چند لمحوں کی عکس بندی

ابن توقیر

محفلین
چہروں کی کتاب کے لیے کبھی کبھار کچھ نہ کچھ مناظر قید کرتا رہتا ہوں جن میں زیادہ تر چہرے نہیں ہوتے،سوچا ان کی ایک ’’گیلری‘‘ تصاویر کے زمرے میں بھی بنادوں۔
فوٹوگرافی سےناواقفیت اوراس کام کے لیے استعمال ہونے والے’’خاص ہتھیار‘‘نہ ہونے کی وجہ سے معیار پر سمجھوتے کی درخواست ہے۔
01%2BGhazi.jpg
تربیلا ڈیم کے نزدیک،دریا کے کنارےپر،اکثر جب گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے تو یہاں ڈھیرے ڈال لیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
04%2BKatwa.jpg
ہمارے علاقے کی خاص ڈش ’’کٹواگوشت‘‘ کے ایک کاریگر،نام اگر مجھے بھول نہیں رہا تو’’امرالہی‘‘المعروف ’’لائیاچاچا‘‘۔ان کے ہاتھ میں بہترین ذائقہ ہے۔کٹواہوٹل کے نام سے ایک ہوٹل بھی چلاتے ہیں پر زیادہ تر شادی بیاہ کے لیے کٹوابناتے ہیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
05.jpg
یاد نہیں کہ سیالکوٹ شہر میں گھومتے ہوئے سی این جی سٹیشن کی تصویر کیوں بنائی تھی،ابھی سامنے آئی تو سوچا یہ بھی ایک ’’یادگار‘‘ ہے محفوظ کرلوں۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
11%2BAfridi.jpg

12%2BAfridi.jpg

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر آئی تھی ٹیم اس کے کچھ عرصے بعد ہمارے کچھ سیاسی رشتہ داروں نے اپنی ’’بھلے بھلے‘‘ کروانے کے لیے آفریدی کو اپنے یہاں بلایا تھا۔تب ہم بھی ’’محترم‘‘ کی ’’محبت‘‘ میں حاضری لگانے چلے گئے تھے۔
 
ساری تصاویر ہی زبردست ہیں ۔ لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آفریدی سے ملنے کے لیے آپ کو اتنا "اوکھا " ہونا پڑے گا ۔
xl01f6.jpg
 
ابن توقیر

محفلین
ساری تصاویر ہی زبردست ہیں ۔ لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آفریدی سے ملنے کے لیے آپ کو اتنا "اوکھا " ہونا پڑے گا ۔
ہاہاہا،ڈاکٹرصاحب آپ تو ’’ایکسپریس‘‘ سے بھی زیادہ تیز نکلے،پوری خبر پر نظر ہے،پر یہ بھی دیکھئے کے تمام لوگوں میں سے آفریدی صرف ’’مجھے‘‘ ہی توجہ سے مل رہا ہے۔سُپرسمائلس
01.jpg

02.jpg

03.jpg
04.jpg

05.jpg
06.jpg
آخری بار جب سامان کے لیے لاہورگیاتھاتوساتھ ایک پردیسی کزن بھی تھے جو کافی سالوں بعد لاہور آئے تھے،ان کی خواہش پریادگاروغیرہ پر حاضری لگی تھی۔آٹوزڈیکوریشن کا کافی سامان بادامی سے لیتے ہیں،اس لیے موصوف کو نزدیک ہی گھماپھرالائے۔سمائلس
 
ابن توقیر

محفلین
اوہنوں ایہہ نئی سی پتہ کہ لالے والے دھاگے وچ اوہدی مٹی کنے کنے پلید کیتی اے :D
وہ تو سات آٹھ سال بعد کی ’’لڑی‘‘ تھی نا،وگرنہ آفریدی نے تو آنے سے ہی انکار کردینا تھا۔

Sardar.jpg
کافی ذکرِخیرسناتھاتو حاضری لگانے چلے گئے،پریاتوذکرکرنےوالے’’ایویں‘‘ہی تھےیاہمیں’’رج‘‘ کے بھوک نہیں تھی۔یاپھرخیبرپختونخواہ کے ذائقوں سے دلچسپی کی وجہ سے پسند نہیں آیا۔
 
ابن توقیر

محفلین
عمدہ شئیرنگ۔ :)
گریٹر اقبال پارک تقریباً مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے۔ تصاویر کے ساتھ تاریخ بھی لکھ دیں۔
بہنا نئی تصاویر جو بھی بنائیں ان کے ساتھ تاریخ کا خاص خیال رکھوں گا۔
Interchange.jpg
لاہورسےاسلام آباد انٹرچینچ،یہ تو کافی بہترین اور کشادہ ہے پر پشاور سے اسلام آباد کا انٹرچینج ناکام ثابت ہواہے۔ابھی جتنی رش پشاور سے اسلام آباد انٹرچینچ پر ہوتی ہے اتنی تو شاہد اس سے قبل لاہور اور پشاور کے لیے اسلام آباد کے مرکزی انٹرچینچ پر بھی نہیں ہوتی تھی۔
 
بہنا نئی تصاویر جو بھی بنائیں ان کے ساتھ تاریخ کا خاص خیال رکھوں گا۔
شکریہ۔:)

ابھی جتنی رش پشاور سے اسلام آباد انٹرچینچ پر ہوتی ہے اتنی تو شاہد اس سے قبل لاہور اور پشاور کے لیے اسلام آباد کے مرکزی انٹرچینچ پر بھی نہیں ہوتی تھی۔
اس رش کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی تھی۔ اس سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ اسلام آباد انٹرچینج سے ان / آؤٹ ہونے کی بجائے ترنول انٹرچینج استعمال کیا جائے۔ :)
 
ابن توقیر

محفلین
اس رش کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی تھی۔ اس سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ اسلام آباد انٹرچینج سے ان / آؤٹ ہونے کی بجائے ترنول انٹرچینج استعمال کیا جائے۔ :)
اسلام انٹرچینج سے آوٹ ہونے میں تو خیراتنا مسئلہ نہیں ہے پر ان ہونا ایک عذاب ہے۔شام کے وقت جب رش حد سے تجاوز کرجائے تب تو بغیرٹول پلازہ لیے ہی جانے دیتے ہیں۔عوام تو اس میٹھی گولی پر بھی خوش ہوجاتی ہے۔سمائلس

MKhan.jpg
ماموں زاد محمد خان،ہمارے ماموں کو اللہ نے آٹھ نو سال بعد اولاد سے نوازا تھا۔
 
سید عمران

ان دونوں میں سے کس کی طرف اشارہ ہے؟؟؟
 
Top