یوئیفا چمپئینز لیگ 17-2016

FB_IMG_1489083089967_zps9qrgemya.jpg

یہ کیمپ ناؤ ہے اور میں ہوں یہاں کا جے کانت شکرے
 
گو کہ بارسا سے ہمارے پسندیدہ کلب کی حریف ہے۔ لیکن ماننا پڑے گا کہ بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔ اور بہت خوبصورت کمبیک کیا ہے۔
 
کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ
11 اپریل
جیوینٹس (اٹلی) بمقابلہ بارسلونا (اسپین)
بورشیا ڈورٹمنڈ (جرمنی) بمقابلہ اے ایس مناکو (فرانس)
12 اپریل
بائرن میونخ (جرمنی) بمقابلہ ریال میڈرڈ (اسپین)
لیسٹر سٹی (انگلینڈ) بمقابلہ اٹلیٹیکو میڈرڈ (اسپین)

بارسا اور میڈرڈ کو یوئیفا والوں نے چُن کے ٹف ترین حریف دیے ہیں۔۔۔ :)
 
انتہائی دلچسپ مقابلے ہونے والے ہیں۔
بارسا اور میڈرڈ کو یوئیفا والوں نے چُن کے ٹف ترین حریف دیے ہیں۔۔۔
بقول شخصے، انگلش لیگ سب سے بڑی اور اچھی لیگ ہے جس میں کانٹے کے مقابلے ہوتے ہیں۔ جبکہ باقی لیگز میں چند نامی کلب۔ اور پچھلے سالوں میں کوئی انگلش کلب بمشکل ہی سیمی فائنل یا فائنل کھیل پایا ہے۔ اب ایک ٹیم پہنچ ہی گئی ہے تو۔۔۔۔۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم بس کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں مارک باترا زخمی ہو گئے ہیں انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس میچ کے ملتوی ہونے کے چانسز ہیں، ابھی دھماکے کے بارے میں کچھ زیادہ جانکاری نہیں ہے۔
دوسرا میچ جوینٹس اور بارسلونا کے درمیان جوینٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
کافی افسوسناک خبر ہے۔ یہ تو کلب اور تمام انجرڈ کھلاڑیوں سے نیک تمنات۔
صرف ایک کھلاڑی مارک باترا زخمی ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق اسٹیڈیم سے چھ میل دور ٹیم بس کے قریب تین دھماکے ہوئے ابھی دھماکوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا
 
آخری تدوین:
66 منٹ جیوینٹس 3 بارسا 0
اوے گول کے فضائل کے متعلق یوں ہے کہ اگلے 24 منٹس میں بارسلونا کے لئے لازمی ہے ورنہ کافی مشکلات ہو سکتی سکینڈ لیگ میں۔
 
آخری تدوین:
فُل ٹائم جیوینٹس ۳ بارسا ۰
بارسا جی نے ہمارے اوے گول کے فضائل پر دیے گئے خطبات پر ایک دفعہ پھر سے کوئی توجہ نہیں دی۔
خیر اب دیکھتے ہیں کہ اگلے ہفتے پھر سے کوئی چمتکار کر پاتے ہیں کہ نہیں۔
 
Top