مبارکباد یومِ پاکستان مبارک ہو۔

جاسمن

لائبریرین
اہلِ وطن کو یومِ پاکستان مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن کو ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔ آمین!
یومِ پاکستان پہ میرا پسندیدہ مِلّی نغمہ آپ سب کے لئے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
یومِ پاکستان مبارک ہو۔ :)

"23 مارچ 1940 کو قراردادِ پاکستان لاہور میں منظور ہوئی۔"
اج کے دن کے حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ کہ زمانہ طالبعلمی میں اس فقرے کی کبھی سمجھ نہ آئی تھی۔ :)
 
آمین.
سب کو یومِ پاکستان مبارک ہو.
یومِ پاکستان شو کی پریکٹس کے دوران لی گئی تصاویر
20170315_102016_HDR.jpg

20170315_101902_HDR.jpg

Screenshot_2017_03_15_10_30_24.png
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سب کو یوم پاکستان کی دلی مبارکباد!
اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے، کامیابی و ترقی کے ہر میدان میں سربلندی عطا فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے، آمین۔
 
سب پاکستانیوں کو مبارک ہو، 23 مارچ کو ہمیں یہ بات یاد کرنی چاہئے کہ 23 مارچ 1940 کی قرارداد پر قوم نے کتنا عمل کیا اور کیا کیا ادھورا رہ گیا اور اس پر عمل باقی ہے۔
 

ربیع م

محفلین
یوم پاکستان مبارک ہو!
پریڈ کا آغاز ہو چکا ہے مزید تفصیلات کیلئے اردو محفل کے نمائندے سے پوچھتے ہیں، جی بتائیے آپا کیا چل رہا ہے وہاں!
زبردست!! ابھی ہم شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ سے براہ راست یہ شو دیکھ رہے ہیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
یوم پاکستان مبارک ہو!
پریڈ کا آغاز ہو چکا ہے مزید تفصیلات کیلئے اردو محفل کے نمائندے سے پوچھتے ہیں، جی بتائیے آپا کیا چل رہا ہے وہاں!
جملے میں تھوڑی سی گڑبڑ کے باعث جملہ کچھ سے کچھ ہو گیا۔ ہم بھی ٹیلی وژن پر ہی یہ تقریب دیکھ رہے ہیں بھیا۔ :)
 
Top