؟ یا جمتے جمتے رہ گیا؟ یا اُڑ گیا؟ کہنا بہت مشکل ہے! پہلے اس کا ادراک تو ہو! کون جانے اہلِ ادراک اسی کو ’’آخری سانس‘‘ کہتے ہوں۔ تب بھلا کون بتا پائے گا کہ کیا سیکھا اور کس کس سے سیکھا!! بلکہ کچھ سیکھا بھی یا نہیں!
آپ کا سوال بہت مشکل ہے!
معذرت خواہ ہوں ، درخواست ہے کہ کیا آپ سیکھنا اور نفوذ کرنا میں فرق واضح کریں گے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اردو محفل سے کیا نہیں سیکھا شاید یہ پوچھنا چاہئے تھا :)
میں نے بہت سی جگہوں پر لکھا کہ انٹرنیٹ جیسی بلا کا آغاز ہی اردو محفل پر آکر ہوا ، جب میں یہاں آئی تو مجھے کچھ بھی پتا نہیں تھا اور پھر یہاں اتنے اچھے لوگوں کے درمیان رہ کر سب کچھ سیکھتی گئی ! مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب میں بالکل نئی ہی اس محفل پر آئی تھی تو عین عین بھیا نے مجھے ذاتی ییغام لکھا تھا اور کیا کوئی یقین کرے گا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ذاتی پیغام کہا ں سے کھولتے ہیں ہاہاہاہا !
یہاں تک کہ عارف بھائی چڑ گئے تھےا ور چڑ کر انہوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ وہ یہ بات نہیں مانتے کہ مجھے انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا آتا ! جب کہ حقیقت یہی تھی :p
میرے تعارف کا دھاگہ شمشاد چاچو نے کھولا تھا اور ان کی محبتوں شفقتوں کی وجہ سے میں جاتے جاتے یہاں رُک گئی تھی :)
پھر سعود بھیا کے پیار نے پاؤں جکڑ لئے اور ہم یہاں کے ہی ہو کر رہ گئے !
پھر مقدس ، نایاب لالہ محب علوی لالہ ، عاطف بٹ لالہ اور کچھ عرصہ پہلے ملنے والے سلمان حمید لالہ
ان سب کی چاہتوں اور خلوص پر ممنون ہوں ان سب سے میں نے اتنا کچھ سیکھا ہے کہ اگر لکھنے بیٹھوں تو ختم نا ہو :)
 
معذرت خواہ ہوں ، درخواست ہے کہ کیا آپ سیکھنا اور نفوذ کرنا میں فرق واضح کریں گے۔
بڑے اوکھے سوال کر چھڈدے او سچی مچی!
سیکھنے کا عمل ارادی، غیرارادی، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ نفوذ کا بندے کو پتہ ہی نہیں چلتا، یا پھر غیر محسوس انداز میں کوئی تبدیلی، کوئی اثر اندر ہی اندر اپنا کام کرتا رہتا ہے، اورکسی مرحلے پر ہم خود، یا ہمارے ملنے جلنے والے اس کو نوٹ کر لیتے ہیں۔ قبول کرنا، نہ قبول کرنا بات ہی الگ ہے۔
مثال کے طور پر ۔۔۔(۱) مجھے میری بڑی بہن کہا کرتی تھیں: ’’تیری سوچ ابا سے ملتی جلتی ہے‘‘۔ میں تو بارہ تیرہ سال کا تھا جب وہ فوت ہو گئے اور وہ کوئی ٹیچر وغیرہ بھی نہیں تھے، کورے چٹے انگوٹھا چھاپ ان پڑھ تھے۔ (۲) پھر ایک وقت آیا کہ شعر پڑھنے میں مجھے محسوس ہوا کہ میری طرزِ ادا میں پروفیسر انور مسعود اور علی مطہر اشعر دونوں کا اثر آ گیا ہے۔
خوش رہئے، اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
 
Top