یہ کتب کہاں رکھی جائیں۔۔؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہاں لائبریری کے مختلف زمروں میں میں نے مختلف کتب کے نام دئے ہوئے ہیں۔ ان تمام کتب پر کام ہو رہا ہے اور ایک ماہ کے اندر ہمارے پاس کئی کتب اپنی برقیائی تکمیل کو پہنچنے والی ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ ان کتب کو کہاں رکھنا ہے۔ دوسری بات یہ کہ ان کی آخری شکل ؟

ان میں سے کچھ کتب کو پروف ریڈنگ کی ضرورت ہوگی اور کچھ کتب اپنی پروف ریڈنگ کا مرحلہ بھی طے کر لیں گی۔

ابھی تک محفل فورم نے لائبریری کے ضمن میں ہمارے لئے ایک بہترین نرسری کا کام کیا ہے اور ابھی بھی بہت سے مقاصد کے حصول میں مزید کچھ عرصہ تک یہ ایک بہترین پلیٹ فارم رہے گا۔ لیکن تھوڑے ہی عرصے میں لائبریری کا دائرہ کافی وسیع ہوتا نظر آرہا ہے ۔

کیا وکی کا موجودہ سیٹ اپ اس حد تک کامل ہے یا کتنے عرصے میں ہو جائے گا کہ ہم کتب کو براہِ راست وہاں رکھیں ؟

شکریہ
 
زیک

مسافر
میری تو یہی تجویز ہے کہ پروف‌ریڈنگ وکی پر کی جائے۔

قیصرانی یہاں وکی کے ماہر ہیں۔ ان کی ٹیم کو منتقلی پر لگا دیں۔
 
بڑا اچھا سوال پوچھ لیا آپ نے شگفتہ اور میں بہت دیر سے خود بھی چند سوالات پوچھنا چاہ رہا تھا جس پر قیصرانی سے میری بات بھی ہوئی تھی۔ ہمیں اب لائبریری میں ہی ایک ذیلی زمرے کی ضرورت ہے جہاں لائبریری کی کتابوں کے بارے میں معلومات ہوں۔

زیر تکمیل کتابیں
مکمل کتابیں
پروف ریڈ شدہ کتابیں
ای بکس

اس زمرے کا نام ہم معلومات برائے لائبریری کتب یا ملتا جلتا رکھ سکتے ہیں ۔ اب کام اتنا پھیل چکا ہے کہ حساب رکھنا مشکل ہے اگر ایک علیحدہ زمرہ نہ ہو۔ اس بارے میں جلد کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محب علوی مجھے آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اور ابھی تک میں خوش ہی ہورہی ہوں کیونکہ جواب پوسٹ کرنے کا موقع ہی نہیں مل رہا، یہاں بارشوں نے انٹرنیٹ کو اس قدر جذباتی کر دیا ہوا ہے کہ ادھرمیں تفصیل سے جواب لکھتی ہوں ادھر رابطہ ختم ، لہذا اب یہ مختصر جواب لکھنے کی سعی ہے۔

آپ کی یہ بہت اچھی تجویز ہے اس پر پہلے بھی مختلف آراء کچھ سامنے آتی رہی ہیں ۔ برقیائی تکمیل مکمل کرنے والی کتب کے لئے بھی ایک تجویز رکھی تھی کہ ہم ہر مکمل ہونے والی کتاب کی تکمیل کی خوشی یا جشن الگ سے اور بھر پور طریقے سے منا سکیں۔ زاویہ کی خوشی ویسی نہیں منائی جا سکی جیسے کہ اس کا حق تھا اسی طرح دیوانِ غالب منتظر ہے۔ طوفانِ اشک تو اب صرف باعثِ اشک ہی ہے میرے لئے :) اور کتنی دوسری کتب۔

آپ نے جن نکات کا ذکر کیا ہے یہ اور کچھ ان کے علاوہ بھی شامل کر کے ایک ذیلی زمرے کی بالکل ضرورت ہے۔ لیکن اس کے لئے باقاعدہ ہوم ورک کی ضرورت ہے تو پھر آپ تیار ہیں اس کے لئے ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اور سوال:

