یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

عمر اثری

محفلین
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
محترم محمد فرقان صاحب.
پلیز پورے اشعار بتا دیں.

وہ اپنے گھر کے دریچوں سے جھانکتا کم ہے
تعلقات تو اب بھی ہیں ۔۔۔ رابطہ کم ہے

تم اس خموش طبیعت پہ ۔۔۔ طنز مت کرنا
وہ سوچتا ہے بہت ۔۔۔۔ ۔اور بولتا کم ہے

فضول ۔۔۔۔۔۔۔ تیز ہواؤں کو دوش دیتا ہے
اسے ۔۔۔ چراغ جلانے کا حوصلہ ۔۔۔۔ کم ہے

حریفو! خوب اڑاؤ ۔۔۔ سروں پہ خاک اپنے
مِرا چراغ بجھانے کو یہ ہوا ۔۔۔۔۔ کم ہے!

بِلا سبب ہی میاں ۔۔۔ تم اداس رہتے ہو
تمہارے گھر سے تو مسجد کا فاصلہ کم ہے !!!

میں اپنے بچوں کی خاطر ہی جان دے دیتا
مگر غریب کی جان کا معاوضہ کم ہےِ !!!

صاحب! 'اوزان' کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، جیسے تیسے ملی ہے، آپ کی نذر کر دی ہے! قبول فرمائیے گا!
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم زیک صاحب
براہ کرم رہنمائ فرمائیں
زیک کو بُلا رہے ہیں یہاں، ایک پنجابی لوک گیت کا مکھڑا یاد آ گیا۔

واجاں ماریاں بھلایا کئی وار وے، کسے نے میری گل نہ سنی
(میں نے بہت صدائیں لگائیں، کئی کئی بار بُلایا لیکن کسی نے مری بات نہ سنی)
 
بہت بہت شکریہ. جزاک اللہ خیرا.
آپ نذرانہ پیش کریں اور ہم قبول نہ کریں؟؟؟ یہ کیسا ممکن ھے. ھذا محال فی القیاس بدیع.
شاعر کی تصدیق بھی کر دیں کہ کس کا شعر ھے.
 
لیجئے جناب اب ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے آواز دیتے ہیں کہ آپ میری مدد فرمائیں. امید ہے کہ آپ مطلع فرمائیں گے.
 
فرقان احمد

محفلین
بہت بہت شکریہ. جزاک اللہ خیرا.
آپ نذرانہ پیش کریں اور ہم قبول نہ کریں؟؟؟ یہ کیسا ممکن ھے. ھذا محال فی القیاس بدیع.
شاعر کی تصدیق بھی کر دیں کہ کس کا شعر ھے.
محترم عمر اثری صاحب! یہ اشعار جناب نواز دیوبندی سے ہی منسوب ہیں۔ آپ کی اطلاع درست ثابت ہوئی۔ سلامت رہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آخری تدوین:

مزمل حسین

محفلین
جی بحر میں ہے، آپ کو کیا اشکال ہوا ہے؟
اس کا مطلب "حرکت" کی "ر" ساکن ہے۔ میں اسے متحرک ہی پڑھتا رہا۔

اور پہلے مصرعے میں شہر کی بجائے مُلک ہے۔
بجا فرمایا آپ نے، میں ہر بار نادانستہ طور پر ملک کو شہر سے بدل دیتا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس کا مطلب "حرکت" کی "ر" ساکن ہے۔ میں اسے متحرک ہی پڑھتا رہا
۔
آپ یقینا درست پڑھتے رہے ہیں، لیکن بات یہ ہے کہ عربی کے کئی ایک الفاظ جن میں پے درپے حرکت ہے اردو میں اکثر وہ درمیانی حرف کے سکون کے ساتھ مستعمل ہیں اور فصیح ہیں، حرکت ان میں سے ایک ہے، برکت بھی ایسا ہی لفظ ہے۔
 
بہت شکریہ سر۔ کیا میں جان سکتا ہوں کہ عربی الفاظ کی حرکات میں تبدیلی کا کیا قاعدہ ہے اور کیا اردو میں حرکت اور برکت کو اصل تلفظ (ر متحرک) کے ساتھ نظم کیا جا سکتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ سر۔ کیا میں جان سکتا ہوں کہ عربی الفاظ کی حرکات میں تبدیلی کا کیا قاعدہ ہے اور کیا اردو میں حرکت اور برکت کو اصل تلفظ (ر متحرک) کے ساتھ نظم کیا جا سکتا ہے؟
یہ تو کسی قواعد کی کتاب ہی سے علم ہوگا۔ ویسے ان الفاظ کو اصل تلفظ کے ساتھ بھی باندھ سکتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ مقامی تلفظ اتنا رایج ہے کہ ہو سکتا ہے کوئی ناواقف اصل تلفظ ہی پر اعتراض جڑ دے :)
 
Hedayatullah

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
ماشاء اللہ یہاں پر شعراء کرام کثرت دے پائے جاتے ھیں:D
لہذا میرے مدد فرمائیں اور یہ بتانے کی زحمت گوارا کریں کہ یہ اشعار کس کے ھیں. مزید اس سلسلے کے پورے اشعار اگر لکھ دیں تو مہربانی ھوگی:

ہم بھی تو انساں ہیں آخر ہم سے یہ نفرت کیسی

سب سے لپٹ کر ملنے والو ہم سے کیوں کتراتے ھو

یہ کلام حفیظ میرٹھی کاہے مکمل ملاحظہ فرمائیں

مظلوموں کی آہ و فغاں پر برہم کیوں ہو جاتے ہو
شوق نہیں رونے کا ہم کو، تم ہی تو رلواتے ہو

ہم بھی تو انسان ہیں آخر ہم سے یہ نفرت کیسی
سب سے لپٹ کر ملنے والو! ہم سے کیوں کتراتے ہو

ہم سایوں سے ہم وطنوں سے لاشیں پوچھا کرتی ہیں
پیار کی باتیں کرنے والو! قاتل کیوں بن جاتے ہو

پیتے تھے جب تک پیتے تھے، چھوڑی تو بس چھوڑ ہی دی
تم بھی بہکنا چھوڑو یارو، ہم کو کیوں بہکاتے ہو

ہم توجذباتی ٹھہرے، اپنی کہو دانش مندو!
ٹھیس انا کو جب لگتی ہے، تم پاگل ہو جاتے ہو

ہم نے تمھارے ہاتھوں سے بھی سر پہ کفن بندھوایا تھا
تم بھی سرخ سویرے والو! درباری ہوجاتے ہو

کومل کومل غزلوں میں طوفانوں کے پیغام حفیظ
میٹھی میٹھی باتوں سے بھی تم تو آگ لگاتے ہو

"حفیظ میرٹھی—"
 
Top