یہ اہتمام , یہ جشنِ گمانِ آزادی

یہ میرے گِرد ہے کیسا جہانِ آزادی
جہاں نہیں کوئی نام و نشانِ آزادی

لہُو غریب کا ارزاں ہے اِس قدر کہ یہاں
اِسی سے جاتے ہیں دھوئے بُتانِ آزادی

مِرے وطن تِرے یہ لعل کَٹ رہے ہیں روز
لہُو سے تَر ہے تِرا بادبانِ آزادی

دیارِ غیر میں کشکول پکڑے پِھرتے ہیں
مرے وطن! ترے سب ترجمانِ آزادی

نہیں ہے تاب کہ دیکھوں ترا بدن مقرُوض
بتاؤ کِتنا بھروں مَیں لگانِ آزادی؟

مِرے خُدا ! نہ دِکھانا ہمارا حال اُسے
وہ ایک شخص جو تھا باغبانِ آزادی

اِسی میں خوش ہو اگر , تو تمہیں مبارک ہو!
یہ اہتمام , یہ جشنِ گمانِ آزادی

(مریم افتخار)
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ میرے گِرد ہے کیسا جہانِ آزادی
جہاں نہیں کوئی نام و نشانِ آزادی

لہُو غریب کا ارزاں ہے اِس قدر کہ یہاں
اِسی سے جاتے ہیں دھوئے بُتانِ آزادی

مِرے وطن تِرے یہ لعل کَٹ رہے ہیں روز
لہُو سے تَر ہے تِرا بادبانِ آزادی

دیارِ غیر میں کشکول پکڑے پِھرتے ہیں
مرے وطن! ترے سب ترجمانِ آزادی

نہیں ہے تاب کہ دیکھوں ترا بدن مقرُوض
بتاؤ کِتنا بھروں مَیں لگانِ آزادی؟

مِرے خُدا ! نہ دِکھانا ہمارا حال اُسے
وہ ایک شخص جو تھا باغبانِ آزادی

اِسی میں خوش ہو اگر , تو تمہیں مبارک ہو!
یہ اہتمام , یہ جشنِ گمانِ آزادی

(مریم افتخار)
کیسا سچ بیان کر دیا نا پوری ہی غزل میں... بہت عمدہ! :) جیتی رہئیے :)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
بلاشک یہی ہے صدا ہر حساس دل و روح کے حامل کسی بھی پاکستانی کی
اللہ کرے میرے ارض وطن پر اترے وہ بہار جسے نہ کبھی زوال ہو ۔
ملے آزادی کے اس خواب کی تعبیر جس کے لیے لاکھوں نے دی قربانی اپنی جان کی ۔۔۔۔آمین
ڈھیروں دعائیں
merium.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب!! اظہارِ عقیدت کی کوئی لے نہیں ہوتی اور نہ اس پر کوئی تنقید و تبصرہ!!
اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں اس ورثہء اسلاف کی محبت زندہ رکھے۔ آمین ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انتہائی خوبصورت غزل ہے ، ایک ایک شعر فکر انگیز ہے، زبانِ حال سے اپنی سچائی بیان کرتا ہوا۔ بہت دادآپ کے لیے، لاجواب!
 
بہت شکریہ بھیا جی!!

بہت خوب!! اظہارِ عقیدت کی کوئی لے نہیں ہوتی اور نہ اس پر کوئی تنقید و تبصرہ!!
اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں اس ورثہء اسلاف کی محبت زندہ رکھے۔ آمین ۔
آمین ثم آمین ! بے حد شکریہ بھیا!

انتہائی خوبصورت غزل ہے ، ایک ایک شعر فکر انگیز ہے، زبانِ حال سے اپنی سچائی بیان کرتا ہوا۔ بہت دادآپ کے لیے، لاجواب!
بہت بہت شکریہ وارث بھیا! آپ کے یہ سب الفاظ میرے لیے بہت بہت معنی رکھتے ہیں!!!

لاجواب مریم بہن۔
بہت عمدگی سے احساسات کو بیان کیا ہے۔
بہت شکریہ تابش بھیا!!!
 
Top