غالب یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 22, 2012

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزل
    مرزا اسداللہ خاں غالب
    یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
    اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
    تِرے وعدے پر جِئے ہم، تو یہ جان، جُھوٹ جانا
    کہ خوشی سے مرنہ جاتے، اگراعتبار ہوتا
    تِری نازُکی سے جانا کہ بندھا تھا عہدِ بُودا
    کبھی تو نہ توڑ سکتا، اگراستوار ہوتا
    کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نِیمکش کو
    یہ خلِش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا
    یہ کہاں کی دوستی ہےکہ، بنے ہیں دوست ناصح
    کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
    رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہوکہ، پھر نہ تھمتا
    جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا
    غم اگرچہ جاں گُسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
    غمِ عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا
    کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بُری بلا ہے
    مجھے کیا بُرا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا
    ہوئے مرکے ہم جو رُسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا
    نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا
    اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
    جو دوئی کی بُو بھی ہوتی توکہیں دوچار ہوتا
    یہ مسائلِ تصّوف، یہ ترا بیان، غالبؔ
    تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 1
  2. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    5,094
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غالب کی لازوال غزل شریکِ محفل کرنے کے لیے شکریہ شاہ صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  3. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    :sarcastic::crying3::crying3:
     
    • متفق متفق × 1
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ممنون ہوں اس پذیرائی انتخاب پر صاحب !
    بہت خوش رہیں، اظہار خیال کے لئے تشکّر
    ہمیشہ شاداں اور فرحاں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,225
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس غزل کا ہر شعر بے مثل ہے ، لیکن یہ شعر بہت عمدہ ہے
    کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بُری بلا ہے
    مجھے کیا بُرا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا


    طارق شاہ صاحب نے بہترین کلام شاملِ محفل کیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر اظہار خیال پر
    بالا شعر بلا شبہ بلاغت کی بلندی پر ہے
    بہت خوش رہیں
     
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    14,206
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب اس غزل کی ہم کس منہ سے تعریف کریں۔ غالب پھر غالب ہیں۔

    بھیا بہت خوب شئرنگ ہے۔ خوش رہیے۔
     
    • متفق متفق × 1
    • زبردست زبردست × 1
  8. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    9,550
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    میری پسندیدہ غزل
    احمد بھائی نے بالکل درست فرمایا ہے
    غالب غالب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    5,056
    موڈ:
    Asleep
    میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک!

    عابدہ پروین کی آواز میں سننے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

    طارق صاحب شیئر کرنے کا بہت شکریہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. محمد وارث

    محمد وارث منتظم

    مراسلے:
    14,310
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لازوال، لاجواب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. پپو

    پپو محفلین

    مراسلے:
    6,998
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
    اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے
    صحیح فرمایا، کیا موازنہ یا مقابلہ غالب کا
    تشکّر
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر اظہار خیال کے لئے

    غالب غالب ہے۔۔ یہ تو ہے
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوشی ہوئی کہ ہم سب کی پسندیدہ غزل آپ کی بھی پسندیدہ ہے
    یہ جان کرتو شیئر کرنا اور بھی باعثِ طمانیت و شادمانی ہُوا

    اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں
    بہت خوش رہیں صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بے شک، بیشک و شبہ ۔
    تشکّر وارث صاحب اظہار خیال کے لئے
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    10,594
    موڈ:
    Brooding
    • زبردست زبردست × 1
  17. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    6,761
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت تشکّر اظہار خیال کے لئے صاحب!
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. رفیق خیال

    رفیق خیال محفلین

    مراسلے:
    3
    اس کی بحر کیا ہے
     
  19. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    5,056
    موڈ:
    Asleep

اس صفحے کی تشہیر