یوزرنیم کی تبدیلی!

کیا میرا یوزرنیم 'عظیم' سے تبدیل کر کے 'محمد عظیم تاج' کِیا جا سکتا ہے ؟
اچھا بھلا چھوٹا سا نام ہے جو لکھنے میں بھی سہل ہے اور جگہ بھی کم گھیرتا ہے۔ علاوہ ازیں لوگ آپ کو اس نام سے جانتے ہیں۔ ایسے میں نام تبدیل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ در اصل کافی عرصہ سے چند استثنائی صورت حال کے علاوہ نام تبدیل نہیں کیا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
عظیم

محفلین

بہت بہت شکریہ ۔
 
عینی مروت بٹیا، اس بارے میں آپ نے کوئی ایک برس قبل ہم سے ذاتی مکالمے میں بات کی تھی اور ہم نے جواب بھی دیا تھا۔ اس صورت حال میں تب سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
انتظامیہ سےعاجزانہ درخواست ہے کہ
میرا نام عینی مروت سے بدل کر"نورالعین عینی" کر دیا جائے۔۔ ممنون رہونگی
ابن سعید
محمد وارث
جنابِ سعود صاحب نے تو جواب دے ہی دیا :) دیگر یہ کہ یہ خاکسار اب انتظامیہ میں نہیں، اب تو اس بات کو ڈیڑھ سال ہو گئے شاید!
 
عظیم

محفلین
چھوٹے ناموں میں مغالطے کا امکان بھی تو زیادہ ہو تا ہے ۔
آپ کی تکنیک ہر کوئی تھوڑا ہی اپنا سکتا ہے۔
متفق ۔
لیکن 'زیک' نام بھی مجھے لگتا ہے کہ انگریزوں میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہو گا ۔

زیک !
محمد عظیم تاج چھوٹا ہے مزید کچھ ناموں کا اضافہ کریں تو بات بنے
آپ کے اس مراسلے پر جن تین بھائیوں نے پرمزاح کی ریٹنگ دی ہے ان کے نام بھی تین ناموں پر ہی مشتمل ہیں ۔ بلکہ ایک بھائی کے نام میں تو چار الفاظ شامل ہیں ۔ کیا یہ بھی ایک طرح کی پرمزاح بات نہیں ہوئی ؟
 
عینی مروت

محفلین
عینی مروت بٹیا، اس بارے میں آپ نے کوئی ایک برس قبل ہم سے ذاتی مکالمے میں بات کی تھی اور ہم نے جواب بھی دیا تھا۔ اس صورت حال میں تب سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ :) :) :)
جی سعود بھائی۔۔۔
اب عرصے بعد پھر یہ امید ہوچلی تھی کہ شاید صورتحال میں کچھ تبدیلی آگئی ہو مگر کوئی بات نہیں۔۔یہ انتظارایک سال اور سہی
:) :)
 
Top