وکی سے پروف ریڈنگ کے علاوہ کیا کیا فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں؟

مزید یہ کہ جن کتب کو پروف ریڈنگ کی ضرورت نہیں یعنی جو وکی کے بغیر ہی پروف ریڈنگ سے مرحلے سے گذر چکی ہیں یا ہوں گی، وہ کتب ؟ کیا انھیں وکی پر رکھا جائے گا؟

جو کتب پروف ریڈنگ وکی پر مکمل کر لیں گی وہ کتب ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب

محب علوی کی تجویز پر آپ بھی اپنی تفصیلی رائے سے آگاہ کیجئے۔

شکریہ

اورہاں یہ آپ ہر بار وکی کے معاملے میں پُراسرار سی خاموشی کیوں اختیار کر لیتے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی کی تجویز پر آپ بھی اپنی تفصیلی رائے سے آگاہ کیجئے۔

جی انشاءاللہ تھوڑی دیر میں آگاہ کرتا ہوں‌ :) پہلے اتنی عزت افزائی پر خوش ہو لوں :)

سیدہ شگفتہ نے کہا:
اورہاں یہ آپ ہر بار وکی کے معاملے میں پُراسرار سی خاموشی کیوں اختیار کر لیتے ہیں :)

اس کی وجہ یہ ہے کہ وکی پر کام میری ذمہ داری ہے۔ تو میں تو چپ چاپ ہو کر منتظر ہوتا ہوں کہ کب مجھے کام کہا جائے۔ :) یعنی خاموشی کو مکمل رضامندی سمجھا جائے :D
 
زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
وکی سے پروف ریڈنگ کے علاوہ کیا کیا فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں؟

مزید یہ کہ جن کتب کو پروف ریڈنگ کی ضرورت نہیں یعنی جو وکی کے بغیر ہی پروف ریڈنگ سے مرحلے سے گذر چکی ہیں یا ہوں گی، وہ کتب ؟ کیا انھیں وکی پر رکھا جائے گا؟

جو کتب پروف ریڈنگ وکی پر مکمل کر لیں گی وہ کتب ؟

فورم کو ڈسکشن کے لئے استعمال کیا جائے اور تمام فہرستیں وغیرہ وکی پر رکھیں کہ وکی پر گپ شپ کی آلودگی نہیں ہو گی۔ ان فہرستوں میں زیرِ تکمیل کتابیں، پروف‌ریڈنگ والی کتابیں (اور کون کر رہا ہے)، مکمل کتابیں، فرمائشیں وغیرہ ہو سکتی ہیں۔

تمام کتابیں وکی پر بہتر رہیں گی چاہے ان کی پروف‌ریڈنگ ہو چکی ہو۔ فورم پر کئی مسائل ہیں جیسے یہ کہ اگر کوئی تبدیلی کر دے تو آپ اسے واپس بھی نہیں کر سکتے یا کوئی ڈیلیٹ کر دے تو بھی مواد ضایع۔ اس کے علاوہ کوئی navigation بھی نہیں ہے۔

کتابوں کی فائنل شکل ای‌بک وغیرہ جیسے فارمیٹ ہیں۔ ان پر ابھی نہ کام ہو رہا ہے نہ اتفاق۔ اس لئے فی الحال وکی کو فائنل شکل سمجھیں اور اسے ایک عام صارف کے لئے اچھا بنانے پر غور کریں۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

محب علوی مجھے آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اور ابھی تک میں خوش ہی ہورہی ہوں کیونکہ جواب پوسٹ کرنے کا موقع ہی نہیں مل رہا، یہاں بارشوں نے انٹرنیٹ کو اس قدر جذباتی کر دیا ہوا ہے کہ ادھرمیں تفصیل سے جواب لکھتی ہوں ادھر رابطہ ختم ، لہذا اب یہ مختصر جواب لکھنے کی سعی ہے۔

