یکے از خواجگان (از قلم نیرنگ خیال)

عاطف ملک

محفلین
زبردست نین بھیا۔۔۔۔۔۔طویل غیر حاضری کے بعد دھماکے دار انٹری (y)
اور دوسرا نوٹ واقعی میں ناانصافی ہے :(
ایک تو آپ ویسے ہی زبردست لکھاری ہیں اس پر اتنی خوبصورت تحریر اور ایسا معذرت خواہانہ نوٹ :unsure:
تحریر لاجواب ہے۔
ایک دن راقم نے پوچھ ہی لیا کہ "پیٹر" ہی کیوں۔ کہنے لگے ایک تو اس سے "انٹیلکچوئل پُنے" کا گمان ہوتا ہے
:LOL::LOL:
فرماتے میاں ! مالِ دنیا چرک دست است۔ راقم نے عرض کی تو ساری میل ہاتھ پر ہی جمع رکھیں گے
:laughing::laughing::laughing:
بہت سے داد۔
سلامت رہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
مزاح،شگفتگی،بذلہ سنجی،الفاظ و تراکیب و محاورے کے برجستہ استعمال۔۔۔۔رنگ ہی رنگ بھرے ہیں،چار نہیں دسیوں بیسیوں جہتوں کے خیال۔۔۔۔ نیرنگ خیال کی تحریر میں۔
خوشیاں اور آسانیاں ملیں اس شخص کو جو اتنی پیاری،مثبت اورشگفتہ سوچ و تحریر کا مالک ہے۔آمین!
 
محفلین کے علم پر شک۔۔۔۔۔:eek: بلاتا ہوں ابھی مشرق و مغرب کے جانثاروں کو۔۔۔
عجب شان سے ترے جانثار چلے
جو نوک خار سے نکلے تو سؤئے دار چلے
جو خوش قسمتی سے سوئے زن نہ تھا۔۔۔
جس علم کی تاثير سے زن ہوتي ہے نا زن
کہتے ہيں اسی علم کو ارباب نظر موت
ہمارے ایک دوست ہیں۔ جب ان کو کوئی "بالغانہ" قسم کا لطیفہ سنایا جائے۔ تو دو بار سنتے ہیں۔
ان کے خیالات کافی عالمانہ قسم کے ہیں
بہت محبت شاہ جی۔۔۔ بہت شکریہ اس حوصلہ افزائی کا۔ باقی اب اندر کی باتیں کیوں سربزم کر رہے ہیں۔۔۔ رلائیں گے کیا۔۔۔۔ :devil:
اب آپ کہیں کچھ یا نہ کہیں، ہم رازِ تبسّم پا بھی گئے

سلامت رہیں :redrose:

فرقان احمد

محفلین
یہ تخیلاتی پیکر جیتا جاگتا وجود معلوم ہوا، اور دل میں خواہش بیدار ہوئی کہ زندگی میں خواجہ محترم سے ایک بار مل لیا جاوے، یوں بھی زیست کا یہ سفر رائیگاں تو ہے، ایک پسوڑی اور سہی! :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زمانے کی پرواہ مت کرئیو. اس مورکھ کے ہاتھوں بڑے بڑے سورما مار کھا گئے. خدا لگتی کہیں کسی کے بھلے کے لئیے اپنا بھلا جانے دیجئے اللہ خود بھلا فرما دیویں گے.
رہی بات پلے سے دینے کی تو اس پہ ہم کانوں میں روئی ڈال لیتے ہیں. اپنے مطلب کی بات سمجھ لینا اور دوسرے کا بھلا سوچنا دو الگ موضوعات ہیں اول الذکر سے ہمیں دلچسپی جبکہ مؤخر الذکر باقی قوم کی طرح اختلاج قلب کا سبب بنتا ہے.
پلہ نہیں ہے۔۔۔ نیفے میں اڑس لی ہے۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس پر تو ایویں کلک کر دیا تھا لیکن باخدا لکھنے والے نے کمال کر دیا، یہی کمال ہے لکھنے والے کا کہ قاری ایک مرتبہ تحریر پڑھنی شروع کرے تو تب چین نہ آئے جب تک مکمل نہ پڑھ لے۔ مجھے بھی اپنے ایک خواجہ دوست یاد آگیا لیکن وہ اس تحریر کے حساب سے یکسر مختلف ہے۔ یہ میری کم نصیبی ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا ہو بہو خواجہ دوست نصیب نہیں ہوا جس کا ذکر اس تحریر میں ہے، ہاں تھوڑی بہت مشابہت کچھ کے ساتھ ہے لیکن ایسی نہیں کہ میری خواجوں کے بارے میں وہ عقیدت جس کا ذکر لکھاری نے بھی کیا ہے ختم ہو جائے۔ خیر یہ نصیحتیں پلے باندھ لیتے ہیں شاید کہ وقت پر کام آویں۔
شکر ہے کہ سوفیصد مشابہت نہین ہے۔۔۔ :p
حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں عظیم الدین صاحب۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست نین بھیا۔۔۔۔۔۔طویل غیر حاضری کے بعد دھماکے دار انٹری (y)
اور دوسرا نوٹ واقعی میں ناانصافی ہے :(
ایک تو آپ ویسے ہی زبردست لکھاری ہیں اس پر اتنی خوبصورت تحریر اور ایسا معذرت خواہانہ نوٹ :unsure:
تحریر لاجواب ہے۔

:LOL::LOL:

:laughing::laughing::laughing:
بہت سے داد۔
سلامت رہیں۔
حوصلہ افزائی اور محبت پر شکرگزار ہوں عاطف۔۔۔ :bighug:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مزاح،شگفتگی،بذلہ سنجی،الفاظ و تراکیب و محاورے کے برجستہ استعمال۔۔۔۔رنگ ہی رنگ بھرے ہیں،چار نہیں دسیوں بیسیوں جہتوں کے خیال۔۔۔۔ نیرنگ خیال کی تحریر میں۔
خوشیاں اور آسانیاں ملیں اس شخص کو جو اتنی پیاری،مثبت اورشگفتہ سوچ و تحریر کا مالک ہے۔آمین!
آمین
یوں تو یہ پڑھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ کسی اور کا ذکر خیر ہے۔۔۔ اس قدر حوصلہ افزائی اور کرم پر شکرگزار ہوں جاسمن صاحبہ۔ دل بڑھانے کا شکریہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عجب شان سے ترے جانثار چلے
جو نوک خار سے نکلے تو سؤئے دار چلے

جس علم کی تاثير سے زن ہوتي ہے نا زن

کہتے ہيں اسی علم کو ارباب نظر موت
ان کے خیالات کافی عالمانہ قسم کے ہیں

اب آپ کہیں کچھ یا نہ کہیں، ہم رازِ تبسّم پا بھی گئے

سلامت رہیں :redrose:

ان محبتوں اور کرم پر صمیم قلب سے شکرگزار ہوں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تخیلاتی پیکر جیتا جاگتا وجود معلوم ہوا، اور دل میں خواہش بیدار ہوئی کہ زندگی میں خواجہ محترم سے ایک بار مل لیا جاوے، یوں بھی زیست کا یہ سفر رائیگاں تو ہے، ایک پسوڑی اور سہی! :)
ہاہاہاہاہااااا۔۔۔۔
یہ بستی کی ہی نرالی ہے اس بستی کی ہے ریت یہی
سب کی اپنی اپنی پسوڑی سب کا اپنا اپنا خواجہ
 
Top