یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کیلئے ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کی سہولت فراہم

کعنان

محفلین
یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کیلئے ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کی سہولت فراہم
21 ستمبر 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستانیوں کو بھی پیسے کمانے کا موقع فراہم کر دیا ہے اور اب کوئی بھی پاکستانی صارف اپنے یوٹیوب اکاﺅنٹ کو گوگل ایڈسینس اکاﺅنٹ کے ساتھ جوڑ کر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکتا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگرچہ یوٹیوب دنیا بھر کے ممالک میں دیکھی جا سکتی ہے لیکن ہر ملک کو پیسے کمانے کی اجازت نہیں دی گئی اس سے قبل پاکستان بھی انہی ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب گوگل کی جانب سے یوٹیوب کے حوالے سے پاکستان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کمپنی اس تقریب میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے ولے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مختلف سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف اصل ویڈیوز یعنی خود سے بنائی گئی کسی ویڈیو کے ذریعے ہی پیسے کمائے جا سکتے ہیں اور یوٹیوب نے ایک ایسا سافٹ وئیر بنا رکھا ہے جو کسی بھی میوزک یا ویڈیو کو چیک کرتا ہے اور اگر وہ حقیقت میں اگر وہ کسی اور کی ملکیت ہو تو اس ویڈیو پر پیسے فراہم نہیں کئے جاتے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ”کوک سٹوڈیو“ کا گانا ڈاﺅن لوڈ کر کے اسے اپنے اکاﺅنٹ سے اپ لوڈ کر کے پیسے کمانا چاہیں تو ایسا ممکن نہیں۔

اگر آپ بھی یوٹیوب کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اکاﺅنٹ کو گوگل ایڈسینس کے ساتھ جوڑ کر ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانا شروع کر سکتے ہیں۔
  • اپنے یوٹیوب اکاﺅنٹ پر لاگ ان کریں ۔
  • www youtube com/features پر جائیں۔
  • مونی ٹائزیشن Enable Monetization پر کلک کریں۔
  • ویب سائٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سیٹ اپ ویزرڈ مکمل کریں۔
  • اپنا ایڈسینس اکاﺅنٹ یوٹیوب کے ساتھ جوڑیں اور پیسے کمانا شروع کر دیں۔

یاد رکھیں کہ یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمانے کیلئے ایڈسینس کا اکاﺅنٹ ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کمائی ممکن نہیں اور اگر اگر آپ کے پاس ایڈسینس اکاﺅنٹ نہیں ہے تو پہلے اس کیلئے درخواست دیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ایسی ویڈیو جس کے حقوق کسی اور کے پاس ہوں یا پھر یوٹیوب کے قوائد و وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے ایڈسینس اکاﺅنٹ پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے لہٰذا اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

ح
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
لگاو جی یوٹیوب والو۔پہلے ہی قوم پریکٹلی محنت سے زیادہ آن لائن بیٹھے بٹھائے کمائی کے راستے ڈھونڈتی رہتی ہے اوپر سے اس طرح کی آفر دے کر بالکل ہی کام سے نکلواو۔
یہ نکتہ الگ سے اپنی جگہ کے پہلے جو واقعات کیپچر ہوکر فیس بک کی زینت بننے سے رہ جاتے تھے اب وہ بھی آن لائن ہوں گے۔یعنی عوام کو اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا پڑے گا کہ کیا پتا کس وقت اس کا کون سا عمل کوئی آن لائن کرکے پیسے کما رہا ہو۔
ازرائے تفنن

بھیا جی میرے پاس خبر جناتی زبان میں شو ہورہی ہے اس لیے پڑھنے میں مشکلات آئیں اس کی تدوین کرکے فارمیٹنگ ختم کردیں تو پڑھنے میں آسانی رہے گی۔خوش رہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
پاکستانی آئی ٹی بوم کی وجہ اب سمجھ میں آئی

اکثر لڑکے آتے ہیں تو یہی سوال ہوتا ہے کہ جی "فلاں" مہینے میں انٹرنیٹ سے اتنے کمارہا ہے ہمیں بھی طریقہ بتائیں۔تب طریقوں کے چکر میں وہ یہ نہیں دیکھتے کہ "فلاں" کی قابلیت کیا ہے۔بجائے علم و ہنر پر دسترس کے شارٹ کٹ کی تلاش میں گم ہے ہماری نوجوان نسل۔اس چکر میں "کلکنگ" اور "ریفرل" والے فائدہ اٹھا کر "بکرے" بنائے جارہے ہیں اور قوم اس پر بھی مسرور ہے۔
 

naeem subhani

محفلین
نہیں بھائی ایسی بھی بات نہیں ہے جو لوگ ان لائن کم کر رہے ہے وہ لوگ مہینےمیں لاکھوں لپیٹ رہے ہے اس کے لیے اپ کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے. میرے اپنے ٣ ماموں کے بیٹے اس کام میں ہے وہ لاکھوں کما رہے ہے. انہوں نے اگے سٹوڈنٹ ، پروفیسر میڈیکل سٹوڈنٹس نوکری پر رکھے ہوے ہے،ویسے بھی ہمارے ملک میں کریٹو کام کب ہو رہا ہے، اگر ہو بھی رہا ہو تو معلوم نہیں پڑتا،
 
Top