آپ کی یہ بہت اچھی تجویز ہے اس پر پہلے بھی مختلف آراء کچھ سامنے آتی رہی ہیں ۔ برقیائی تکمیل مکمل کرنے والی کتب کے لئے بھی ایک تجویز رکھی تھی کہ ہم ہر مکمل ہونے والی کتاب کی تکمیل کی خوشی یا جشن الگ سے اور بھر پور طریقے سے منا سکیں۔ زاویہ کی خوشی ویسی نہیں منائی جا سکی جیسے کہ اس کا حق تھا اسی طرح دیوانِ غالب منتظر ہے۔ طوفانِ اشک تو اب صرف باعثِ اشک ہی ہے میرے لئے :) اور کتنی دوسری کتب۔

آپ نے جن نکات کا ذکر کیا ہے یہ اور کچھ ان کے علاوہ بھی شامل کر کے ایک ذیلی زمرے کی بالکل ضرورت ہے۔ لیکن اس کے لئے باقاعدہ ہوم ورک کی ضرورت ہے تو پھر آپ تیار ہیں اس کے لئے ؟

زاویہ کا جشن تو پھر بھی منا لیا گیا تھا اور دیوانِ غالب پر بھی جیا نے مبارکبادیں وصول کی تھیں البتہ طوفانِ‌اشک واقعی کسی کے اشکوں میں بہہ گیا اور ساتھ میں کئی اور کتابیں۔ اب بھی دیر نہیں ہوئی مل کر کتابوں کی فہرست بناتے ہیں اور اس پر مبارکباد کا سلسلہ شروع کرتے ہیں کہ یہ بھی ایک ضروری اور اہم چیز ہے ۔

میں بالکل تیار ہوں اس کے لیے اور مجھے اشکوں کا ربط دیں اس کی chm میں ای بک بنا کر شروعات کروں۔ ہوم ورک کے لیے تیار ہوں مگر ایک ذیلی زمرہ بہت ضروری ہے اور وہاں سے ہی اگر وکی کا ربط بھی دیا جائے تو بہتر ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
سی ایچ ایم کے بارے میں میں تو کئ بار رائے دے چکا ہوں کہ یہ محض انٹر نیٹ اکسپلورر مخصوص فارمیٹ ہے اور محض ونڈوز کا۔
میں تو اپنی ویب سائٹس میں ڈاک اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہی رکھنے کو ترجیح دے رہا ہوں۔ ادھر اقبال میں لگ گیا تو اپ ڈیٹ کرنے سے رک گیا ہوں اپنی دونوں ویب سائٹس۔ پھر لکھ دوں:
http://kitaben.tk
http://kitaben.4t.com
اور ابھی یہ بھی دیکھا ہے کہ مرأۃ العروس بھی مکمل تھی۔ اور اب طوفانِ اشک کا بھی تم نے یاد دلایا ہے شگفتہ۔
کتابیں بڑھتی جا رہی ہیں، ادھر مجھے ان پیج فائلیں ھی ملتی جا رہی ہیں۔ کیا کیا کتنا کام کروں اکیلا!!
اقبال میں بھی اتنی ہی اغلاط ہیں جیسی یہاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ رحمۃ اللہ کو رحمتہ اللہ!!
اور وہ میری پسندیدہ تصحیح جس کے بارے میں ممی کٹٗر واقع ہوا ہوں۔
ۂ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
وکی پر کام میری ذمہ داری ہے۔ تو میں تو چپ چاپ ہو کر منتظر ہوتا ہوں کہ کب مجھے کام کہا جائے۔ :) یعنی خاموشی کو مکمل رضامندی سمجھا جائے :D

قیصرانی صاحب وضاحت کے لئے شکریہ ۔

دراصل مجھے شروع سے یہی خیال رہا ہے کہ وکی کے حوالے سے اگر کوئی سوال ہو تو آپ کو زحمت دی جاسکتی ہے۔ میں اپنی غلط فہمی پر معذرت خواہ ہوں۔ کیونکہ کچھ سوال ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں خاموشی کی بجائے جواب الفاظ میں دئے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

