یہ علامات کس فونٹ میں مل سکتی ہیں؟

طمیم

محفلین
کیا کوئی ان علامات اور رسم الخط کے بارہ میں مزید معلومات مہیا کرسکتا ہے کہ ان سے کیا مراد ہے اور ان کا استعمال کب اور کہاں کیا جاتا تھا یا ہے؟ یہ علامات کس فونٹ میں مل سکتی ہیں۔ان میں سے ایک تصویر محفل پر بھی اس سے قبل کسی نے شیئر کی تھی لیکن اب دوبارہ تلاش کرنے پر نہیں ملی۔
Classical vintage old urdu arabic persian farsi numbers and numerical figures​
ij6d9btz.jpg
52rphk29.png

کلر تصویر ذیل کے لنک پر بھی میسر ہے
لنک
 
جی! یہ قدیم اردو میں اب سے 70 سال پہلے تک گنتی کے لیے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے۔ لیکن اب ان کا استعمال متروک ہوگیا ہے۔
میری معلومات کے مطابق یہ ابھی کسی بھی فونٹ میں شامل نہیں ہیں۔ میرے علم میں ہے کہ ایک ساتھی نے خود اپنے ذاتی استعمال کے لیے کورل کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ترسیمے سیٹ کرکے ایک فونٹ ترتیب دیا تھا، جو ان پیج میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔ لیکن اس نے وہ فونٹ کہیں آگے شیئر نہیں کیا۔
 
اور غالبًا مولانا حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا ایک چھوٹا سا رسالہ بھی ہے جس میں یہ گنتی سکھائی گئی ہے۔ قدیم بہشتی زیور کے نسخے میں تلاش پر ملنا ممکن بھی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
دلچسپ۔ یہ تو رومن اعداد کی مانند کوئی نظام معلوم ہوتا ہے۔ مزید جاننے کا تجسس ہو رہا ہے لیکن سرسری طور پر گوگل کرنے پر کچھ ملا نہیں۔

یونیکوڈ میں تو (کم از کم میرے علم کے مطابق) یہ علامات موجود نہیں ہیں، لہٰذا کسی فونٹ میں ان کو شامل کرنے کے لیے پرائیویٹ یوز ایریا یا اوپن ٹائپ فیچرز کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
اور غالبًا مولانا حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا ایک چھوٹا سا رسالہ بھی ہے جس میں یہ گنتی سکھائی گئی ہے۔ قدیم بہشتی زیور کے نسخے میں تلاش پر ملنا ممکن بھی ہے۔
انٹرنیٹ آرکائیو پر ’بہشتی زیور‘کو تلاش کرنے پر کچھ نتائج ملے ہیں۔ لیکن اب اِن میں ڈھونڈے کون؟! :sleep:
 
طمیم

محفلین
جی! یہ قدیم اردو میں اب سے 70 سال پہلے تک گنتی کے لیے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے۔ لیکن اب ان کا استعمال متروک ہوگیا ہے۔
میری معلومات کے مطابق یہ ابھی کسی بھی فونٹ میں شامل نہیں ہیں۔ میرے علم میں ہے کہ ایک ساتھی نے خود اپنے ذاتی استعمال کے لیے کورل کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ترسیمے سیٹ کرکے ایک فونٹ ترتیب دیا تھا، جو ان پیج میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔ لیکن اس نے وہ فونٹ کہیں آگے شیئر نہیں کیا۔
جزاکم اللہ۔ کیا آپ دوبارہ اپنے ساتھی کے ساتھ رابطہ کرکے فونٹ شیئر درخواست کرسکتے ہیں؟ اگر وہ ابھی بھی آپ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ یا کم از کم کورل ڈرا میں کیا گیا کام ہی شاید مل جائے تو شاید مزید کام کرنے میں آسانی ہوجائے۔
 
طمیم

محفلین
جزاکم اللہ سروش آپ نے عارف کریم ، متلاشی اور باسم کو ٹیگ کیا مجھے یہ خیال نہیں رہا۔اب میں اب مزید دوستوں کو ٹیگ کررہا ہوں۔ حسان خان ، شاکرالقادری ، دوست ، علوی امجد ، عبدالمجید
، ناظم رضا مصباحی
میں موبائل فون سے پوسٹ لکھ رہا ہوں۔ فوری طور پر یہی نام ذہن میں آرہے ہیں۔ باقی نام اگر آپ کے یا کسی اور کے ذہن میں ہوں تو پلیز ٹیگ کردیں
جزاکم اللہ
 
آخری تدوین:

طمیم

محفلین
آخری تدوین:
کیا آپ دوبارہ اپنے ساتھی کے ساتھ رابطہ کرکے فونٹ شیئر درخواست کرسکتے ہیں؟
جی ہاں ! وہ مجھ سے رابطے میں تو ہیں، میں ان سے بات کرکے دیکھتا ہوں، اگر وہ تیار ہوئے تو اس فونٹ کو حاصل کرکے عام کردیں گے۔ ورنہ ذاتی استفادے کی حد تک مہیا کرنے کی ضرور کوشش کروں گا۔
 
جی ہاں ! وہ مجھ سے رابطے میں تو ہیں، میں ان سے بات کرکے دیکھتا ہوں، اگر وہ تیار ہوئے تو اس فونٹ کو حاصل کرکے عام کردیں گے۔ ورنہ ذاتی استفادے کی حد تک مہیا کرنے کی ضرور کوشش کروں گا۔
یا کم از کم یہ علامات پی ڈی ایف کی صورت میں ضرور حاصل کر لیجیے گا۔ :)
 
گزشتہ صدی اور اس سے قبل کی صدی میں لکھی گئی اردو کتب میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اچھے اچھے کمپوزرز ایسے مقام پر آکر چکرا جاتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ کیا فائدہ ہوسکتا ہے، تب وہ اس کی اہمیت جتلا سکتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
گزشتہ صدی اور اس سے قبل کی صدی میں لکھی گئی اردو کتب میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اچھے اچھے کمپوزرز ایسے مقام پر آکر چکرا جاتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ کیا فائدہ ہوسکتا ہے، تب وہ اس کی اہمیت جتلا سکتے ہیں۔
گزشتہ صدی کی چند کتب میں اگر یہ عجیب و غریب علامات شامل بھی تھیں تو اب ان کو شامل کرنے کا کیا فائدہ؟ صرف اعداد لکھ دیے جائیں جو دستور ہے۔
میں اعتراض نہیں کر رہا، صرف جاننا چاہ رہا ہوں کہ کیا واقعی اس سر پھٹول کا کچھ حاصل وصول ہے۔
 
Top