1. اردو محفل سالگرہ نہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی نویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

  2. اردو محفل عالمی مشاعرہ 2014

    اردو محفل کی سالگرہ نہم کے موقع پر ایک عالمی مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ شعرا کے کلام ملاحظہ فرمائیں۔

  3. اردو محفل نثر پارے 2014

    اردو محفل کی سالگرہ نہم کے موقع پر نثری نشست منعقد کی جا رہی ہے۔ نشست کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔

  4. کتب خانوں کی سیر

    اردو محفل کی سالگرہ نہم کے موقع پر دلچسپ مشغلہ، دنیا بھر کے مختلف کتب خانوں کی سیر دیگر محفلین کے ساتھ۔

یومِ عرفہ کی فضیلت

عاطف بٹ نے 'اِسلامی تعلیمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 24, 2012

  1. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    یومِ عرفہ یعنی ذی الحجہ کی نو تاریخ وہ مبارک اور مکرم دن ہے جسے اللہ رب العزت نے اپنے رسول پاک کی زبان اقدس سے تمام دنوں کا سردار قرار دیا ہے۔ اسی محترم دن کو رب کائنات نے اپنے دین کی تکمیل کے لئے چنا اور میدان عرفات میں نبی مکرم نے خطبۂ حجۃ الوداع ارشاد فرماتے ہوئے قرآن مجید کی یہ آیت تلاوت فرمائی:
    اليوم أكملت لكم دينكم و أتممت عليكم نعمتي و رضيت لكم الإسلام دينا (المائدۃ: 3)
    ترجمہ: آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کوکامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور تمہارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا
    صحیح مسلم میں نبی محترم سے منقول ایک حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے: اللہ تعالٰی یومِ عرفہ کے روزہ سےسالِ آئندہ اور سالِ گذشتہ، یعنی دو سال کے، گناہ معاف کردیتا ہے۔
    مسند احمد میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث کے مطابق یومِ عرفہ ہی وہ دن ہے جب اللہ نے تمام ارواح کو اکٹھا کر کے ان سے اپنی ربوبیت کے بارے میں عہد لیا تھا۔
    صحیح مسلم میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ایک روایت کا مفہوم کچھ یوں ہے: کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالٰی یومِ عرفہ سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم کی آگ سے رہائی دے۔
    • متفق متفق x 2
    • زبردست زبردست x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    199,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جزاک اللہ عاطف بھائی۔

    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں اس دن کی اہمیت سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    • متفق متفق x 1
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    10,614
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    اليوم أكملت لكم دينكم و أتممت عليكم نعمتي و رضيت لكم الإسلام دينا (المائدۃ: 3)
    صدق اللہ العظیم
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    آمین، ثم آمین۔
  5. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جزاک اللہ خیراً
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    3,986
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    ماشا اللہ ۔
    جزاک اللہ عاطف بھائی! اللہ ہم سب کو عرفہ کے دن کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق دے آمین
  7. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ثم آمین۔

اس صفحے کی تشہیر