------------------------------------

زکریا آپ کا شکریہ کہ آپ نے وکی کے ضمن میں رہنمائی کی۔

کچھ نکات اور بھی ہیں اگر آپ رہنمائی کرنا چاہیں۔ یا کوئی بھی صاحب یا صاحبہ؟

------------------------------------------------------------------------------

محب علوی

دیوانِ غالب نبیل بھائی نے شروع کیا تھا اور اردو ویب نسخہ پیش کرنے کا بنیادی طور پر اعجاز اختر صاحب کی تجویز تھی پھر تمام اراکین کی محنت ۔ تو قرض محسوس ہوتا ہے کہ سب کا حق ادا نہیں ہو سکا اسی طرح دوسری کتب۔

طوفانِ اشک کے لئے پیشگی شکریہ بھی کہنا چاہوں گی۔ اس کے تمام افسانے آپ کو لائبریری محفل فورم میں ملیں گے اور ان کی پروف ریڈنگ بھی ہو چکی ہے۔

وکی پر ان افسانوں کی منتقلی ٹھیک طرح سے نہیں ہوئی ابھی ایک افسانہ وہاں میں دیکھ رہی تھی تو اس میں مجھے مکمل متن نظر نہیں آیا ۔

ذیلی زمرے کے بارے میں قیصرانی صاحب سے بھی اظہارِ رائے کی درخواست کی تھی شاید وہ کچھ کہنا چاہیں ۔ اس دوران میں اب تک کی تجاویز کو دیکھ رہی ہوں آپ بھی ان پر ایک نظر ڈال لیں تو پھر بات کرتے ہیں

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اور ابھی یہ بھی دیکھا ہے کہ مرأۃ العروس بھی مکمل تھی۔ اور اب طوفانِ اشک کا بھی تم نے یاد دلایا ہے شگفتہ۔
کتابیں بڑھتی جا رہی ہیں، ادھر مجھے ان پیج فائلیں ھی ملتی جا رہی ہیں۔ کیا کیا کتنا کام کروں اکیلا!!
اقبال میں بھی اتنی ہی اغلاط ہیں جیسی یہاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ رحمۃ اللہ کو رحمتہ اللہ!!
اور وہ میری پسندیدہ تصحیح جس کے بارے میں ممی کٹٗر واقع ہوا ہوں۔
ۂ

اعجاز صاحب

طوفانِ اشک کی پروف ریڈنگ میں کر چکی ہوں البتہ وکی پر اس کی منتقلی کے بعد اسے دوبارہ وہاں پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے ۔ محفل فورم میں اس کا جو متن موجود ہے وہاں پروف ریڈنگ کی ضرورت نہیں۔ صرف تمام افسانوں کے متون یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی کی بھی میں نے پروف ریڈنگ کر لی تھی ۔ بلکہ میں نے اب تک یہاں تمام متون چہ نثر چہ نظم (شاعری) سب کم از کم ایک بار اور کچھ ایک سے زائد پروف ریڈنگ کے بعد ہی یہاں پوسٹ کئے ہیں سوائے علی پور کا ایلی کے۔

آپ کی پسندیدہ تصحیح کے ضمن میں میں اپنے پوسٹ کئے ہوئے متون دوبارہ دیکھتی ہوں

آپ کا کہنا بالکل بجا ہے اعجاز صاحب آپ اپنی سربراہی و نگرانی میں نثر اور نظم دونوں کے لئے پروف ریڈنگ کی ٹیم یا ٹیمیں بنالیں۔ بلکہ ایک الگ تانے بانے پر اس پر بات ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں اپنی غلط فہمی پر معذرت خواہ ہوں۔ کیونکہ کچھ سوال ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں خاموشی کی بجائے جواب الفاظ میں دئے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

معذرت تو میرا حق تھا

وکی پر ان افسانوں کی منتقلی ٹھیک طرح سے نہیں ہوئی ابھی ایک افسانہ وہاں میں دیکھ رہی تھی تو اس میں مجھے مکمل متن نظر نہیں آیا ۔

اگر افسانے کا نام عطا ہو جائے تو۔۔۔

ذیلی زمرے کے بارے میں قیصرانی صاحب سے بھی اظہارِ رائے کی درخواست کی تھی شاید وہ کچھ کہنا چاہیں

باس صاحبہ، میں نے تو محب کی بات سے اتفاق کیا تھا کہ ہمیں ایک ذیلی زمرے کی ضرورت ہے
 
Top